لندن :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،19جنوری2022)— امریکی ریاست ٹیکساس میں 4 افراد کو یرغمال بنانے والے برطانوی کا پاکستان میں کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔دستاویز کے مطابق ٹیکساس میں مارا گیا ملزم فیصل اکرم 2007ء سے 2020 تک 11 بار پاکستان آیا۔پولیس کے مطابق ملزم فیصل اکرم کا کسی جرم یا مذہبی تنظیم سے وابستگی کا ریکارڈ نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم فیصل اکرم کا آبائی گھر جنڈیلہ کالا گجراں جہلم میں ہے، اس کے والد ملک اکرم بھی برطانیہ سے پاکستان آتے جاتے رہے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق برطانوی شہری فیصل اکرم نے جہلم میں شادی کی تھی، ملزم کی اہلیہ اور بچے برطانیہ میں اس سے الگ ہوچکے ہیں۔
London: (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 19 January 2022) – The British man who took 4 people hostage in the US state of Texas has no criminal record in Pakistan. According to the document, the accused Faisal Akram was killed in Texas, visited Pakistan 11 times from 2007 to 2020. According to the police, the accused Faisal Akram has no record of any crime or affiliation with any religious organization. According to family sources, British citizen Faisal Akram family is from village Jandila, Kala Gujran, Jhelum, He was married in Jhelum. The accused’s wife and children have separated from him in UK.