DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; District administration shuts down services area at bus stop in light of High Court directions
ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کلرسیداں شہر میں واقع گاڑیوں کے ایک نجی اڈے کی سروس بند کردی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,15جنوری2022)—ضلعی انتظامیہ نے ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کلرسیداں شہر میں واقع گاڑیوں کے ایک نجی اڈے کی سروس بند کردی،ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے اڈہ مالکان کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک ماہ کے اندراندر مسافر خانے کے علاوہ داخلی خارجی راستوں کو الگ کیا جائے مگر اڈہ انتظامیہ نے اس کا کوئی نوٹس نہ لیا جس پر ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کے روز اڈے میں گاڑیوں کے داخلے اور روانگی پر پابندی عائد کرتے ہوئے تین ایام کے اندر اندر شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 15 January 2022) District administration shuts down services area at bus stop in light of High Court directions, A notice was issued to the base owners asking them to separate the entrances and exits except for the passenger compartment within a month, but the base administration did not take any notice of this. An order has also been issued to respond to the show cause notice within three days by banning entry and departure at the bus stop.
چوری کے کیس میں گزشتہ چار یوم سے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے ذوہیب نامی نوجوان کے لواحقین کی جانب سے گزشتہ رات تھانہ کلر سیداں میں احتجاج کرنے کے بعد اے ایس آئی راجہ محمد سفیر نے اپنی کارکردگی دکھاتے ہوئے باقاعدہ گرفتاری ڈال کر ملزم کاتین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
ASI Raja M Safir made a formal arrest of a youth named Zohaib, who had been illegally detained, police last night obtained three days physical remand
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,15جنوری2022)—چوری کے کیس میں گزشتہ چار یوم سے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے ذوہیب نامی نوجوان کے لواحقین کی جانب سے گزشتہ رات تھانہ کلر سیداں میں احتجاج کرنے کے بعد اے ایس آئی راجہ محمد سفیر نے اپنی کارکردگی دکھاتے ہوئے باقاعدہ گرفتاری ڈال کر ملزم کاتین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاہے۔پولیس کے مطابق انہوں نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے جبکہ لواحقین کا موقف ہے کہ پولیس نے ذوہیب اور حسنین کو 10 جنوری کی شام تھانے طلب کیا تھااور اس دوران انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے نتیجے میں حسنین نامی نوجوان کی ہاتھ کی انگلی بھی فریکچر ہو گئی تھی۔گاؤں کے لوگ لواحقین اور دیگر بھی پولیس کی زیرحراست ملزم سے ملاقات کرتے رہے پھر پولیس نے مبینہ طور پر رقم کی وصولی کے بعد ایک نوجوان حسنین کو چھوڑ دیا اور ذوہیب کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا لواحقین نے گزشتہ شب تھانے کے گیٹ پر پولیس کی حراست میں نوجوان زوہیب کے بارے میں استفسار کیا تو پولیس اس کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتی رہی جس کی وجہ سے تیس کے قریب لوگوں نے تھانے کے گیٹ پر کلرپولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا جس کے چند گھنٹوں بعد پولیس نے اسی نوجوان کی گرفتاری بھی ڈال دی یاد رہے کہ چند یوم قبل کلثوم بی بی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میرا خاوند فوت ہو چکا ہے اور میں محنت مزدوری کر کے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہوں۔میں نے اپنے بیٹی کے لئے طلائی زیورات بنوائے ہوئے تھے جن میں 12 عدد طلائی چوڑیاں، دو عدد لاکٹ سیٹ،ایک جوڑی بالیاں اور ایک جوڑی کانٹے، پانچ عدد زنانہ انگوٹھیاں،ایک عدد مردانہ انگوٹھی اورایک عدد طلائی کڑا شامل ہے کو چوری کر لیا گیا ہے۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم مدعیہ کی نشاندہی پر ملزم ذوہیب کی باضابطہ کرفتاری۔
چودہ سالہ ملازمت پیشہ دوشیزہ سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج
Fourteen-year-old employer charged with molestation
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,15جنوری2022)—چودہ سالہ ملازمت پیشہ دوشیزہ سے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج ملزم گرفتار اور پھر رات گئی بات گئی اگلے روز معاملہ غلط فہمی قرار پا کر اپنے انجام کو پہنچ گیا اور گرفتار شخص کو رھائی مل گئی،دوبیرن کلاں کی رہائشی خاتون نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ اس کا خاوند بیرون ملک کام کرتا ہے اور وہ محلہ غوثیہ کلرسیداں میں کرائے کے مکان میں قیام پزیر ہے اس کی چودہ پندرہ سالہ بیٹی (ک) ایک کمپنی میں ملازمت کرتی ہے وہ کام ختم کرکے واپس گھر آ رہی تھی کہ راستے میں محسن وقارحسین نے اس کا راستہ روک کر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اس موقع پر کچھ لوگوں نے مداخلت کرکے اس کی بچی کو بچایا درخواست کے فوری بعد کلرسیداں پولیس نے
نہ صرف مقدمہ درج کرلیا بلکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا رات گزرنے کے اگلے روز فریقین میں صلح ہو گئی جس کے نتیجے میں گرفتار شخص کی رھائی ممکن ہوئی۔
چوہدری عبدالقیوم انتقال کر گئے نمازجنازہ تل خالصہ میں ادا کی گئی
Chaudhry Abdul Qayyum passed away. Funeral prayers were offered at Tal Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,15جنوری2022)—معروف کاروباری چوہدری شوکت وارثی کے خسر چوہدری عبدالقیوم انتقال کر گئے نمازجنازہ تل خالصہ میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،چوہدری افتخار احمد وارثی،راجہ شوکت وارثی،چوہدری اشتیاق حسین،حاجی شوکت علی،حاجی محمد اسحاق،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،مرزا عمران سرور اور دیگر نے شرکت کی۔
راجہ گلستان خان کی جلد صحتیابی کی دعا
Prayer’s for Raja Gulistan Khan’s speedy recovery
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,15جنوری2022)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال نے مسلم لیگ ن تحصیل کلر کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔
تنویر رضا اور قمر رضا کی والدہ کو دوبیرن میں سپردخاک کردیا گیا
Tanveer Raza and Qamar Raza’s mother passed away in Doberan Kallan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,15جنوری2022)—پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنماعدنان محمود قاضی کی خوشدامن، تنویر رضا اور قمر رضا کی والدہ کو دوبیرن میں سپردخاک کردیا گیانماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماء آصف شفیق ستی، راجہ غلام قنبر، راجہ ندیم، پی وائی او ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات عرفان قاضی، خان شبیر خان، نوازش امبر کیانی،گلفراز کیانی اور دیگر نے شرکت کی