DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Sajad Satti of Galla announces to take part in local elections

علاقہ کی مشاورت سے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا , ساجد ستی آف گلہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26دسمبر2021)
سیاسی وسماجی شخصیت ساجد ستی آف گلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام علاقہ کی مشاورت سے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا عوام نے بلدیاتی الیکشن میں مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ووٹ دے کر کامیاب کیا تو انشاء اللہ جہاں عوام کے تمام مسائل حل کروں گا وہاں پر ہی مورثی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر کے دم لوں گا۔ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت ساجد ستی آف ڈھوک گلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ آج کے جدید دور میں بھی بنیادی مسائل کا شکار ہے اپنے علاقے کے مسائل دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے بلدیاتی الیکشن کی آمد آمد ہے ساتھیوں، دوستوں اور عزیز و اقاتب کی مشاورت سے الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا اور جیت کر اپنے علاقے کے تمام بنیادی مساہل تر جہی بنیادوں پر حل کروں گا۔

آج 27دسمبر کا دن سیاہ ترین دن ہے جب بی بی کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی

Today, December 27 is the darkest day when Bibi was martyred by terrorists. Pakistan Peoples Party

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26دسمبر2021)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجہ شکیل کیانی،بریسٹر ظفر چوہدری اور راجہ ناصر کیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ آج 27دسمبر کا دن سیاہ ترین دن ہے جب بی بی کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 14سال ہو گئے ہیں ماہ و سال کے باوجود وہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ان کی یاد کے گلاب اسی طرح مہک رہے ہیں۔ دنیا بھر میں سیمینار اور تقریبات میں بی بی شہید کی سیاسی جمہوری جہدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید بلاشبہ پاکستان کا روشن چہرہ تھیں اور شہادت کے بعد بھی پاکستان اور دنیا میں ان کا نام روشن ہے بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان ایک عالم مرتبے کی راہنماء سے محروم ہو گیا یوں سب سے بڑا نقصان پاکستان کا ہوا اور سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہوا وہ وفاق پاکستان کی علامت اور عوام کی امنگوں کا مظہر تھیں۔ وہ اگر آج ہوتیں تو ملکی حالات مختلف ہوتے دہشت گرد یوں نہ دندناتے پھرتے ان کی شہادت سے بحیثیت قوم ہمیں بہت نقصان ہوا ہے وہ واحد قومی راہنما تھیں جو پاکستان کا ایجنڈا آگے لے کر چل سکتی تھیں وہ تمام دنیا میں جانی پہچانی شخصیت تھیں وہ دنیا بھر کے سیاسی و غیر سیاسی حلقوں میں کشمیری اور فلسطینی عوام کی کاز کے لیے نمایاں اور توانا آواز جسے خاموش کر دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button