DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja M Sattarullah Advocate Group defeated Raja Saeed Advocate Group in Bar Association Kahuta election

کانٹے دار مقابلے کے بعد بار ایسوسی ایشن کہوٹہ میں راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ گروپ نے راجہ سعید ایڈووکیٹ گروپ کو شکست دے دی

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،09جنوری2022)—کانٹے دار مقابلے کے بعد بار ایسوسی ایشن کہوٹہ میں راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ گروپ نے راجہ سعید ایڈووکیٹ گروپ کو شکست دے دی۔راجہ ایم ستار اللہ گروپ کے صدر امید وار شکیل احمد قریشی نے ایک ووٹ کی برتری سے راجہ سعید ایڈووکیٹ گروپ کے محمد اعجاز عباسی کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ راجہ ستار اللہ گروپ کی جانب سے پورا گروپ کلین سویپ کر گیا۔ نتائج کے مطابق صدر کے عہدے کے لیئے امید وار شکیل قریشی نے (37) ووٹ لیئے جبکہ مد مقابل اعجاز عباسی نے (36) ووٹ حاصل کیئے۔ جنرل سیکرٹری کے لیئے سردار صغیر احمد نے (39) جبکہ راجہ فیصل نذیر جنجوعہ ایڈووکیٹ نے (33) ووٹ حاصل لیئے۔ اسی طرح نائب صدر کے لیئے عمران خان جنجوعہ نے (40) جبکہ مد مقابل سرفراز قریشی نے (32) ووٹ حاصل کیئے۔ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیئے ملک عمیر منصور نے (41) اور مد مقابل چوہدری مسعود نے (32) ووٹ لیئے۔ پورا دن بغیر وقفے کے پولنگ پر امن ماحول میں جار ی رہی۔ الیکشن بوڑد چیئرمین راجہ خورشید ایڈووکیٹ اور ممبران قمر الحق ہاشمی اور سردار نزاکت نے نتائج کا اعلان کیا۔ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے نو منتخب عہدیداران سے خطاب کے دوران کہا کہ راجہ ستار اللہ گروپ پوری ٹیم کا نام ہے۔ سب دوستوں کی محنت سے گروپ نے کلین سویپ کیا۔ نئی کا بینہ مبارک باد کی مستحق ہے۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 09 January 2022) — Raja M. Sattarullah Advocate Group defeated Raja Saeed Advocate Group in Bar Association Kahuta after a thorny contest. Raja M. Sattarullah Group President Shakeel Ahmad Qureshi defeated Muhammad Ijaz Abbasi of Raja Saeed Advocate Group by a margin of one vote after an interesting and thorny contest. The entire group was swept clean by the Raja Sattarullah group. According to the results, candidate for the post of President Shakeel Qureshi got (37) votes while his opponent Ijaz Abbasi got (36) votes. Sardar Sagheer Ahmed (39) and Raja Faisal Nazir Janjua Advocate (33) got votes for General Secretary. Similarly, Imran Khan Janjua got 40 votes for the post of Vice President while his opponent Sarfraz Qureshi got 32 votes. Malik Umair Mansoor (41) and Chaudhry Masood (32) voted for the joint secretary. Polling continued uninterrupted throughout the day in a peaceful atmosphere. Election Board Chairman Raja Khurshid Advocate and members Qamar-ul-Haq Hashmi and Sardar Nazakat announced the results. No untoward incident of any kind occurred. On this occasion, Group Leader Raja M. Sattarullah Advocate Supreme Court while addressing the newly elected officials said that Raja Sattarullah Group is the name of the entire team. With the hard work of all the friends, the group did a clean sweep. The newcomer deserves congratulations.

کہوٹہ کے مسائل حل کرنے کے لیے مفادات اور برادری ازم کی سیاست کو چھوڑنا ہوگا

To solve the problems of Kahuta, one has to give up the politics of interests and communalism

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8جنوری2022)
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،09جنوری2022)کہوٹہ کے مسائل حل کرنے کے لیے مفادات اور برادری ازم کی سیاست کو چھوڑنا ہوگا سب سے پرانی اور بڑی تحصیل کہوٹہ آج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اس پسماندہ علاقے کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں یو سی نڑڑ پنجاڑ اور دیگر خوبصورت علاقے بہتی آبشاریں جو کسی سیاحتی علاقے سے کم نہیں مگر اس علاقے کی سڑکیں کھنڈرات بنی ہیں گھنے جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے آئے روز جنگلوں میں آگ لگا کر نہ صرف بڑے درخت بلکہ چھوٹے درخت چرند پرند جل کر راکھ ہو جاتے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے کہوٹہ پنجاڑ دورے میں تین ہزار نگہبانوں کا اعلان کیا مگر ابھی تک تعینات نہ ہو سکے ان علاقوں میں بی ایچ یوز میں سہولیات ناپید ہیں جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ڈاکٹرز کی کمی ممبرا ن اسمبلی آج تک نہ ادارے ٹھیک کر سکے نہ یونیورسٹی نہ گرلز کالج نہ واٹر سپلائی نہ دیگر مسائل حل کیے شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اور منتحب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ مسائل پر توجہ دی جائے۔

دربار عالیہ کلیام شریف عرس کی تیاریاں عروج پر

Preparations for Darbar Alia Kalyam Sharif Urs are in full swing

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8جنوری2022)
دربار عالیہ کلیام شریف عرس کی تیاریاں عروج پر تقاریب کا انعقاد سجادگان نشین دربار عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر اور صاحبزادہ سائیں حسن فقیر کی رہائشگاہ میں جشن فرید و یاد تقریب سائیں فقیر محمد (رح) آستانہ عالیہ کلیام شریف کا انعقاد صاحبزادہ سید بلا شاہ چشتی سجادہ نشین دربار عالیہ اجمیر شریف انڈیا کی خصوصی آمد تفصیلات کے مطابق دربار عالیہ کلیام شریف حضر خواجہ فضل الدین شاہ کلیامی چشتی صابری (رح) کے عرس کی تیاریاں عروج پر تقاریب کا انعقاد گزشتہ روز سجادگان نشین دربار عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر اور صاحبزادہ سائیں حسن فقیر کی رہائشگاہ میں تقریب بسلسہ جشن فرید و یاد تقریب سائیں فقیر محمد (ر) کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف انڈیا صاحبزادہ سید بلال حسین شاہ چشتی نے خصوصی شرکت کی جبکہ ملک کے نامور نعت خوان حضرات، قاری قرآن،نقیب محفل محفل کی زینت بنے بعد ازاں محفل سماں کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک پاکستان کے نامور قوال حضرات نے سماں باندھا اس موقع پر صاحبزادہ سائیں محسن فقیر نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ عظیم درگاہ بادشاہ پاک و ہند حضرات خواجہ غریب نواز کی عظیم خانقاہ سے چراغ چشت سجادہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف سید بلال حسین شاہ چشتی تشریف فرما ہوئے اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ملک بھر سے عقیدت مند چاہنے والے بابا جی کلیامی کے حضور حاضری پیش کرتے ہیں اولیا اللہ کے مزاروں پر قلبی سکون میسر ہوتا ہے انھوں نے تمام مہمانان گرامی عقیدت مندوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف انڈیا صاحبزادہ سید بلال شاہ چشتی نے روحانیت سے بھرپور گفتگو کی اور خصوصی دعا بھی کی جبکہ اس موقع پر عقیدت مندوں کو اپنے دست مبارک سے چشتی دوپٹے پیش کیے محفل میں کثیر تعداد میں مریدین عقیدت مندوں چاہنے والوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button