DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta;One Caror Rps grant approved for Sarot to Loona road works

سروٹ تا لونہ ایک کروڑ کی خطیر گرانٹ جاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2022)
ٹھکیدارار راجہ ساجد محمود اورراجہ جلیل آف لونہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے سروٹ تا لونہ ایک کروڑ کی خطیر گرانٹ جاری کے عوام علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔نصف صدی سے عوام کا درینہ مطالبہ تھا جو کسی نے بھی حل نہ کیا ا یم پی اے راجہ صغیر احمد نے عوام کا وہ مسلہ حل کیا جو کوئی بھی ناں حل کر سکا تھا ان خیالات کا اظہار یونین کونسل ہوتھلہ کی سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدارار راجہ ساجد محمود اوریونین کونسل دکھالی کے سابق جنرل کونسلر راجہ جلیل آف لونہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے حلقے بھر میں ترقیاتی کاموں کے جھال بچھا دیے ہیں ہر یونین کونسل میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں انہوں نے عوام کے تمام بنیادی مسائل کو حل کر نے کی کوشش کی ہے جو ان کو درپیش تھے یونین کونسل دکھالی کے گاؤں سروٹ تالونہ سڑک جو نصف صدی سے اہل علاقہ کا پرزور مطالبہ تھا مگر اس پر کسی نے بھی کان نہیں دھرا مگر موجود ہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے سروٹ تا لونہ ایک کروڑ کی خطیر گرانٹ جاری کر کے عوام علاقہ کا سب سے بڑا مطالبہ پورا کر دیا جس پر اہلیان علاقہ ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر یہ ادا کر تے ہیں۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 11 January 2022)
Contractors Raja Sajid Mehmood and Raja Jalil of Loona while talking to media said that MPA Raja Saghir Ahmed has won the hearts of the people of the area by issuing huge grant of Rs 10 million from Sarot to Loona. MPA Raja Saghir Ahmed solved the problem of the people which no one could solve. Raja Jalil of Lona while talking to the media representatives said that MPA Raja Saghir Ahmed has laid the foundation stone for development works in the constituency. Attempts have been made to solve the basic problems which they were facing. Saghir Ahmed fulfilled the biggest demand of the people of the area by issuing a hefty grant. The public is deeply grateful to him.

سانحہ مری انتظامیہ کی نااہلی ہے ,آصف شفیق ستی

The tragedy is the incompetence of Murree administration, Asif Shafiq Satti

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2022)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء آصف شفیق ستی امیدوار برائے حلقہ این اے ستاون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ مری انتظامیہ کی نااہلی ہے جنہوں نے گنجائش سے زاہد گاڑیوں کو آنے دیا مری حادثے میں فوت ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں مگراس حادثے کی آڑ میں اہلیان مری کی تذلیل نہ کی جائے ایک سازش کے تحت مری کو بدنام کیا جاتا ہے مری کے مقامی رہائشیوں کے بارے میں بیشتر سیاحوں کی ویڈیو وائرل ہیں جنہوں نے کہا کہ وہاں کے رہائشیوں نے ہمارے ساتھ بہت اچھا برتاوکیا ہے بلکہ انہوں نے اپنے گھر ہمارے لیے خالی کیے اور ہمیں کھانا بھی پیش کیا انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہوٹل والا سیاحیوں سے رقم زیادہ وصول کرتا ہے تو اس میں اہلیان مری کا کوئی قصور نہیں بلکہ یہ انتظامیہ کی غفلت ہے ان کو چاہے کہ وہ ان ہوٹل مالکان کے خلاف کاروائی کرے اور ان ہوٹل مالکان میں بھی اکثر یت باہر کے لوگ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مری میں غم ناک واقع پیش ہونے پر ہر آنکھ آشکبار ہے جانی نقصان پر سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور وزرا کے بیانات سے دلی دکھ ہوا ہے برف باری کے دوران جہاں عوام کو احتیاط کرنی چاہے وہاں انتظامیہ اور حکومت پر بھی یہ زمہ داری عاہد ہوتی ہے کہ وہ سیاحیوں کی سہولیات اور ٹریفک کے رش کو کنٹرول کرے انہوں نے وفات پانے والوں کے دعاے مغفرت اور پسماندگان کے اظہار ہمدری کی انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ آہندہ کے لیے ایسی حکمت عملی بناہی جاے تاکہ اس طرع کے واقعات روہنما ناں سکیں۔

بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے انتحابات 2022-2023مکمل راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ گروپ اور ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ گروپ فاتح یاب۔

Elections of Bar Association Kahuta 2022-2023 Complete Raja M. Sattarullah Advocate Group and Zulfiqar Mahmood Kayani Advocate Group winner.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جنوری2022)
بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے انتحابات 2022-2023مکمل راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ گروپ اور ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ گروپ فاتح یاب۔ شکیل احمد قریشی ایڈووکیٹ صدر،راجہ عمران خان جنجوعہ ایڈووکیٹ نائب صدر، سردار صغیر احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور ملک عمیر منصور جوائنٹ سیکرٹری منتخب۔تفصیلات کے مطابق بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے انتحابات 2022-2023 مکمل اتحادی گروپ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ، ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ اور اتحادی گروپ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،سردار سلطان ایڈووکیٹ کے مابین کانٹے دار مقابلہ۔راجہ ایم ستار االلہ ایڈووکیٹ گروپ اور ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ گروپ نے میدان مار لیا۔ اتحادی گروپ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ اور ذوالفقار محمودکیانی ایڈووکیٹ کے کی طرف سے صدارت کے امیدوار شکیل احمد قریشی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سردار صغیر احمد ایڈووکیٹ، نائب صدر راجہ عمران خان ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے ملک عمیر منصور امیدوار تھے جبکہ دوسرے اتحادی گروپ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور سردار سلطان ایڈووکیٹ سے صدر کے امیدوار اعجاز عباسی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، نائب صدر سرفراز قریشی ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار چوہدری مسعود الرحمٰن ایڈووکیٹ تھے دونوں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا شکیل راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ گروپ کے شکیل احمد قریشی ایڈووکیٹ صدر اور راجہ عمران خان ایڈووکیٹ نائب صدر منتحب ہوئے اسی طرح ذولفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ گروپ کے سردار صغیر احمد جنرل سیکرٹری اور ملک عمیر منصور جوائنٹ سیکرٹری منتحب ہوگے ابر ایسو سی ایشن کہوٹہ کی کل 73وؤٹیں پول ہوئیں وؤٹنگ کا عمل 4بجے تک جاری رہا تمام تر عمل کو چیئر مین الیکشن بور و ممبران الیکشن بورڈ نے با خوبی نبھایا نتائج کے اعلان کے بعد نو منتحب عہدیدران بار ایسو سی ایشن کہوٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے ایوان عدل کہوٹہ کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے وکلاء برادری سیاسی سماجی شخصیات نے نو منتحب عہدیداران کو مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button