مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،3جنوری2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون عالمی باکسر عامر خان جلد بھورہ حیال کے مقام پر ہستپال کا کام شروع کرایں گے کروڑوں روپے مالیت کی (15) کنال زمین میں اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے دی ہے ہستپال کی تعمیر اور تکمیل کے بعد عوام علاقہ کو درپیش مشکلات میں آسانیاں پیدا ہونگیں انہوں نے کہا کہ میری عامر خان سے فون پر رابطہ ہوا ہے کہ ان کی فروری میں لندن میں فائٹ ہے اس کے لیے وہ پریکٹس کے لیے یو ایس اے میں ہیں ہسپتال کی ڈرائنیگ کا کام جاری ہے انشاء اللہ عامر خان جب فروری میں واپس آہیں گے تو وہ اس ہسپتال کا کام شروع کراہیں عبد المجید مغل نے مزید کہا کہ حلقے کی عوام کے پر زور اصرار پر قومی اسمبلی کے الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا اللہ پاک کے کرم و فضل سے کامیاب ہو کر عوام کے تمام مسائل حل کروں گا انہوں نے کہا ہمارے حلقے کی عوام کے مسائل کر نے حوالے سے کسی نے کوئی خصوصی توجہ نہیں دی اب عوام اپنی ووٹ کا صیح استعمال کرتے ہوئے اپنا قیمتی ووٹ اپنے اس خادم کو دیے کر کامیاب کریں انشاء اللہ حلقے میں تر قیاتی کاموں کے حوالے سے بہتریں ہو گئی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, January 3, 2022)
Leading Political and Social Personality Abdul Majeed Mughal Candidate for National Assembly Constituency NA-57 said World Boxer Aamir Khan will soon start hospital work at Bhura Hayal’s place. He said that after the construction and completion of the hospital, the difficulties faced by the people in the area would be eased. Drawing work of the hospital is in progress. Insha Allah, when Aamir Khan returns in February, he will start the work of this hospital. Abdul Majeed Mughal further said that at the insistence of the people of the constituency, I will solve all the problems of the people by being successful by the grace of Allah. He said that no one paid any special attention to the problems of the people of our constituency.
علاقے کی پسماندگی کی وجہ برادری ازم ہے نوجوان آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں ,بریگیڈیئر (ر) شاز الحق جنجوعہ
Young people should come forward and play their role, Brigadier (retd) Shaz-ul-Haq Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،3جنوری2022)
بریگیڈیئر (ر) شاز الحق جنجوعہ کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کی پسماندگی کی وجہ برادری ازم ہے نوجوان آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ ہماری عوام بھی اس پسماندگی کی ذمہ دار ہے جو اپنی ووٹ کاسٹ کرتے وقت دوستی رشتے داری مامے چاچے کی سیاست اور برادری ازم کی بنیاد پر ووٹ ڈالتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہمارا علاقہ بہت پسماندہ ہے ووٹ ڈالتے وقت بلدیاتی امیدوار ہو قومی یا صوبائی کا امیدوار ہو اس کے کردار اس کی اہلیت اور اس کے منشور کو ضرور دیکھیں منتخب نمائندوں کو چاہیے کہوٹہ کے تمام اداروں کے سربراہان پر نظر رکھیں دیانت دار اور ایماندار آفیسر تعینات کروائیں جو میرٹ اور انصاف پر فیصلے کریں اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے ان وعدوں کو پورا کیا جائے سیاست ایک عبادت ہے اس کو اپنے مفادات کے لئے استعمال نہ کریں نوجوان ہمارے علاقے کا سرمایہ ہیں آگے آئے بھرپور سپورٹ کرونگا نوجوان اس علاقے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔