DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; SHO Kahuta Police Station Umar Siddique Gujjar’s action against anti-social elements, drug dealer arrested

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی۔شبیر نامی منشیات فروش سے1250گرام چرس برآمد کر کے 9Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29دسمبر2021)
فرض شناس ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی۔شبیر نامی منشیات فروش سے1250گرام چرس برآمد کر کے 9Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں گاڑی چوری میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا۔ تفصیل کے مطابق سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کے احکامات اور ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او عمر صدیق گجر نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شبیر نامی منشیات فروش سے1250گرام چرس برآمد کر کے 9Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں گاڑی چوری میں ملوث ملزم گرفتارکر لیا ملزم محمد ذوہیب گرفتار کر لیا اور اس سے چوری شدہ مہران کاربھی برآمدکر لی عوامی سماجی حلقوں نے فرض شناس ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجرکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 29 December 2021)
Acting SHO Kahuta Umar Siddique Gujjar took action against anti-social elements, Police recovered 1250 grams of cannabis from a drug dealer named Shabbir and registered a case under 9C while in another operation accused involved in vehicle theft was arrested. According to details, on the orders of CPO Rawalpindi Sajid Kayani and special instructions of DSP Kahuta Tahir Sikandar, SHO of Kahuta police station Omar Siddique Gujjar, while taking action against anti-social elements, recovered 1250 grams of cannabis from a drug dealer named Shabbir. A case was registered under 9C while in the second operation the accused involved in car theft was arrested. The accused Mohammad Zohaib was arrested and the stolen Mehran car was also recovered from him (Pictured below).

 

راجہ عمران مینوآف موہڑہ لنگڑیا ل کی طرف سے اللہ کی رضاء اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سماجی کام جاری

Raja Imran Meno of Mohra Langariyal continues social work for the  public welfare

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29دسمبر2021)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوآف موہڑہ لنگڑیا ل کی طرف سے اللہ کی رضاء اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سماجی کام جاری۔کروڑوں روپے کی زمین راہ خدا وقف کر نے بعد 30معذورافراد میں فری ویل چیئر کی تقسیم۔انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرع سے دوبارہ ویل چیئر تقسیم کی جاہیں گئی۔ عوامی سماجی شخصیات کی طرف سے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوآف موہڑہ لنگڑیا ل حال مقیم یو کے کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوآف موہڑہ لنگڑیا ل حال مقیم یو کے کی طرف سے کرڑوں روپے کی مالکیتی زمین مدرسے اورراستے کے وقف کر نے کے بعد گذشتہ روز قبل 30معذورافراد میں فری ویل چیئر کی تقسیم کی گئی جس سے وہ معذور افراد جو بلکل چل پھر نہیں سکتے تھے ویل چیئر ملنے سے وہ اپنے سہارے پر آگے پیچھے چل پھر سکتے ہیں نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عمران مینوآف موہڑہ لنگڑیا ل نے کہا کہ میں یہ کام صرف اور صرف اللہ کی رضا ء کے لیے کرتا ہوں اللہ کی مخلوق کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے مجھے کسی قسم کی نمود و نمائش کی ضرورت نہیں ہے اگر میڈیا میں خبریں شائع ہوتی ہیں مقصد صرف دوسرے صاحب حثیت بھائیوں کو اس کام کی طرف متوجہ کر نا ہوتا ہے انہوں نے کہا انشاء اللہ آئندہ بھی ویل چیئر تقسیم کی جاہیں گئی۔

بینظیر بھٹو شہید جیسی لیڈر صدیوں پیدا نہیں ہو سکتی,راجہ ناصر علی کیانی

A leader like Benazir Bhutto Shaheed cannot be born for centuries, Raja Nasir Ali Kayani

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29دسمبر2021)
پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنماء راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جیسی لیڈر صدیوں پیدا نہیں ہو سکتی محترمہ اسلامی ممالک کی واحد خاتون تھیں جو وزیر اعظم بنیں وہ ایک نڈر دلیر لیڈڑ تھیں انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں 27دستمبر کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن تھابینظیر بھٹو شہید جیسی لیڈر صدیوں پیدا نہیں ہو سکتی ذولفقار علی بٹھو شہید کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے قیدو بندکی تکلیفیں برداشت کیں ہزاروں کارکنان اور جیالوں نے بھٹو خاندان کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے پی پی پی کے نظریاتی ورکرز آج بھی اُن سے محبت نہیں بلکہ عشق کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ آ ج ملک بحران کاشکارہے شہید ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو جیسی لیڈر شپ کی ضرورت ہے محترمہ بین الاقوامی لیڈر تھیں اور کٹھن دور سے گزر کر اسلامی ممالک میں پہلی خاتون وزیر اعظم بنی چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو انکے مشن کو آگے لیکر جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں انشاللہ آنے والی حکومت پی پی پی کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button