اوسلو :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عقیل قادر,29دسمبر2021)—پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری عبدالحمید کے اعزاز میں دوستوں کی جانب سے ایک خوبصورت عشائیے کا اہتمام ترکش ریسٹورینٹ سرائے میں کیا گیا جس میں پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے انتظامیہ و مشاورتی بورڈ کے ممبران نے خصوصی شرکت کی۔عبدالحمید نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے قیام کا مقصد تجہیز وتکفین ہے۔ اگر سوسائٹی کے کسی ممبرکا انتقال ہو جائے تو سوسائٹی تدفین کے لیے تیس ہزار کراؤن تک کے اخراجات برداشت کرے گی اور لواحقین کو تیس افراد کا کھانا بھی فراہم کرے گی۔ لواحقین اگر تدفین کی ذمہ داری سوسائٹی کے سپرد نہیں کرتے تو سوسائٹی لواحقین کی بیس ہزار کراؤن سے معاونت کرے گی۔ پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور نے بتایا کہ سوسائٹی کے ممبران کی طرف سے جو رقم چندے کی صورت میں جمع ہو گی و ہ تجہیز و تکفین کے علاوہ کسی اورمذہبی، سیاسی و سماجی پروگرام یا کسی بھی اور مد میں خرچ نہیں کی جائے گی۔عقیل قادر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے ممبران کے دکھ درد میں شریک ہونا اور انہیں ہر طرح کی قانونی و اخلاقی مدد فراہم کرنا بھی سوسائٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر چوہدری عبدالحمید نے سابق صدر چوہدری اسماعیل سرورکی پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کو قائم کرنے اور ایک سال تک بھرپور خدمات سرانجام دینے پر تعریف کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ عشائیے میں خصوصی شرکت ممتاز عالم دین مفتی محمد زبیر تبسم نے کی جبکہ جن دیگر عہدیداران نے عشائیے میں شرکت کی ان میں راجہ عاشق حسین نائب صدر، عقیل قادر فنانس سیکریڑی، شاہد سعید ڈپٹی سیکریٹری، جبکہ مشاورتی بورڈ سے طارق اشرف، عزیز الرحمن اور چوہدری جاوید سرور شامل ہیں۔فیضان خالد جنرل سیکریڑی اور راشد علی اعوان ڈپٹی ممبر اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عشائیے میں شرکت نہ کر سکے۔
Oslo: (Pothwar.com, Aqil Qadir, December 29, 2021) * A beautiful dinner was organized by friends in honor of Chaudhry Abdul Hameed, President of Pothohar Welfare Society at Turkish Restaurant Inn. Abdul Hameed while addressing the dinner said that the purpose of establishment of Pothohar Welfare Society is to provide burial services, In the event of the death of a member of the Society, the Society shall bear the cost of the funeral up to thirty thousand crowns, and shall provide food for thirty persons to the family. If the family members do not hand over the responsibility of burial to the society, then the society will provide 20,000 kroner assistance to the family members. Chaudhry Ismail Sarwar, Information Secretary, Pothohar Welfare Society, said that the money raised by the members of the society in the form of donations was not spent on any religious, political or social program or anything other than funeral and burial. Aqil Qadir while talking said that sharing the grief of the members of the society and providing them all kinds of legal and moral help is also among the priorities of the society. On the occasion, Chaudhry Abdul Hameed lauded former President Chaudhry Ismail Sarwar for establishing Pothohar Welfare Society and rendering full services for one year and presented him a bouquet of flowers. The dinner was specially attended by Mumtaz Alam Din Mufti Muhammad Zubair Tabassum while other officials who attended the dinner included Raja Ashiq Hussain Vice President, Aqil Qadir Finance Secretary, Shahid Saeed Deputy Secretary and Tariq Ashraf, Aziz-ur-Rehman and Chaudhry Javed Sarwar. Faizan Khalid General Secretary and Rashid Ali Awan Deputy Member could not attend the dinner due to their personal commitments.
عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر ناروے میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف لائیو خطاب کریں گے۔
Former Federal Minister Qamar Zaman Kaira and former Prime Minister Raja Pervez Ashraf will address the condolence reference held in Norway on the anniversary of the martyrdom of Benazir Bhutto, the first woman Prime Minister of the Islamic world.
اوسلو :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عقیل قادر,29دسمبر2021)— پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے زیر اہتمام عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 14 برسی کے حوالے سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ ” پنجابی مصالہ ” میں ھفتے کے روز کیا جا رھا ھے۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز کریں گے۔ناروے کی پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات پروگرام میں شرکت کر کے پاکستان کی اس عظیم راہنما کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ پی پی پی پی ناروے کے جنرل سیکرٹری علی اصغر شاھد نے پریس ریلیز میں اطلاع دی ھے کہ پروگرام کے مطابق سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ تعزیتی ریفرنس سے لائیو خطاب کریں گے جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے لائیو خطاب کا بھی امکان ھے۔ علاوہ ازیں۔ ۔ لیفٹ کے معروف دانشور ویثرن فورم کے صدر ایڈووکیٹ ارشد بٹ ۔ پاکستان فیملی نیٹ ورک کے سابق صدر نثار بھگت ۔ ادبی تنظیم دریچہ ناروے کے صدر ڈاکٹر سید ندیم حسین ۔ معروف سیاسی و سماجی شخصیت نارویجن ایمیگرینٹس فورم کے صدر اطہر علی ۔ نارویجن کنزرویٹو پارٹی کے راہنما طلعت محمود بٹ اور عامر شیخ کے علاوہ پی پی پی ناروے کے سینئر نائب صدر چودھری اسمائیل سرور بھٹیاں اور نائب صدر چوہدری محمد اشرف بھی خطاب کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی طرف سے اجلاس میں شرکت کرنے والوں سے نارویجن قانون کی پاسداری کرتے ھوئے محکمہ صحت کے جاری کردہ ایس و پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ھے۔ یاد رھے کہ سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید اپنی جلاوطنی کے دنوں میں اوسلو ناروے میں اکثر تشریف لاتی رھی ھیں اور پیپلزپارٹی ناروے ھمیشہ ان کے اعزاز میں بڑے بڑے پروگرام منعقد کرتی رھی ھے ۔