Kallar Syedan; Yasir Bashir Raja Advocate’s group wins once again in Kallar Syedan Bar Association’s annual election, Athar Ahmad Khalid Khokhar Advocate elected President
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ کا گروپ ایک بار پھر فتح یاب، اطہر احمد خالد کھوکھرایڈووکیٹ صدر منتخب
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی09جنوری2022)—کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2022/23میں یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ کا گروپ ایک بار پھر فتح یاب، اطہر احمد خالد کھوکھرایڈووکیٹ صدر منتخب ہو گئے،انہوں نے تین ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔اسی گروپ کے چوہدری عبدالحلیم نے 11ووٹوں سے برتری حاصل کر کے نائب صدرمنتخب،نعمان ظفر بھٹی 17ووٹوں کی برتری سے جنرل سیکرٹری جبکہ نعمان عابد ایڈووکیٹ ایک ووٹ کی برتری سے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 09 January 2022) * In the annual election of Kallar Syedan Bar Association for 2022/23, the group of Yasir Bashir Raja Advocate is once again victorious, Athar Ahmad Khalid Khokhar Advocate was elected President. Chaudhry Abdul Haleem of the same group won by a margin of 11 votes. Vice President-elect, Noman Zafar Bhatti was elected General Secretary by a margin of 17 votes while Noman Abid Advocate was elected Joint Secretary by a margin of one vote.
کلرسیداں پریس کلب کے ارکان کی جانب یوریا کھاد کی نایابی کی شکایت پر انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس
Emergency meeting of the management on the complaint of the scarcity of fertilizer by the members of Press Club
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی09جنوری2022)—کلرسیداں پریس کلب کے ارکان کی جانب یوریا کھاد کی نایابی کی شکایت پر انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس،ٹیکسلا سے 800 بیگ کلرسیداں اور چوآ خالصہ پہنچانے کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے صحافیوں نے ہفتہ روز مقامی طور پر یوریا کھاد کی مکمل نایابی اور کاشتکاروں کی مشکلات پر مبنی خبریں شائع کی تھیں جس کے فوری بعد کلرسیداں کی تحصیل انتظامیہ کا ایک ہنگامی اجلاس اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹربشارت محمود،نائب تحصیلدار منصور احمد مرزا کے علاوہ کھاد ڈیلروں اور کاشتکاروں نے بھی شرکت کی۔جس میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی کے مسئلے پر غور کیا گیا جس میں یوریا کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی میڈم سعدیہ بانو کی وساطت سے ٹیکسلا کے بڑے کھاد ڈیلر رانا محمد اقبال سے 800 بیگ یوریا کھاد کلرسیداں کے زمینداران کے لئے خصوصی طور پر منگوانے کا انتظام کیا گیا۔جو اتوار کی شام تک چوہدری ظفر محمود مرید چوک کلرسیداں اور عدیل حسین کھاد ڈیلر چوآخالصہ تک پہنچ جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی تینوں کھاد ڈیلرز کو پابند کیا گیا کہ وہ فوری طور پراپنے اپنے کوٹہ کی کھاد بک کروائیں تاکہ زمینداران کی یوریا کھاد کی ضرورت کو فوری طور پرپورا کیا جا سکے۔اس سارے پروگرام کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کلرسیداں کریں گی۔ادہر مقامی کاشتکاروں نے کھاد کے مسئلے کی درست نشاندہی کرنے پر صحافیوں اور تحصیل انتظامیہ کا اس کا بلاتاخیر نوٹس لے کر مسئلے کے حل پر ان سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
چوہدری محمد عظیم کی سفارش پر مرکز چوآخالصہ کی سات یونین کونسلوں میں گلیات کی تعمیر کے لیئے سات 7 کروڑ 85 لاکھ روپے مالیت کے ٹینڈر طلب کر لیئے
On the recommendation of Chaudhry Muhammad Azeem (PTI) 7 Caror Rps tenders submitted for 7 UC’s in Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی09جنوری2022)—محکمہ لوکل گورنمنٹ راولپنڈی نے حلقہ این اے 58 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم کی سفارش پر مرکز چوآخالصہ کی سات یونین کونسلوں میں گلیات کی تعمیر کے لیئے سات 7 کروڑ 85 لاکھ روپے مالیت کے ٹینڈر طلب کر لیئے ہیں۔مرکز کلرسیداں کی یوسی بھلاکھر کو بھی اس منصوبے میں شامل رکھا گیا جبکہ چوآخالصہ قانون گوہی کی دیگر تمام یونین کونسلوں چوآخالصہ،کنوہا،سموٹ،منیاندہ،نلہ مسلماناں اور دوبیرن کلاں میں بھی ایک ایک کروڑ کی لاگت سے گلیات تعمیر کی جائیں گی۔پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی اور سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ محمد صفدر کیانی نے سات یوسیز کے لیئے تقریباً آٹھ کروڑ کے منصوبوں کے اجرا پر چوہدری محمد عظیم کا شکریہ ادا کیاہے۔
مسلسل اور تیزہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے علاقہ جل تھل،ندی نالے میں تغیانی،کھیت تالابوں میں بدل گئے
Due to continuous and strong winds, torrential rains turned the area into floodplain, fields turned into ponds
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی09جنوری2022)—کلرسیداں اور گردونواح میں مسلسل اور تیزہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے علاقہ جل تھل،ندی نالے میں تغیانی،کھیت تالابوں میں بدل گئے۔کلرسیداں دھانگلی روڈ پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے آزادکشمیر،چوآخالصہ،بیول،شاہ خاکی کی گاڑیوں گہرے پانی کے باعث پھنس گئیں۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،نالہ کانسی اور نالہ سریں سمیت دیگر تمام ندی نالوں میں پانی کی روانی زوروں پر تھی مسلسل بارش سے کھیت تالابوں کی شکل اختیار کرگئے کچے گھروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کلرسیداں کے راستے آزادکشمیر کے اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی کو راولپنڈی اسلام اباد سے ملانے والی سڑک دھانگلی روڈ گھنٹوں بند رہی دینی درسگاہ موہڑہ پھڈیال اور سہوٹ سوزوکی اسٹاپ کے مقام پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث آمدوروفت بری طرح سے متاثر ہوئی۔درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس جانے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد اپنی اپنی منزل کو روانہ ہو سکیں۔
محمد توقیراعوان کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ گاؤں گھیگ بدھال تحصیل گوجرخان میں ادا کی گئی
Mohammad Tauqeer Awan’s mother passed away in Hig Badhal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی09جنوری2022)—الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ گاؤں گھیگ بدھال تحصیل گوجرخان میں ادا کی گئی۔جس میں امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال،چوہدری ابرار حسین،راجہ محمد جواد،عبدالودود عامر،قاری قاسم الحق،حاجی عبدالقیوم،نقاش جاوید،اظہر مغل،خالد قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
مناظر حسین جنجوعہ کا اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد چوآخالصہ اپنے گھر منتقل ہو گئے
Manazer Hussain Janjua moved to his home after open heart surgery at a private hospital in Islamabad.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی09جنوری2022)—کھناہدہ چوآخالصہ کے زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں مقیم مناظر حسین جنجوعہ کا اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد چوآخالصہ اپنے گھر منتقل ہو گئے۔چوہدری توقیراسلم،چوہدری تنویراختر شیرازی،حوالدار محمود علی جنجوعہ اور اکرام الحق قریشی نے ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔