روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی10جنوری2022)— تھانہ گنجمنڈی پولیس کی اہم کاروائی، نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم 72 گھنٹوں میں گرفتار، مسروقہ رقم برآمد۔ تفصیلات کے ایس ڈی پی او سٹی کی سربراہی میں گنجمنڈی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم محمد باسط کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے مسروقہ رقم07 لاکھ 30 ہزار روپے برآمدہوئے،ملزم نے 03 روز قبل راجہ بازار کے علاقہ سے تاجر کی دوکان سے نقب زنی کی واردات کی تھی، ایس پی راول نے ایس ڈی پی او سٹی اور گنجمنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
Rawat: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 10 January 2022) Ganjmandi police headed by SDPO City arrested the accused Muhammad Basit in 72 hours with the help of modern technology and human intelligence. The stolen money was recovered from the possession of the accused. The accused had burglarized the shop of a trader from Raja Bazaar area 03 days ago stealing over 3 Lakh Rps.