DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; MPA Raja Saghir Ahmed along with public protest against Kallar Syedan police
کلرسیداں کے شہریوں کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد کی سربراہی میں کلرپولیس کے خلاف احتجاجی ریلی،کلرکے بازار کلرپولیس مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,16جنوری2022)—کلرسیداں کے شہریوں کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد کی سربراہی میں کلرپولیس کے خلاف احتجاجی ریلی،کلرکے بازار کلرپولیس مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے،مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے کلرسیداں پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں بھی ایس ایچ او،اے ایس ائی اور کلرپولیس مردہ باد کی نعرے بازی،اے ایس ائی سفیر معطل،تفصیلات کے مطابق شہریوں نے دوسرے روز بھی کلر پولیس کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہفتہ کے روز وہ چوآروڈ پر پی ٹی ائی رہنما اصف محمود کیانی کے دفتر کے باہر جمع ہوئے کچھ دیر بعد صوبائی پارپیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احند،راجہ ثقلین بھی ادہر پہنچ گئے جہاں مظاہرین کلرپولیس کے خلاف پھٹ پڑے،محمد ارشاد نے انہیں بتایا کہ ہمارے گھروں میں چوری کی واردات ہوئی پولیس نے ہمارے ہی دوبچوں کو چوری کے الزام میں اٹھا لیا انہیں بیپناہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نوجوان حسینن کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی اس کی پسلیوں پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں اے ایس ائی سفیر نے پچاس ہزار کے حوض ایک نوجوان حسینین کو چھوڑ دیا اور مزید تین لاکھ کا تقاضا کیا اس دوران تھانے کے اندر پولیس حراست میں موجود ذوہیب کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہمارے استفسار پر پولیس زیرحراست ذوہیب کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرنے لگی ہم عدالتی بیلف لے کر ائے مگر ذوییب بازیاب نہ ہوسکا اور پھر پولیس نے اسے مقدمہ میں نامزد کرکے اس کی گرفتاری ڈال دی،پی ٹی ائی رہنما راجہ محمد اشفاق نے کہا کہ اے ایس ائی سفیر نے ان سے بھی دس ہزار روپے کی رشوت وصول کی ہے انہوں نے شکوہ کیا کہ ہم نئے پاکستان کے لیئے پی ٹی ائی میں شمولیت اختیار کی تھی اس سے تو پرانا پاکستاں ہی اچھا تھا،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد نے کہا کہ کلر تھانہ منڈی میں بدل چکا ہے انصاف کا قتل عام ہوتا ہے جس کے بعد شرکا نے راجہ صغیراحمد سے اصرار کیا کہ وہ ان کے ساتھ تھانے چلیں جس کے بعد مظاہرین راجہ صغیر احمد کی سربراہی میں تھانہ کے لیئے روانہ ہوئے وہ چوآ روڈ،مین چوک،پنڈی روڈ پر کلر پولیس مردہ باد کی زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے کلرسیداں پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں داخل ہوگئے جہاں انہوں نے ایک بار پھر کلرسیداں پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اس دوران پولیس افسر ملک فیاض کی جانب سے راجہ اشفاق کو تو کہ کر مخاطب کرنے پر راجہ اشفاق نے ان کو کھری کھری سنا دیں، جس کے بعد ان سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے خاموشی اختیار کر لی بعد ازاں ایس ایچ او قیصر محمود ستی کی موجودگی میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے مظاہرین کو بتایا کہ ان کی پہلی ترجیح پولیس نہیں وہ عوام کے ساتھ ہیں ذیادتی کرنے والے ایایس ائی سفیر کو معطل کردیا گیا ہے دیگر معاملات کے لیئے متاثرین کمیثی بنا کر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے مذاکرات کریں جس کے بعد مظاہرین راجہ صغیر احمد کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے منتشر ہو گئے۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 16 January 2022) * Citizens of Kallar Syedan, led by Raja Saghir Ahmed, Provincial Parliamentary Secretary, protest rally against Kallar police. The protestors wanted the SHO at the police station removed. The protest was taken out due to the police took two children on the charge of theft and tortured them indiscriminately. As a result of which the finger of young Hussain’s hand was broken. There are also marks of torture on his ribs. Zohaib, who was in police custody was shifted to an unknown location. The police started expressing ignorance about the detainee Zohaib. Provincial Parliamentary Secretary Raja Saghir Ahmad said that Kallar police station has been turned into market. The protesters headed for the police station headed by Raja Saghir Ahmed. Raja Ashfaq shouted at them, after which police personnel fell silent. Later, in the presence of SHO Qaiser Mahmood Satti, MPA Raja Saghir Ahmed told the protesters that his The first priority is not the police, we are with the people. The police officer accused was removed according to the MPA and crowd dispersed while shouting slogans in favour of the MPA.
کلر سیداں کے منشیات کے مشہور مقدمے کا ملزم بری
Accused Ghulam Rabbani acquitted in Kallar Syedan drug case
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,16جنوری2022)—کلر سیداں کے منشیات کے مشہور مقدمے کا ملزم بری. مقدمہ کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ہوئی. ملزم کی طرف سے کلرسیداں کے وکیل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ ہا?ی کورٹ پیش ہوئے. عدالت نے ملزم کے وکیل کی بحث سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم غلام ربانی کو بری کر دیا. ملزم غلام ربانی پر الزام تھا کہ اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد ہوئی ہیجس پر تھانہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کیا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ پولیس نے ذاتی دشمنی کی بنا پر اسے گھر سے اٹھا کر جھوٹا وقوعہ بنایا. عدالت نے ملزم کے وکیل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کاحکم سنایا.
جتنے عارضی اٹیچمنٹ کے آرڈرز ہوئے ہیں وہ سب بلاتاخیر منسوخ کیئیے جائیں
All temporary attachment orders should be cancelled without delay
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,16جنوری2022)—پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے رہنماؤں راجہ طاہر محمود،سید حامد علی شاہ، راجہ شاہد مبارک، ظہیر الدین بابر اور دیگر عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ جتنے عارضی اٹیچمنٹ کے آرڈرز ہوئے ہیں وہ سب بلاتاخیر منسوخ کیئیے جائیں انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ایس ٹی آر کے مطابق جہاں اساتذہ کی ضرورت تھی ادہر تبادلے مکمل ہو چکے ہیں اب اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں بھی ختم کی جائیں اساتذہ کرام کو بچوں کی تعلیم و تربیت کا کام کرنیدیا جائے ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا احتجاج کے علاوہ عدالت عالیہ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے،ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اساتذہ کے تبادلوں میں سیاسی اثر رسوخ کو فوری ختم کیا جائے،اور قوائد و ضوابط کے مطابق تبادلے کیئے جائیں انہوں نے اساتذہ ضلع راولپنڈی سے کہا ھے کہ گر کسی کے پاس بھی عارضی اٹیچمنٹ کی کوئی خبر یا آرڈرز ہوں تو وہ فوری ضلعی قیادت تک پہنچائیں۔
لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت مسترد ہونے اور ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود تھانہ کلر سیداں پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی
Police could not arrest the accused despite the rejection of interim bail of the accused named in a fight case and a week had passed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,16جنوری2022)— لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت مسترد ہونے اور ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود تھانہ کلر سیداں پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔ارسلان شبیر سکنہ بھلاکھر نے میڈیا کو بتایا کہ دو ماہ قبل جگہ کے تنازع پر لڑائی جھگڑے کے دور ان باپ بیٹے نے ڈنڈوں اور سریوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔11 جنوری کی صبح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں کی عدالت میں ملزم نوید اقبال کی عبوری ضمانت مسترد ہونے پر پولیس کی موجودگی میں احاطہ کچہری سے فرار ہو گیا تھا جسے پولیس ایک ہفتے بعد بھی گرفتار نہیں کر سکی۔ارسلان نے بتایا کہ جب بھی تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد اسلم سے رابطہ قائم کیا تو اس نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ میں ابھی فارغ نہیں۔مدعی نے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔