DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Water filtration plant inaugurated by Punjab Governor Ch M Sarwar worth millions of rupees failed to supply water even after two weeks

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہاتھوں لاکھوں روپے مالیت کا افتتاح ہونے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ دو ہفتے بعد بھی پانی کی فراہمی میں ناکام

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی11جنوری2022)—گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہاتھوں لاکھوں روپے مالیت کا افتتاح ہونے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ دو ہفتے بعد بھی پانی کی فراہمی میں ناکام ہے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دو ہفتے قبل کلرسیداں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باضابطہ افتتاح کیا تھا جس سیعوام کو ابھی تک فلٹریشن پلانٹ کا پانی میسر نہ آ سکا۔ذمہ دران نے افتتاح کے دوسرے روز ہی گیٹ پر تالا لگا کر عوام کیلئے صاف پانی کی رسائی کو ناممکن بنادیا تھا مقامی افراد کی شکایت پر میڈیا نے جب فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا تو شکایت درست ثابت ہوئی۔حالیہ بارشوں کے باعث فلٹریشن پلانٹ کی عمارت کے پرنالے بند ہونے کی وجہ سے چھتوں میں کھڑے پانی سے عمارت کو بھی شدید نقصان کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 11 January 2022) * Water filtration plant inaugurated by Punjab Governor Chaudhry Muhammad Sarwar worth millions of rupees has failed to supply water even after two weeks. Earlier, a water filtration plant was officially inaugurated in Kallar Syedan which was not yet accessible to the people. The complaint was proved when the media visited the filtration plant.

بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو ریکارڈ منتقلی کے حوالے تقریب کا انعقاد

A ceremony was held to hand over the records to the newly elected officials of the Bar Association

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی11جنوری2022)—کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو ریکارڈ منتقلی کے حوالے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سابق صدر چوہدری عرفان احمد،سابق جنرل سیکرٹری بانو جہانگیر راجہ سمیت دیگر سابقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔تقریب میں نومنتخب صدر اطہر احمد خالد کھوکھر،نائب صدر چوہدری عبدالحلیم،جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر سابق صدر چوہدری عرفان احمد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں ایک برس کے دوران اپنے محدود وسائل کے باوجود بار کی بہتری کیلئے انتھک کوشش کی اور اس میں کامیابی حاصل کی، صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی مسجد کی تعمیر کا جو وعدہ کیا تھا وہ بھی پورا کر کے جا رہا ہوں۔ نومنتخب صدر اطہر احمد خالد کھوکھر نے کہا کہ وکلاء معاشرے میں مشعل بردار اور رول ماڈل کا درجہ رکھتے ہیں جن سے عوام انصاف کے حصول اور اپنے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بڑی توقعات رکھتے ہیں۔تقریب میں مخالف گروپ کے کسی وکیل نے شرکت نہیں کی۔

مری نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔ یونین کونسل کنوہا کی سابق لیڈی کونسلر برجیس جیلانی

Murree tragedy has hit the whole nation. Former Lady Councillor of Union Council Kanoha Burjis Jilani

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی11جنوری2022)— پی ٹی آئی کی رہنما و یونین کونسل کنوہا کی سابق لیڈی کونسلر برجیس جیلانی نے سانحہ مری نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔سیاحوں کوپیش آنے والے افسوس ناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے۔سانحہ مری پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بیان بازی سے دلی دکھ ہوا۔انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری سانحہ سے پورا ملک سوگوار ہے۔قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ مری مقامی انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے۔صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو چاہئے تھا کہ وہ موجودہ موسمی صورتحال کودیکھتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کو مری کی جانب سے روکتے مگر وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے میٹھی نیند کے مزے لیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ مری کے واقعہ پر ملک پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button