DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Birthday of Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto, was celebrated by PPP party

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت کے سلسلہ میں کلر سیداں میں تقریب کا انعقاد۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی06جنوری2022)— پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت کے سلسلہ میں کلر سیداں میں تقریب کا انعقاد۔تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمنوں نے غاصبانہ مقاصد کو طول دینے کیلئے عوام کے دلوں پر راج کرنے اور دنیا کے مانے ہوئے لیڈر کو تختہ دار پر چڑھا دیا لیکن بھٹو کو پھانسی دینے کا دعوی کرنے والے خود لوگوں کی یادوں سے مٹ گئے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو نے عوام کے دلوں اور دماغوں کو فتح کیا اور ان میں شعور پیدا کیا کہ وہ کس طرح اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔قائد عوام نے بے شمار قومی ادارے قائم کئے اور مقبوضہ علاقے چھڑائے۔ان کی حکمت عملی کی بدولت 90 ہزار سے زائد جنگی قیدی وطن واپس لوٹے۔باہر کے ممالک کیساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات رکھے۔شہید بھٹو کا ہر راستہ ملک کی تعمیر و ترقی کا راستہ ہے۔ان کا رشتہ آج بھی عوام سے قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا جس کو آمریت کی سیاسی نے مسخ کر کے رکھ دیا۔شہید بھٹو کے ہر گھر میں ظہور کا سبب ان کی غریب پرور اور عوام دوست پالیسیاں تھیں۔عوام کے حقوق کو مقدم رکھنے والے بھٹو نے معاشرے کے محروم اور پسے ہوئے طبقات کو ان کے حقوق دلوانے کا فریضہ سر انجام دیا۔اس موقع پر اظہر محمود بھٹی، نوید اختر مغل، ماسٹر غالب حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں عاطف اعجاز بٹ،نصیر اختر بھٹی،نذیر بٹ،مرزا رامش،شیخ کامران نسیم، عنصر مغل،جہانگیر مغل اور مرزا عمران سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 06 January 2022) – Pakistan Peoples Party Founder Chairman Quaid-e-Awam Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto’s birthday celebrations was held in Kallar Syedan. Tehsil President Muhammad Ijaz Butt while addressing He said that the enemies of the country ruled over the hearts of the people and put the world’s most respected leader on the gallows to prolong their aggressive intentions but those who claimed to have hanged Bhutto were erased from the memory of the people themselves. He conquered the hearts and minds of the people and made them aware of how to fight for their rights. The leader of the people established numerous national institutions and liberated the occupied territories. Prisoners returned home. Had very friendly relations with foreign countries. Every path of Shaheed Bhutto is the path of development and construction of the country. His relationship with the people is still established today. Which was distorted by the politics of dictatorship. Bhutto, who upheld the rights of the people, performed his duty of giving their rights to the deprived and oppressed sections of the society. Azhar Mahmood Bhatti, Naveed Akhtar Mughal, Master Ghalib Hussain and others also addressed on the occasion. Other workers including Atif Ejaz Butt, Naseer Akhtar Bhatti, Nazir Butt, Mirza Ramesh, Sheikh Kamran Naseem, Ansar Mughal, Jahangir Mughal and Mirza Imran were also present on the occasion.

پولیس نے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل مرید چوک کلر سیداں میں موبائل فون شاپ سے چوری کی واردات میں ملوث ملزم جبار حسین سکنہ سیالکوٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 38 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے

Police arrested Jabbar Hussain, a resident of Sialkot, involved in the theft of a mobile phone shop at Mureed Chowk

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی06جنوری2022)— کلر سیداں پولیس نے تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل مرید چوک کلر سیداں میں موبائل فون شاپ سے چوری کی واردات میں ملوث ملزم جبار حسین سکنہ سیالکوٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 38 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر تین ساتھیوں جن کا تعلق بھی سیالکوٹ سے ہی ہے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان نے ڈیڑھ مال قبل ابرار انور نامی شخص کی دکان سے 76 کے قریب پن پیک موبائل فونز جن کی مالیت 14 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ جس پر پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم جبارنے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ چوری کی واردات میں اس کے دیگر تین ساتھی بھی شامل تھے جو سیالکوٹ فرار ہو چکے ہیں۔ملزمان کلر سیداں کے مختلف علاقوں میں پھیری کے ذریعے برتن فروخت کرنے کا کاروبار کرتے تھے اور اس دوران گرفتار ہونے والا ملزم مدعی کی دکان پر بھی اکثر آیا کرتا تھا۔

ظالم حکومت کے مددگار ووٹر سپوٹر ظلم میں برابر کے شریک ہیں,حافظ منصور ظہور لنگڑیال

Voters and supporters of oppressive government are equal partners in oppression, Hafiz Mansoor Langariyal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی06جنوری2022)—تحریک لبیک حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت اور اس کے اتحادیوں ظالم قراردیتے ہوئے کہا کہ ظالم حکومت کے مددگار ووٹر سپوٹر ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پہلے دن سے عوام دشمن پالیسیاں بنانے اور عمل درآمد کرانے میں مصروف ہے۔لوٹ کھسوٹ سے خزانہ بھر کے اشرافیہ کو نوازنا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔ بجلی،پٹرولیم، ادویات،اشیائے خوردونوش، ہر چیز پر بے جا ٹیکسوں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا۔ملک میں مایوسی کے بادل چھائے ہیں۔بے حس حکمران مہنگائی پر یورپ کی مثالیں دے کر غریب آدمی کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔ موجودہ حکومت ظالم حکومت ہیاسکے مددگار ووٹر سپوٹر ہمدرد ظالم کے ساتھی ہیں یہ جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

دودہلی اور تھلہ کی دو برادریوں میں صلح

Dodilli and Thalla clans declare peace after jirga held by Raja Nadeem Ahmed and Mollana Ehsan Ullah Chakialvi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی06جنوری2022)—ڈیرہ چودھری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں چئرمین راجہ ندیم احمد اور مولانا احسان اللہ چکیالوی کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا جس میں دودہلی اور تھلہ کی دو برادریوں میں صلح کروادی گی جس میں علاقہ بھر کے عماہدںن شریک ہوے علاقہ بھر کے لوگوں نے اس فیصلے کو سراہا اور شکریہ ادا کیا

Show More

Related Articles

Back to top button