کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,19جنوری2022)—دو افراد نے پھلینہ ڈیم میں زہر ڈال کر ہزاروں کی تعداد مچھلیوں کو ہلاک کر دیا۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔مسعود اقبال قریشی سکنہ ڈھوک چھنی درکالی معموری نے تھانہ کلر سیداں میں اپنی تحریری درخواست میں بتایا کہ میں موضع درکالی معموری میں 132 کنال مشتمل رقبے کا مالک و مقبوض ہوں اور میں نے مچھلیوں کیلئے ایک عدد ڈیم تعمیر کر رکھا ہے اور اس میں لاکھوں روپے مالیت کی مچھلیاں ڈالی ہوئی تھیں جو مکمل طور پر تیار تھیں جنہیں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے زہر ڈال کر ہزاروں کی تعداد میں مچھلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔میں نے ملزمان کی تلاش جاری رکھی اور اس دوران سکول کے بچوں سے بھی معلومات لیتا رہا۔آج میرے گاؤں میں زمین کی نشاندہی کے دوران جب تحصیلدار کلر سیداں موقع پر گئے تو دوران نشاندہی مسمی ساجد محمود سے دریافت کیا تو اس نے تسلیم کیا کہ مجھے مچھلیوں کو مارنے کیلئے زہر واجد اور محمد الیاس نے لا کر دیا جبکہ دماغی توازن درست نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ بابو نے بنوا کر دیا کہ تمہارے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو گی اور تمہاراکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 19 January 2022) * Two persons poisoned the Pahlina Dam and killed thousands of fish. Police received the request and started the investigation. Victim Masood Iqbal of Dhok Channi, Darkali Mehmuri told police that, “I am the owner and occupier of 132 kanals of land in Mouza Darkali Mamuri and I have built a dam for fish and put fish worth millions of rupees in it,” The fish were poisoned and killed thousands of fish yesterday. I continued to search for the culprits and in the meantime kept getting information from the school children. Today in my village. During the identification of the land, when Tehsildar Kallar Syedan went to the spot and questioned Sajid Mahmood during the identification, he admitted that Zahir Wajid and Muhammad Ilyas had brought me to kill the fish while Babu said that no action will be taken against you. (Below Phalina dam)
پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما شہزاد اکبر بٹ نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
Shehzad Akbar Butt, an active leader of PTI, announced his participation in the local body elections
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,19جنوری2022)— کلرسیداں شہر سے پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما شہزاد اکبر بٹ نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے دن رات پارٹی کے علاوہ عام افراد کے لیئے ہمہ وقت کوشاں اور دستیاب رہے ہیں اور اپنی بساط سے بڑھ کر عوام علاقہ کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی توقع ہے کہ ایم سی بحال ہوجائے گی اگر ایسے ہوا تو وہ ایم سی کلر سے چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے بصورت دیگر وہ نیبرہڈ کے امیدوار برائے چیئرمین الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے حالیہ برسوں لوگوں کی عملی خدمت کی ہے۔آبنوشی،گلیات،صحت،تعلیم و تربیت کے لیئے عملا ًخدمات سرانجام دی ہیں اور لوگوں کے اصرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اور خاندان کے اندر مشاورت مکمل کر لی ہے جس کے بعد الیکشن لڑنے کا اعلان کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں میرے دروازے سب کے لیئے کھلے رہے میں نے سیاسی تقسیم سے ہٹ کر بلاامتیاز شہریوں کی خدمت کی ہے اور عمران خان کا ویژن بھی یہی ہے کہ میرٹ پر کام کیئے جائیں۔میرے دروازے کل کی طرح آج اور آنے والے کل میں بھی کھلے رہیں گے میں چوبیس گھنٹے لوگوں کو دستیاب ہوں میری سیاست امانت دیانت اور خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے مجھے قوی امید ہے کہ پارٹی میری وفاداری اور خدمات کے نتیجے میں مجھے ٹکٹ ضرور دے گی میں پارٹی کے ہر فیصلے کی مکمل پابندی کروں گا اور سیاست میں نیا کلچر متعارف کرواؤں گا جو سب کو قابل قبول ہو گا۔انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ وہ شہریوں کی پہلی ترجیح ہوں گے وہ کامیابی کی صورت میں شہر کو خوبصورت بنائیں گے لوگوں کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کروں گا۔
چوآ روڈ پر موبائل شاپ ڈکیتی کے تمام ملزمان گرفتار
All accused of mobile shop robbery on Choa Road arrested
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,19جنوری2022)—کلرسیداں میں چوآ روڈ پر موبائل شاپ ڈکیتی کے تمام ملزمان گرفتار،لاکھوں روہے مالیت کے مسروقہ موبائل فونز اور نقدی برآمد۔مالکان اور شہریوں کا کلرسیداں پولیس سے اظہار تشکر۔ملزمان دن دہاڑے چوآروڈ کی ایک موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں قیمتی موبائل فونز،نقدی کے علاوہ ایک گاہک سے بھی رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ایس ایچ او کلرسیداں قیصر محمود ستی نے سائنٹیفک انداز میں ڈکیتی کی تفتیش میں پولیس ٹیم کی سربراہی کی جس کے نتیجے میں ڈکیتی کے تینوں ملزمان گرفتار کر کے ان سے تمام مسروقہ موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کرلی۔جس پر کلرسیداں کے شہریوں کے علاوہ ندیم احمد صدیقی،بابو نور احمد صدیقی،شیخ سلیمان شمسی نے ایس ایچ او کلرسیداں قیصر محمود ستی کا زبردست شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی سے نہ صرف ڈکیتی کے تمام ملزمان گرفتار ہوئے بلکہ لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز بھی برآمد کر لیئے گئے۔
ڈاکٹر پروفیسر عزیز احمد ہاشمی کی اہلیہ کی برسی کی تقریب کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں ہوئی
Death Anniversary of Dr. Prof. Aziz Ahmed Hashmi’s wife was observed in Pind Bainso
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,19جنوری2022)—ماہر تعلیم ڈاکٹر پروفیسر عزیز احمد ہاشمی کی اہلیہ کی برسی کی تقریب کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بینسو میں ہوئی جس میں ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی، وائس چیئر مین واسا ہارون کمال ہاشمی، ملک امجد ایڈووکیٹ، ملک عمار، ارشد محمود بھٹی، قاضی عتیق احمد قریشی، تنویر ہاشمی، الطاف ہاشمی، اعجاز ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔