DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The final list of candidates for the 2022/23 annual election of Kallar Syedan Bar Association has been published

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2022/23کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی04جنوری2022)—کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2022/23کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی۔صدارت کے عہدے کیلئے اطہر احمد خالد کھوکھر اور کامران عزیز چوہدری کے درمیان مقابلہ ہو گاجبکہ جنرل سیکرٹری کے کیلئے نعمان ظفر بھٹی اور راجہ عرفان الحق ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔نائب صدارت کیلئے چوہدری عبدالحلیم اور راجہ قمر سلطان جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے نعمان عابد ایڈووکیٹ اور محترمہ سندس عندلیب ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔الیکشن کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ کو چیئرمین الیکشن بورڈ نامزد کیا گیا ہے جو اس سارے عمل کی نگرانی کریں گے۔انتخابات 08 جنوری بروز ہفتہ منعقد ہونگے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 04 بجے تک جاری رہے گی۔اس دوران 82 کے قریب وکلاء اپنے من پسند امیدواروں کے حق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 04 January 2022) * The final list of candidates for the annual election of Kallar Syedan ​​Bar Association for 2022/23 has been published. Competition between Athar Ahmad Khalid Khokhar and Kamran Aziz Chaudhry for the post of President. Noman Zafar Bhatti and Raja Irfan-ul-Haq will be contesting for the post of General Secretary. To make it transparent and impartial, Waqas Haider Shah Advocate has been appointed as Chairman Election Board who will oversee the entire process. Elections will be held on Saturday, January 08. Polling will continue from 9:00 am to 4:00 pm. Nearby lawyers will exercise their voting right in favor of their preferred candidates.

پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات راجہ لقمان خالد نے برادری اور دوستوں سمیت تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان

Raja Luqman Khalid, Information Secretary, PTI Youth Wing, Rawalpindi District, has announced to join Tehreek-e-Lubbaik Pakistan along with his community and friends

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی04جنوری2022)—کلرسیداں میں پی ٹی آئی کی پہلی وکٹ گر گئی،پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات راجہ لقمان خالد نے برادری اور دوستوں سمیت تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔انہوں نے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیر ہ برس پی ٹی آئی کا حصہ رہے دن رات اس کے لیئے کام کیا مگر اقتدار میں پہنچنے کے بعد اس جماعت نے بے حد مایوس کیا۔میں نے اپنی زندگی کے قیمتی تیرہ سال پی ٹی آئی کو دیئے مگر مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا۔انہوں نے کہا کہ وہ تیرہ برس قبل اپنے گاؤں بکھڑال میں اپنے گھر پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لہرانے والے پہلے شخص تھے مگر آج اس جماعت نے اقتدار میں ہوتے ہوئے اپنے وعدے اور میرٹ سب کو بھلا دیا۔اپنے گاؤں کے مسائل کے حل کے لیئے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے پیچھے بھاگتا رہا مگر چار برسوں میں کوئی ایک بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا۔بکھڑال سکول کو اپگریڈ نہ کر کے میرٹ اور شفافیت کو نظرانداز کیا گیا اور انتہائی مایوسی کے بعد ہم نے برادری اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے دیرینہ رفاقت کو ترک کرتے ہوئے تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کرکے اپنی دنیا اور آخرت کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل دیگر احباب سے بھی کہا کہ وہ مزید وقت ضائع کیئے بغیر بلاتاخیر پی ٹی آئی چھوڑ دیں ورنہ ان کو مایوسی کے سوا کچھ نہ ملے گا۔

ڈاکٹر پروفیسر ساجد الرحمان کامحمد شفیق قریشی کی منعقدہ تقریب چہلم سے خطاب

 Dr. Prof. Sajid-ur-Rehman Address at  Late Mohammad Shafiq Qureshi Chelum

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی04جنوری2022)—معروف اسکالر دربارعالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر پروفیسر ساجد الرحمان نے کہاہے کہ جو لوگ زندگی کو ہی دوام سمجھ بیٹھے ہیں وہ اپنی اصلاح کرلیں زندگی انتہائی عارضی اور ناپائیدار ہے جس طرح ان گنت لوگ روزانہ دنیا میں آتے ہیں اسی طرح لاتعداد لوگ اس دنیا سے روانہ ہو کر ہمارے لیئے یہ سبق چھوڑ جاتے ہیں کہ یہ زندگی چند روزہ ہے زندگی اور موت کا مالک صرف ربہ کعبہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف عالم دین قاضی عتیق احمد قریشی اور مسعود انجم قریشی کے بھائی محمد شفیق قریشی کی منعقدہ تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اللہ نے زندگی اور موت کو اس لیئے تخلیق کیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ کون لوگ اللہ کے احکامات کے مطابق اپنے شب و روز بسر کرتے ہیں اور کون ہیں جو نافرمانی کے مرتکب ہوتے ہیں۔اللہ نے راستوں کا تعین کرکے انسان کو شعور دیا تاکہ یہ جنت اور دوزخ کا انتخاب خود کر سکے مگر خوش بخت ہیں وہ لوگ جو اپنی زندگیاں احکامات الہی اور ارشادات پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے تابع بسر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آج جو کچھ یہاں بو رہے ہیں روزقیامت وہی کاٹنا بھی پڑے گا۔جب زمین ٹوٹ جائے گی پہاڑ روئی کی طرح اڑ جائیں گے اور آسمان پھٹ پڑیں گے تب انسانی اعضا خود انسان کے بارے میں اللہ کے ہاں گواہی دیں گے۔

پوٹھوہار سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کر کلر کلب نے اپنی نام کرلی

Kallar Club win the Potohar Super League Cricket Tournament

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی04جنوری2022)—پوٹھوہار سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کلرسیداں میں اختتام پذیر، جیت کلر کلب نے اپنی نام کرلی۔ونر اور رنر ٹیموں کو ایک لاکھ پچاس ہزار بمعہ ٹرافیاں انعام دیا گیا۔فائنل میچ کلر کلب اور شوال کلب کلر کے درمیان کھیلا گیا جس میں کلر کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور زمیں 72 سکور کا ٹارگٹ دیا۔کانٹے دار مقابلے کے بعد شوال کلب کو اٹھارہ زنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مہمان خصوصی سابق چیئرمین یو سی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے ونر ٹیم کو ایک لاکھ نقد بمعہ ٹرافیاں اور رنر ٹیم کو پچاس ہزار نقد دیا۔بیسٹ پلیر آف ٹورنامنٹ علی بھگا آف روات کو چار ہزار نقد انعام دیا گیا۔

ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں پر 15338گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے

Traffic police issued challan tickets to 15338 vehicles for traffic irregularities during last year

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی04جنوری2022)—کلر سیداں ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال کے دوران ٹریفک بے ضابطگیوں پر 15338گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے اور مجموعی طور پر 57 لاکھ 40 ہزار سے زائد کا جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔انچارج ٹریفک انسپکٹر قاضی سعید رسول نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ سال ایم وی او 115 کے تحت 340 جبکہ 134کے تحت 60 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانے بندکیا۔29 گاڑی مالکان کیخلاف مقدمات درج ہوئے اور 425افراد کی امداد کی گئی۔180 کے قریب مسافروں کی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور425افراد کی مدد کی گئی۔گزشتہ سال تجاوزات کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

حاجی جاوید اختر کی تقریب چہلم گاؤں جسوالہ میں ہوئی

Dua e Chelum observed for late Haji Javed Akhtar in village Jaswala

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی04جنوری2022)—پریس کلب کلرسیداں کے خازن حافظ کامران حشر،برطانیہ میں مقیم سلیم طارق اور رضوان جاوید کے والد محترم معروف سماجی کارکن حاجی جاوید اختر کی تقریب چہلم گاؤں جسوالہ میں ہوئی۔جس میں چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،راجہ ظفر محمود،تنویر اختر شیرازی،چوہدری ظہیر محمود،نیاز حسین حیدری،پروفیسر ثاقب امام رضوی،چوہدری توقیراسلم،سید سجاد حسین شاہ،عابد زاھدی،چوہدری طارق تاج،راجہ اظہر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔علامہ غلام مصطفی سیالوی،علامہ سعید اکبر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔پیر سائیں محمد عباس نے اجتماعی دعا مغفرت کروائی۔

راجہ محمد یوسف منہاس انتقال کر گئے نمازجنازہ جوچھہ ممدوٹ میں ادا کی گئی

Raja Muhammad Yusuf Minhas passed away in Jocha Mamdot

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی04جنوری2022)—نوجوان کاروباری راجہ ناصر منہاس کے والد راجہ محمد یوسف منہاس انتقال کر گئے نمازجنازہ جوچھہ ممدوٹ میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،راجہ ندیم احمد،راجہ محمد صفدر کیانی، شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، چوہدری شاہد گجر،حاجی اخلاق حسین،راجہ پرویز اختر منہاس،زین العابدین عباس،راجہ طارق محمود،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی،چوہدری مشتاق حسین، نمبردار اسد عزیز،صوبیدار غلام ربانی،چو ہد ر ی خضر ا ن اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button