DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Police arrested three accused involved in the burglary incident six months ago.
پولیس نے چھ ماہ قبل نقب زنی کی واردات میں ملوث تین ملزمان محمد جواداور گلریز عباس سکنائے سروہا چوہدریاں اور چن زیب سکنہ لونی مشراں کو گرفتار کر لیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی05جنوری2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے چھ ماہ قبل نقب زنی کی واردات میں ملوث تین ملزمان محمد جواداور گلریز عباس سکنائے سروہا چوہدریاں اور چن زیب سکنہ لونی مشراں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 35 ہزار روپے اور پانچ عدد مسروقہ موبائل فونز برآمد کر کے جوڈیشل ریمانڈ کیلئے اڈیالہ جیل روانہ کر دیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے قیصر سفیر موبائل شاپ سے موبائل فونز اور نقدی چوری کر لی تھی۔مدعی قیصر سفیر سکنہ چوآ خالصہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اس کی دکان کے عقبی حصے کی دیوار کو توڑ کر 15 عدد نئے ٹچ موبائل فونز اور تقریبا 21عدد سیکنڈ ہینڈ موبائل فونزجن کی مجموعی مالیت چھ لاکھ روپے بنتی ہے اور گلے میں موجود تیس ہزار روپے کی رقم چوری کر لی تھی۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 05 January 2022) * Kallar Syedan police arrested three accused Mohammad Jawad and Gulraiz Abbas of Saroha Chaudhrian and Chan Zeb from Looni Mishra and arrested them . After recovering Rs 35,000 and five stolen mobile phones, he was sent to Adiala Jail for judicial remand. During the interrogation, the accused had revealed that they had stolen mobile phones and cash from Qaisar Safir Mobile Shop. The total value of mobile phones and about 21 second hand mobile phones is Rs. 600,000.
کرنل محمد شبیر اعوان نے تحصیل کلرسیداں کی صدارت کے لیئے سید سجاد حسین شاہ اور راجہ اظہراقبال کی حمایت
Colonel Muhammad Shabbir Awan supported Syed Sajjad Hussain Shah and Raja Azhar Iqbal for the presidency of Tehsil Kallar Syedan.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی04جنوری2022)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے تحصیل کلرسیداں کی صدارت کے لیئے سید سجاد حسین شاہ اور راجہ اظہراقبال کی حمایت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ پی ٹی آئی کو فعال بنانے کے لیئے درجہ بالا دوناموں پر سنجیدگی سے غور کرلیا جائے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سید سجاد حسین شاہ جہاندیدہ تعلیمیافتہ شخصیت ہیں حق گوئی ان کا شعار رھا ہے یہ عمران خان کے ویژن کے داعی ہیں جبکہ راجہ اظہر اقبال بھی تجربہ کار باصلاحیت پارٹی رہنما ہیں ذمہ داران کو چاہیئے کہ جماعتی مفاد میں ان دو ناموں پر غور کر لیا جائے دونوں میں سے کسی ایک کو صدر یا پھر دونوں کو بالترتیب صدر سیکرٹری بنا کر پی ٹی آئی کو مضبوظ و فعال جماعت بنایا جا سکتا ہے
اساتذہ کو 04 جنوری کو بھی تنخواہ نہ مل سکی
Teachers could not get their salaries even on January 4
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی05جنوری2022)—کلر سیداں کے اساتذہ کو 04 جنوری کو بھی تنخواہ نہ مل سکی جس کی وجہ سے اساتذہ برادری میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔اساتذہ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں 31 دسمبر کو تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا مگر پانچ یوم کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کے اکاؤنٹس میں ابھی تک تنخواہیں کریڈٹ نہیں ہو سکیں۔ادھر کلر سیداں میں قومی بنک کے منیجر نے رابطہ پر بتایا کہ ان کے بنک میں دیگر محکمہ جات کے ملازمین کی تنخواہیں وصول ہونے کے بعد ادا کر دی گئی تھیں تا ہم محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی تنخواہیں ابھی تک وصول نہیں ہوئیں۔مقامی بنک منیجر کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس راولپنڈی اساتذہ کی تنخواؤں کا چیک مین برانچ راولپنڈی کو ارسال کر دیتا ہے جسے بعد ازاں سٹیٹ بنک سے کلیئر نس ملنے کے بعد متعلقہ بنکوں میں آن لائن ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے۔