DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; PML-N organizing in UC Kanoha becomes a joke Vice President rejects his own nomination
یوسی کنوہا میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مذاق بن گئی نائب صدر نے اپنی نامزدگی کو ہی مسترد کر دیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی27دسمبر2021)—یوسی کنوہا میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مذاق بن گئی نائب صدر نے اپنی نامزدگی کو ہی مسترد کر دیا۔یوسی کنوہا کی تنظیم سازی میں چیئر میں یوسی راجہ پرویز اختر قادری، وائس چیئر مین شاہد اکبر گجر اور دیگر کی موجودگی میں پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کے فوکل پرسن صوبیدار میجر چوہدری نثار احمد کونائب صدر نامزد کر دیاجبکہ صوبیدار میجر (ر) چوہدری نثار احمد نے اپنی نامزدگی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری رضامندی حاصل کئے بغیر میرا نام بطور نائب صدر شامل کردیا گیا جس کی میں پر زور تردید کرتا ہوں۔ادھر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید خرم ظہیر شاہ گیلانی اور دیگر نے یوسی کی سطح پر کی جانے والی تنظیم سازی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے چند من پسند افراد کو اکٹھا کر کے تنظیم سازی میں عہدوں کی بندر بانٹ کی ہے جس پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 27 December 2021) * PML-N’s organization in UC Kanoha became a joke Vice President rejected his nomination. UC Raja Pervez Akhtar Qadri in the chair of UC Kanoha In the presence of Vice Chairman Shahid Akbar Gujjar and others. Subaidar Major Ch Nisar Ahmed (PTI) said that my name was added as vice president without my consent, which I strongly deny. Meanwhile, PML-N leader Syed Khurram Zaheer Shah Gilani and others Rejecting the formation outright, said that the chairman and vice-chairman of UC have gathered a few like-minded people and distributed posts in the organization which we strongly protest against.
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی27دسمبر2021)—ایڈیشنل سیشن جج نور پور تھل شیخ توسیر الرحمان،چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ لطیف احمداورسابق نائب ناظم لوہدرہ چوہدری جنید نے گزشتہ روز کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ہے۔