کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,14جنوری2022)—کمرے میں گیس بھرجانے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کی بیٹی کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے بچا لیا گیا۔یہ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی سروہا چوہدریاں میں پیش آیا جہاں سوات کے رہائشی میاں بیوی اور ان کی بیٹی شدید سردی کے باعث رات کو کمرے میں کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سو گئے اور اس دوران کمرے میں کاربن مونو اکسائیڈ پھیل جانے سے 75 سالہ رسل خان اور اس کی 65 سالہ اہلیہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اوربے ہوش ہو جانے والی خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا جہاں اسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کر نے کے بعد اسے گھر بھیج دیا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔سوات کی بدقسمت فیملی گزشتہ تیس برسوں سے سروہا گاؤں میں واقع ایک گھر میں بطور ملازم کام کر رہی تھی۔صبح کے وقت جب میاں بیوی نیند سے بیدار نہ ہوئے تو دوسرے گھر کے افراد نے کھڑی کا شیشہ توڑ کر جب اندر جا کر دیکھا تو میاں بیوی مردے حالت میں تھے جبکہ ان کی بیٹی بے ہوش پڑی ہوئی تھی۔،حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کا تعلق سوات کی تحصیل خوارزہ خیل سے تھا میتیں ان کے آبائی علاقوں روانہ کردی گئی ہیں۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 14 January 2022) Husband and wife killed in a gas leakage, The unfortunate family of Swat had been working as servants in a house in Saroha Chaudhrian village for the last 30 years. In the morning when the couple did not wake up, the neighbour’s broke the glass of the window and went inside, they saw that the couple were dead while their daughter was lying unconscious. The couple who died in the accident belonged to Swat. The bodies have been sent to their native homes.
پولیس کے اے ایس آئی محمد سفیر نے چوری کے ملزمان گرفتار کرنے کی بجائے متاثرہ شخص کے بھائیوں اور ا ن کے بیٹوں کو تھانے طلب کر کے تشدد کا نشانہ بناڈالا
Police ASI Muhammad Safir, instead of arresting the accused, called the victim’s brothers and their sons to the police station and tortured them
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,14جنوری2022)— کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی محمد سفیر نے چوری کے ملزمان گرفتار کرنے کی بجائے متاثرہ شخص کے بھائیوں اور ا ن کے بیٹوں کو تھانے طلب کر کے تشدد کا نشانہ بناڈالا جس میں سے ایک نوجوان کی ہاتھ کی انگلی فریکچر ہو گئی جبکہ دوسرے کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیاگیا۔ غیر قانونی زیرحراست نوجوان کی بازیابی کے لیئے عدالتی بیلف بھی ناکام،پولیس اس کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر۔پولیس تشدد کیخلاف جمعرات کی رات 25/30 افراد نے ایس ایچ او کی رہائش گاہ پر شدید احتجاج کیا اور اپنے بیٹے کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔محمد ارشاد نامی شخص نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ اے ایس آئی سفیر نے ان کے بیٹوں کو چھوڑنے کیلئے پچاس ہزار روپے کی رشوت وصول کی مگر اس کے باوجود بیٹوں کو چھوڑنے کی بجائے رات بھر انہیں تشدد کا نشان بناتا رہا جس کے نتیجے میں حسنین کے ہاتھ کی انگلی فریکچر ہو گئی جسے دوسرے روز چھوڑ دیا گیا۔دوسرا بیٹا محمد ذوہیب پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ہمارے پاس نہیں۔صبح محمد ذوہیب کیلئے ناشتہ بھی پہنچایا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود محرر نے بتایا کہ ناشتہ ادھر ہی چھوڑ جائیں ہم اس کو پہنچا دیں گے۔محمد ارشاد نے الزام لگایا کہ اے ایس آئی سفیر نے بیٹوں کو چھوڑنے کیلئے چالیس ہزار روپے کی رشوت وصول کی جبکہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ دس ہزار روپے میں نے پولیس کو اپنی جیب سے ادا کئے اور اے ایس آئی سفیر مزید تین لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر رہا ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں پولیس نے عقوبت خانے بنا رکھے ہیں جسے جی چاہتا ہے تشدد کر کے اس سے ناکردہ جرم منوا لیا جاتا ہے۔احتجاج کے وقت اے ایس آئی محمد سفیر تھانے سے کھسک گیا جبکہ ایس ایچ او سے رابطہ پرانہوں نے بتایا کہ وہ پانچ منٹ تک تھانے آ رہے ہیں مگر آدھا گھنٹہ گزر جانے کے باوجود بھی وہ تھانے نہ پہنچ سکے۔ادھر عدالتی بیلف بھی تھانے میں زیر حراست نوجوان کو بازیاب کرانے میں ناکام لوٹ گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر احتجاجی ریلی میں کلرسیداں روات اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی بھرپور شرکت
Full participation of people of Kallar Syedan Rawat and adjoining areas in the protest rally outside Parliament House Islamabad
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,14جنوری2022)—پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر احتجاجی ریلی میں کلرسیداں روات اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی سابق رکن اسمبلی و مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمرالسلام راجہ کی قیادت میں بھرپور شرکت۔ریلی میں سابق بلدیاتی ارکان تنظیمی عہدیدران اور کارکنان کی بھی بھرپور شرکت۔سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،عامر جمشید،چوہدری صداقت حسین،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،یوتھ صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری فیصل حفیظ،جبران صفدر کیانی،چوہدری محمد حنیف،ماسٹر عبدالمجید،خان عثمان یوسفزئی،زین العابدین عباس،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،راجہ عاصم صدیق،تنویر ناز بھٹی،چوہدری توصیف شیرازاور دیگر نے شرکت کی۔انجینئر قمراسلام راجہ نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے نام پر برسراقتدار لائے گئے لوگ تمام شعبوں میں ناکام ہو چکے ہیں مہنگائی بیروزگاری لاقانونیت،اشیائے روزمرہ کی نایابی اور غربت میں اضافے نے ملی وحدت کو نقصان پہنچایا ہے۔ آج ملک کا کسان کھاد سے بھی محروم ہے چینی کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے اور اس ساری لوٹ مار کے ذمہ دار حکومت میں بیٹھے لوگ ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ اب بھی وقت ہے قوم اپوزیشن کی کال پرباہر نکل کر ملک کو بچانے میں اپنا کردارادا کرے۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,14جنوری2022)—مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے ضلع بھر سے کارکنان کی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے میں شرکت پر کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں نے ہماری کال پر بھرپور شرکت کی ہے جس پر وہ ہر ایک شخص کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مرزا جہانگیر کو گاؤں دودھلی میں سپرد خاک کردیا گیا
Mirza Jhangir passed away in Dodilli
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,14جنوری2022)—مرزا جلیل الرحمان کے بہنوئی مرزا جہانگیر کو گاؤں دودھلی میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ صفدر کیانی،راجہ ندیم احمد،شیراز حسین،چوہدری طارق تاج،راجہ جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔
چوہدری محمد ایوب انتقال کر گئے۔نمازجنازہ ڈھوک بابا فیض بخش میں ادا کی گئی
Ch M Yaqoob passed away, Namaz e janaza performed in Dhok Baba Fiaz Buksh
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,14جنوری2022)—برطانیہ کے شہر سٹوک آن ٹرینٹ میں مقیم چوہدری عبدالغفور کے ماموں چوہدری محمد ایوب انتقال کر گئے۔نمازجنازہ ڈھوک بابا فیض بخش میں ادا کی گئی جس میں چوہدری محمد یعقوب،چوہدری اشتیاق حسین،مالک داد بھٹی،چوہدری امتیاز حسین، چوہدری توقیراسلم،چوہدری فاروق فرید،راجہ محمد فیاض کیانی،ناصر کیانی،لالہ محمد رسول،اکرام الحق قریشی،خالد بزمی،حاجی محمد سعیداور دیگر نے شرکت کی۔