DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway; Condolence reference held on the anniversary of Benazir Bhutto’s martyrdom in Norway.

ناروے میں بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔ مقررین کا شہید رھنما کو زبردست خراج عقیدت۔

اوسلو;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،06جنوری2022) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے زیر اہتمام عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 14 برسی کے حوالے سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ ” پنجابی مصالہ ” میں ھفتے کے روز کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے کی۔جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے سینئر راہنما میاں محمد اسلام مہمان خصوصی تھے۔۔تقریب کا آغاز مولانا مفتی زبیر تبسم نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور دیگر
شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
ناروے کی پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات نے پروگرام میں شرکت کر کے پاکستان کی اس عظیم راہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین نے پرجوش خطاب کیا۔ اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔ معروف شاعر اور نارویجن کنزرویٹو پارٹی کے راہنما طلعت محمود بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ظالموں نے محترمہ کو شہید کر کے دراصل پاکستان کی ترقی کا راستہ روکا ھے۔ نارویجن کنزرویٹو پارٹی کے معروف سیاست دان عامر جاوید شیخ نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید سے اپنی ملاقاتوں اور یادوں کو حاضرین سے شئیر کرتے ھوئے کہا اگر وہ آج زندہ ھوتیں تو پاکستان کے یہ حالات نہ ھوتے۔
پاکستان فیملی نیٹ ورک کے بانی صدر نثار بھگت نے کہا کہ مجھے دکھ ھوتا جب پیپلزپارٹی اپنے مخالفین کے منفی پروپیگنڈہ کا جواب نہیں دیتی۔ نثار بھگت نے تھر میں ھونے والے ترقیاتی منصوبوں اور مکمل ھونے والے کاموں اور سندھ بھر میں بننے والی سڑکوں اسکولوں اور ھسپتالوں اور روزگار کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے سینئر نائب صدر چودھری اسمائیل سرور بھٹیاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیئے ھمیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینا ھوگا۔ انہوں نے اپنے دوستوں رشتہ داروں اور خصوصی طور پر پنجاب کے عوام سے اپیل کی کہ وہ پی پی پی سینٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کا ساتھ دے کر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب میں کامیاب کرائیں۔
معروف سماجی و سیاسی رھنما اطہر علی نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے سیاست میں آئیں مگر ان نے اپنی شناخت خود بنائی۔ اب ان کا شمار عالمی راہنماؤں میں ھوتا تھا۔
۔ لیفٹ کے معروف دانشور ویثرن فورم ناروے کے صدر ارشد بٹ نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے مختصر خطاب میں انھوں نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ھے۔ مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیا ھے۔
پاکستان سے لائیو خطاب کرتے ھوئے ندیم اصغر کائرہ نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی جمہوری جدوجہد اور قربانیاں دنیا بھر کی جمہوری تحریکوں کے لئے ایک مثال ھے۔ انہوں نے کہا اورسیز پاکستانیوں کو پیپلزپارٹی اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ھاتھ مضبوط کرنا چاہیے۔ ندیم اصغر کائرہ نے حاضرین کو موجودہ غیر یقینی ملکی حالات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں قمر اقبال پسوال۔ چوہدری رفیع اللہ۔ معروف کاروباری شخصیت شیخ طارق محمود ۔ ائیرانٹرنیشنل کے جنید شیخ۔ معروف بزنس مین جاوید اقبال پسوال۔ سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری۔ جنگ اور جیو کے ناروے میں نمائندہ ناصر اکبر۔ پنجابی مصالہ ریسٹورنٹ کے مالک اور پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے نائب صدر چوہدری محمد اشرف۔ اور دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں پی پی پی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز اجلاس میں شریک حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں توقیر اکرم کائرہ شہید اور راجہ پرویز اشرف کے کزن راجہ اکرم مرحوم کے لئے مغفرت کی خصوصی دعا کی گئ۔نظامت کے فرائض پی پی پی ناروے کے جنرل سیکریٹری علی اصغر شاھد نے ادا کئے۔یاد رھے کہ سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید اپنی جلاوطنی کے دنوں میں اوسلو ناروے میں اکثر تشریف لاتی رھی ھیں اور پیپلزپارٹی ناروے ھمیشہ ان کے اعزاز میں بڑے بڑے پروگرام منعقد کرتی رھی ھے۔

Oslo; ( Pothwar.com, Aqil Qadir, 06 January 2022) Pakistan Peoples Party Norway organized a condolence reference on the 14th anniversary of the martyrdom of the first woman Prime Minister of the Islamic world, Mohtarma Benazir Bhutto, at the local Pakistani restaurant “Punjabi Masala” on Saturday. The condolence reference was presided over by the President of Pakistan Peoples Party Norway Chaudhry Jahangir Nawaz while senior leader of Pakistan Peoples Party Norway Mian Muhammad Islam was the special guest. Maulana Mufti Zubair Tabassum started the ceremony by reciting the Holy Quran and others Prayed for the elevation of the ranks of the martyrs for Mohtarma Benazir Bhutto Shaheed.

 

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ناروے۔

Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto made Pakistan’s defence invincible. Pakistan Peoples Party Norway

اوسلو;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،06جنوری2022)پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے راہنماؤں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک مشترکہ بیان میں شہید قائد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ھے۔ پی پی پی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز جنرل سیکرٹری علی اصغر شاھد سیئنر نائب صدر چوہدری اسمائیل سرور بھٹیاں نائب صدر چوہدری محمد اشرف انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین جوائنٹ سیکرٹری عثمان اصغر سیئنر رھنما میاں محمد اسلام محمد الیاس کھوکھر رفیع اللہ راجہ سلیم ۔ چوہدری عجب خان قمر پسوال ڈاکٹر غیاث۔ شیخ طارق محمود نے کہا ھے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور اقتدار میں بے پناہ کارنامے انجام دیئے، اُنہوں نے 1973ء میں ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا, پاکستان کو ایٹمی صلاحیت سے مالامال کرنے کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی بنیاد رکھی۔ذوالفقار علی بھٹو نے دنیا کے 77 ترقی پذیر ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔اسلامی سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا ,اقوام متحدہ میں جس طرح ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا کوئی اور لیڈر آج تک ویسے نہیں کر سکا۔ 5 فروری کو یوم کشمیر کے طور پر منسوب اور شملہ معاہدہ انہی کے کارنامے ہیں۔بھاری صنعتوں ،بینکوں اورتعلیمی اداروں کو قومی تحویل میں لے کر سرمایہ داروں کے چنگل سے آزاد کرنا ذوالفقار علی بھٹوکے بڑے کارناموں میں شامل ہے ۔زرعی اصلاحات، سستی ٹرانسپورٹ ،خوراک بنیادی مراکز صحت کا قیام اور غریبوں کے لئے علاج کی مفت سہولت، تعلیم اور علاج کے لئے بجٹ کا 43فیصد مختص کرنابھی ذوالفقار علی بھٹوکےکارنامے ہیں۔پاکستانی عوام کو شناخت دینے کے لیے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے قانون سازی اور دیگر اصلاحات کا سہرہ بھی ذوالفقار علی بھٹوکے سرجاتا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی راہنماؤں نے کہا ھے کہ پاکستان کے اْفق کے اس چمکتے ستارے کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ جیل میں 4اپریل 1979ء کو پھانسی دیدی گئی لیکن پاکستان کی سیاست آج بھی ذوالفقار علی بھٹوسحرانگیزکی شخصیت کے گرد گھومتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button