DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The first introductory seminar organized by All Rajput Brothers Welfare Association

آل راجپوت برادرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا تعارفی سیمینار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28دسمبر2021)
آل راجپوت برادرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا تعارفی سیمینار راجہ الطاف حسین جنجوعہ کی زیر صدارت عنائیہ شادی ہال بہارہ کہو ہ سلام آباد میں منعقدہوا پروگرام کے مہمان خصوصی تاریخ جنجوعہ راجپوت کے مصنف راجہ مشتاق احمد جنجوعہ تھے جبکہ پروگرام میں معروف راجپوت تاریخ دان جناب راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت فرمائی سیمینار میں تحصیل مری، تحصیل ایبٹ آباد اور تحصیل لورہ سے تعلق رکھنے والے راجپوت خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے راجہ مشتاق احمد جنجوعہ نے راجپوتوں کی تاریخ و نسب پر تفصیلی روشنی ڈالی راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے اپنے خصوصی خطاب میں راجپوت برادری کے احیاء نو کے لئے نوجوانوں کی فکری اصلاح کے ساتھ ساتھ کردار سازی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیاتنظیم کے وائس چیئرمین یو سی 21 ڈھوک کالا خان راجہ محمد حنیف جنجوعہ اور راجہ عبدالرحمان جنجوعہ ایڈووکیٹ بھی شریک ہوئے تنظیم کے جنرل سیکرٹری راجہ افضل جنجوعہ نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور منشور حاضرین کے سامنے پیش کئے تنظیم کے صدر راجہ عبدالرؤف جنجوعہ نے تنظیم کی گورننگ باڈی کے ممبران کا تعارف کروایا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عاصم شہزاد جنجوعہ اور محمد فیصل منگرال نے انجام دیے تقریب سے استاذ الاساتذہ محمد ظہراب جنجوعہ، محمد ضیاء عارف جنجوعہ، غلام یاسین جنجوعہ و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے تنظیم کے ساتھ اپنے مکمل اور بھرپور تعاون کا یقین دلایاصاحب صدر راجہ الطاف حسین جنجوعہ نے تنظیم کے لیے 50 ہزار روپے کا عطیہ دیااس موقع پر تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے راجپوت طلباء و طالبات کو تنظیم کی طرف سے راجپوت اچیومنٹ ایوارڈز، راجپوت ٹیلنٹ ایوارڈز اور شیلڈز پیش کی گئیں اس کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے راجپوت خاندان کے کئی افراد کو بھی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 December 2021)
The first introductory seminar organized by All Rajput Brothers Welfare Association under the chairmanship of Raja Altaf Hussain Janjua was held at Inaya Shadi Hall Bhara Khu Islamabad. Mr. Raja Muhammad Sudhir Janjua also specially participated in the seminar. A large number of Rajput families belonging to Tehsil Murree, Tehsil Abbottabad and Tehsil Lora participated in the seminar. Raja Mohammad Sudhir Janjua in his special address highlighted the importance of intellectual reformation as well as character building of the youth for the revival of the Rajput community. Vice Chairman UC21 Dhok Kala Khan Raja Mohammad Hanif Janjua and Raja Abdul Rehman Janjua Advocate was also present. General Secretary of the organization Raja Afzal Janjua presented the aims and objectives and manifesto of the organization to the audience. President of the organization Raja Abdul Rauf Janjua introduced the members of the governing body of the organization. Asim Shehzad Janjua and Muhammad Faisal Mangral performed the duties of stage secretaries. Teachers Muhammad Zahrab Janjua, Muhammad Zia Arif Janjua, Ghulam Yaseen Janjua and others also addressed the function. Raja Altaf Hussain Janjua donated Rs. 50,000 for the organization. On this occasion, Rajput Achievement Awards, Rajput Talent Awards and Shields were presented by the organization to the Rajput students who have shown outstanding performance in the field of education. Many members of the Rajput family who have achieved prominence in life were also awarded honorary shields.

بلدیاتی الیکشن جب بھی ہوئے اس میں بھر پور حصہ لوں گا,راجہ گلزار احمد گلزاری

I will take full part in local body elections whenever they take place, Raja Gulzar Ahmed Gulzari

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28دسمبر2021)
راجہ گلزار احمد گلزاری جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنی یونین کونسل میں لاکھوں روپے کے کام کرائے ہیں خدمت کا یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گابلدیاتی الیکشن جب بھی ہوئے اس میں بھر پور حصہ لوں گا ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلزار احمد گلزاری جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اپنی وارڈ کی تمام ڈھوکوں میں سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی وساطت سے جہاں ترقیاتی کام کرائے ہیں وہاں پر ہی اپنی وارڈ کے تمام گھروں میں سوئی گیس بھی لگوائی ہے جبکہ موجودہ زور میں بھی فنڈز لگائے ہیں اور یوسی کے فنڈز سے بھی ترقیاتی کام کرائے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میری زندگی کا خاصہ ہے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گابلدیاتی الیکشن جب بھی ہوئے اس میں بھر پور حصہ لوں گااس موقع پر ان کا صاحبزادہ راجہ جنید گلزازبھی موجود تھے۔

محمد افضال شمسی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم

Dua e Chelum observed for late M Afzaal Shamsi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28دسمبر2021)
معروف مذہبی و سماجی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کے بھتیجے محمد افضال شمسی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم۔سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزتحصیل کہوٹہ کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کے بھتیجے محمد افضال شمسی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم حکیم نعیم علی شمسی کی رہائشگاہ پر انعقاد پذیر ہوئی دعائے چہلم میں مخدوم صاحبزادہ ادریس ہاشمی، علامہ ظہور اعوان نقیبی اور نعت خواں حضرات نے بھرپور شرکت کی جبکہ سیاسی سماجی قیادت ملک منیر اعوان،رفاقت حسین، چئیرمین MC کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ممبر MC قاضی عبدالقیوم، صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی و دیگر نے شرکت کی اس موقع پرموجود تمام افراد نے معروف مذہبی و سماجی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی کے بھتیجے محمد افضال شمسی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button