کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی28دسمبر2021)—پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ آج جو ہمیں بھاشن دے رہے ہیں وہ یاد رکھیں کہ وہ لوگ اگر حکمرانی کے مزے لوٹ رہے ہیں تو یہ سب محترمہ بے نظیر بھٹو کی عظیم شہادت سے ہی ممکن ہوا۔بی بی شہید نے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور جمہوریت بچانے کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کی صدارت ماسٹر غالب حسین نے کی۔تقریب میں نصیر اختر بھٹی، نوید مغل،محمد فیاض کیانی، عاطف اعجاز، ماسٹر حسن اختر نے بھی شرکت کی۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ ملک دشمنوں نے بینظیر بھٹو کو شہید کیا ہم بے نظیر بھٹو شہید کا ادھورا مشن مکمل کر کے ان سے بدلہ لیں گے۔سٹی صدر نوید اختر مغل نے کہا کہ آج بی بی شہید کی لازوال اور تاریخی قربانی کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت کا سفر اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جو شخص ملک میں وزیر اعظم بن کر ہم پر مسلط کیا گیا ہے اس نے جمہوری دور حکومت میں عوام پر مہنگائی کے بم برسائے ہیں۔رکن بلدیہ عاطف اعجاز بٹ،اظہر محمود بھٹی، ماسٹر غالب حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو بے نظیر بھٹو شہید کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ جن کی قربانی نے جمہوریت کو امر کر دیا۔
Klar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 28 December 2021) * President of Pakistan Peoples Party Tehsil Kallar Syedan Muhammad Ijaz Butt has said that those who are giving us speeches today should remember that if they are enjoying the rule then All this was made possible by the great martyrdom of Mohtarma Benazir Bhutto. Bibi Shaheed did not care for her life and sacrificed her life to save democracy. Muhammad Ijaz Butt expressed these views on death anniversary of Mohtarma Benazir Bhutto, Addressing a function held in connection with the anniversary which was presided over by Master Ghalib Hussain, Naseer Akhtar Bhatti, Naveed Mughal, Muhammad Fayyaz Kayani, Atif Ijaz, Master Hassan Akhtar also participated in the function. Ejaz Butt said that the enemies of the country martyred Benazir Bhutto, We will take revenge of her by completing the incomplete mission of Benazir Bhutto Shaheed. City President Naveed Akhtar Mughal said that today The journey of democracy in Pakistan is moving towards its destination. He said that today the person who has been imposed on us by becoming the Prime Minister of the country has dropped inflation bombs on the people in the democratic era. Member Baldia Atif Ijaz Butt Azhar Mehmood Bhatti, Master Ghalib Hussain in his speech said that we should all be grateful to Benazir Bhutto Shaheed whose sacrifice commanded democracy.
تھانہ کلر سیداں کی حدود میں دو مختلف واقعات میں سکول کی طالبہ اغواء ہو گئی جبکہ دوسرے واقعہ میں میچ کھیلنے کیلئے جانے والا 23 سالہ نوجوان پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا
A schoolgirl was abducted, while a 23-year-old man who was going to play a match mysteriously went missing in another incident
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی28دسمبر2021)—تھانہ کلر سیداں کی حدود میں دو مختلف واقعات میں سکول کی طالبہ اغواء ہو گئی جبکہ دوسرے واقعہ میں میچ کھیلنے کیلئے جانے والا 23 سالہ نوجوان پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا،پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔پہلے واقعہ میں خضر نامی شخص نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میری بھانجی مسماۃ (م) جو کہ راولپنڈی ایس او ایس سکول میں زیر تعلیم تھی گزشتہ روز اپنے سکول سٹاف کے ہمراہ گھر آئی جس کے تھوڑی دیر بعد یہ کہتے ہوئے باہر نکل گئی کہ سکول کا سامان لینے جانا ہے جس کے بعد وہ تاحال واپس نہ آئی۔مدعی نے محمد اکرام نامی نوجوان پر اغواء کا شبہ ظاہر کیا۔دوسرے واقعہ میں بیوہ مسماۃ (ز) نے اپنی تحریری درخواست میں بتایا کہ میرا 23 سالہ بیٹا چن زیب مورخہ 25 دسمبر،بوقت دو بجے دن کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں میچ کھیلنے کیلئے گیا جو تا حال واپس نہیں آیا۔جب رات 9 بجے کے قریب رابطہ کیا تو میرے بیٹے کا موبائل فون آن تھا جس کے بعد موبائل فون بھی بند ہو گیا۔
دوران سفر ڈرائیور کے موبائل فونز چوری
During the journey, an unknown passenger stole the driver’s mobile phones
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی28دسمبر2021)—دوران سفر نامعلوم مسافر نے ڈرائیور کے موبائل فونز چوری کر لئے۔محمد تعظیم سکنہ لونی بازداراں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ٹیوٹا گاڑی کا ڈرائیور ہوں اور کلر سیداں تا پیرودھائی روٹ پر گاڑی چلاتا ہوں۔گزشتہ روز دن ساڑھے تین بجے کے قریب،روات سے سواریاں اٹھا کر کلر سیداں آ رہا تھا اور اس دوران دو عدد نئے موبائل فون پار سل گاڑی کے فرنٹ ڈیش بورڈ پر رکھ لئے۔جب گاڑی کلر سیداں بائی پاس پر پہنچی تو دیکھا ڈیش بورڈ پر موبائل فونز پارسل موجود نہ تھا جسے نامعلوم چور موقع سے فائدہ اٹھا کر چوری کر کے لے گیا۔
تھانہ کلر سیداں پولیس نے نجی سکول میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرنے، اور قیمتی سامان چوری کے الزام میں نامزد ملزمان گرفتار کر لیاگیا۔
Kallar Syedan police arrested the accused on charges of breaking into a private school and stealing valuables.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی28دسمبر2021)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے نجی سکول میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرنے،گراؤنڈ کو نقصان پہنچانے اور قیمتی سامان چوری کے الزام میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں مسترد ہونے پر انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیاگیا۔ یاد رہے کہ شاہین ہائیر سیکنڈری سکول کے مالک جہانگیر اختر ولد گلفراز خان نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ 14 کے قریب افراد جن میں سے قبضہ مافیا کے سرغنہ نمبردار اخلاق عرف خاکی سکنہ موہرہ جنڈی مسلح پسٹل،قمر حسین سکنہ نلہ مسلماناں مسلح کلاشنکوف، شہزاد مسلح پسٹل تیس بور،اخلاق حسین مسلح کلہاڑہ ہمراہ دس نامعلوم مسلح لٹھ بردار سکول کی دیوار توڑ اندر داخل ہو گئے۔ملزمان نے سکول میں توڑ پھوڑ کی، کھڑکیوں کے شیشے توڑے اور سکول کی گراؤنڈ کو نقصان پہنچایا۔ بعد ازاں ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروائیں جو پیشی پرہی خارج کر دی گئیں۔جس پر پولیس نے ملزمان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ادھر اہالیان علاقہ نے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی اور انسپکٹر ملک محمد افضل کی جانب سے اس زبردست کارروائی کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عمران خان ملک کو قائد اعظم کے اصولوں پر چلانا چاہتے ہیں۔ راجہ ساجد جاوید
Imran Khan wants to run the country on the principles of Quaid-e-Azam. Raja Sajid Javed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی28دسمبر2021)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو قائد اعظم کے اصولوں پر چلانا چاہتے ہیں۔عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو قوم کو مضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کے اصولوں پر چلانا چاہتے ہیں جبکہ اپوزیشن نواز ملک کو انتشار اور افراتفری میں مبتلا کرنے کی کوششیں کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 70 سال تک حکومت کرنے والوں نے ملک کو قائد اعظم کے اصولوں پر چلانے کی بجائے اپنے مفادات اور اپنی سیاست چمکانے کیلئے ذاتی پسند نا پسند کے تحت ملک کو چلایا جس کی وجہ سے ملکی ادارے تباہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری جس انقلاب کی بات کرتے ہیں وہ کرپشن اور لوٹ مار کا انقلاب ہے لیکن ملک میں دونوں کا پسندیدہ کرپشن کا انقلاب اب کبھی نہیں آئے گا۔
قاسم شاہ کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارک باد
Qasim Shah congratulated on his local election victory
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی28دسمبر2021)—مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما، سابق وزیر اعلی کے پی کے اور سینیٹر پیر سید صابر شاہ نے کہا ہے خیبر پختونخواہ کے عوام نے مہنگا ئی اور نئے پاکستان کو مسترد کر دیا۔کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کی بدترین شکست سے تبدیل کا بگل بچ چکا ہے۔میاں نواز شریف بہت جلد پاکستان میں موجود ہونگے،انہیں وطن واپس آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔سابق وزیر اعظم کی پاکستان واپس آنے کی خبروں سے حکومت کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔قوم کو کرپشن سے نکال کر خوشحال پاکستان بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے لیگی رہنما چوہدری نعیم بنارس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جو ان کے بھتیجے قاسم شاہ کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارک باد دینے ان کی رہائش گاہ واقع سیری کوٹ (ہری پور) گئے تھے۔سینیٹر پیر سید صابر شاہ نے کہا کہ حکومت ساڑھے تین برسوں میں عوام کو جھوٹے وعدوں کے علاوہ کوئی ریلیف نہ دے سکی جس کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو قابو رکھنے،معیشت کی بہتری،لوٹی ہوئی رقم ملک میں واپس لانے میں یکسر ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی اور مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جو آئندہ عام الیکشن میں پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی۔