روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی05جنوری2022)—سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کی شہید کانسٹیبل خرم شہزاد کے آبائی قبرستان چونترہ میں ان کی لحد پر حاضری،شہید کی لحد پر فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،کانسٹیبل خرم شہزاد شہید مورخہ 13 دسمبر 2021 کو پیرودھائی کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہوۓ تھے،اس موقعہ پر ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او چونترہ بھی موجود تھے،سی پی او ساجد کیانی کی شہید کانسٹیبل خرم شہزاد کے لواحقین سے ملاقات،ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے،شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں،جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سی پی او.شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اورشجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے،سی پی او راولپنڈی
Rawat: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 05 January 2022) Constable Khurram Shehzad was martyred on December 13, 2021 as a result of firing on a police party in Pirudhai area. DSP Saddar and SHO Chontra were also present on the occasion and met the family of the deceased, we are equal partners in your grief, you will find us with you in every hour of grief, the martyrs are our pride, whose great sacrifices are unforgettable, Said the CPO.