DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Change in Politics of Constituency PP-7. Important Meeting of Sardar Arshad Majeed with Col. Muhammad Shabbir Awan

حلقہ پی پی سیون کی سیاست میں تبدیلی۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سے پی ٹی آئی یوتھ تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر سردار ارشد مجید کے اہم ملاقات۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31دسمبر2021)
حلقہ پی پی سیون کی سیاست میں تبدیلی۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سے پی ٹی آئی یوتھ تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر سردار ارشد مجید کے اہم ملاقات۔ آمدہ بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات کے حوالے سے اہم تفصیلی گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار براے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون سے ان کی رہاہش گاہ پر تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیات سابق صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ سردار ارشد مجید نے ہمراہ فیصل جرال اور فیضان خانزادہ کے ان سے ملاقات انہوں نے آمدہ بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات کے حوالے سے اہم تفصیلی گفتگوکی کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار براے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے سردار ارشد مجید، فیصل جرال اور فیضان خانزادہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نوجوان کسی بھی سیاسی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں یوتھ حلقہ پی پی سیون کی سیاست میں اہم تبدیلی لاہیں گے اور حلقے میں تعمیر و ترقی کی سیاست کو فروغ دیں گے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 31 December 2021)
Change in Politics of Constituency PP7. Important Meeting of Sardar Arshad Majeed, Former President of PTI Youth Tehsil Kahuta with Col. Muhammad Shabbir Awan, Former MPA. Important detailed discussion regarding upcoming local body elections and general elections. According to details, former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan candidate for Provincial Assembly Punjab constituency PP-7 was received at his residence by young political personalities of Kahuta Tehsil along with former President PTI Youth Wing Kahuta Tehsil Sardar Arshad Majeed along with Faisal Jaral and Faizan Khanzada’s meeting with him. Col. Muhammad Shabbir Awan had an important detailed discussion regarding the upcoming local body elections and general elections. He said that youth are the backbone of any political party.

موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملا

The current government has given nothing but disappointment

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31دسمبر2021)
سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملا،دسمبر 2015 میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو سابقہ حکومت مسلم لیگ ن نے ہمیں اختیارات سے محروم رکھا،2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف برسراقتدار آئی تو یہ امید ہوچلی تھی کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان جو بلدیاتی اداروں کو جمہوری نظام میں ریڑھ کی ہڈی کہتے رہے ہیں تو وہ بلدیاتی اداروں کو بحال کرکے انہیں کام کرنے کا موقع فراہم کریں گئے لیکن انہوں نے بھی سابقہ حکومت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بلدیاتی ادارے معطل رکھے اور بالآخر سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب بھر کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے حکم پر صرف اڑھائی ماہ کیلئے بلدیاتی ادارے بحال کئے گئے، جس سے بلدیاتی نمائندگان اپنے اپنے حلقوں میں وہ کام نہیں کراسکے جس کیلئے حلقہ کے عوام نے انہیں منتخب کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ عامر مظہر نے کہا کہ میرے نزدیک علاقائی تعمیر و ترقی پہلی ترجیح ہے نہ کہ کسی سیاسی جماعت کا ممبر یا عہدیدار بننا ہے، اپنے علاقہ کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنا چاہتاہوں،یہی وجہ ہے کہ میں آج بھی کسی سیاسی جماعت کا ممبر ہوں نہ عہدیدار ہوں، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی حکومت کا موازنہ کرتے ہوئے راجہ عامر مظہر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا دور اقتدار پی ٹی آئی کی نسبت بہتر تھا،موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سالوں کے دوران ملک میں مہنگائی،لاقانونیت اور اقرباپروری بڑھی ہے،جس سے ایک عام آدمی بری طرح متاثر ہواہے۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے ایک سقال کے جواب میں راجہ عامر مظہر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کروں گا کجھ دوست MPA کا الیکشن لڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ میری اپنی ذاتی خواہش ہے کہ تحصیل کا ضلع کا الیکشن لڑوں۔

معروف مذہبی و سماجی شخصیات حاجی غلام رسول، حاجی غلام ربانی اورحافظ مبین آف منیند شریف کی والدہ محترمہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیں

Mother of Haji Ghulam Rasool passed away in village Manind Shareef

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31دسمبر2021)
حاجی غلام رسول، حاجی غلام ربانی آف منیند شریف کی والدہ محترمہ کی نمازے جنازہ میں ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ کی شر کت۔تفصیل کے مطابق معروف مذہبی و سماجی شخصیات حاجی غلام رسول، حاجی غلام ربانی اورحافظ مبین آف منیند شریف کی والدہ محترمہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں منیند شریف میں ادا کیا گیامر حومہ کی نمازے جنازہ ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں صاحبزادہ عمیر ہاشم، صدر اہلیسنت و جماعت تحصیل کہوٹہ صاحبزادہ ادریس ہاشمی، راجہ فیضان جنجوعہ آف بنائل، ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن، حاجی ملک ابرار حسین، مولانا تاج بگہاروی، راجہ ادریس جنجوعہ، ماسٹر محمد آفتاب عباسی، راجہ اشفاق احمد آف نارہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button