DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The 146th Birthday Ceremony of Father of the Nation Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah was celebrated in Kahuta with devotion, respect and enthusiasm.

بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے146ویں یوم پیدائش کی تقریب کہوٹہ میں انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے سے منائی گئی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،22دسمبر2021)—بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے146ویں یوم پیدائش کی تقریب دفتر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ میں انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے سے منائی گئی۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کہوٹہ سٹی کے عہدیداران راجہ ظہوراکبر،ڈاکٹرمحمدعارف قریشی،ملک غلام مرتضی،قاضی عبدالقیوم،پروفیسر آصف کھٹڑ،رفاقت حسین جنجوعہ،راجہ نعیم اکبر،راجہ کلیم اکبر، ملک منیراعوان،راجہ تنویر بنارس، انجمن تاجران کہوٹہ کے رہنما راجہ خورشید عالم،راجہ اظہرمامون،شیخ عمار،کہوٹین یوتھ تحریک کے نائب امیر فیصل حسین، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سرپرست اعلی سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، ساجد جنجوعہ، افتخار غوری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیرکے مسلمانوں کیلئے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب کے آخر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 25 December 2021) * The 146th birth anniversary of Father of the Nation Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah was celebrated with great devotion, respect and enthusiasm at the office of Press Club Kahuta Registered. Kahuta City officials Raja Zahoor Akbar, Dr. Muhammad Arif Qureshi, Malik Ghulam Murtaza, Qazi Abdul Qayyum, Prof. Asif Khattar, Rafaqat Hussain Janjua, Raja Naeem Akbar, Raja Kaleem Akbar, Malik Munir Awan, Raja Tanveer Banaras, Raja Khurshid Alam Political and social personalities including Raja Azhar Mamoon, Sheikh Ammar, Deputy Amir of Kahutin Youth Movement Faisal Hussain, President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir, Patron General Saeed Afzal Chauhan, General Secretary Asghar Hussain Kayani, Sajid Janjua, Iftikhar Ghauri At the end of the ceremony the founder of Pakistan, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah’s birthday celebrated the cake being cut.

پی ٹی آئی کہوٹہ میں کوئی میگا پراجیکٹ نہ لا سکی پورے پاکستان کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی تمام تنطمیں ختم ہوگئی

PTI could not bring any mega project in Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،22دسمبر2021)—پی ٹی آئی کہوٹہ میں کوئی میگا پراجیکٹ نہ لا سکی پورے پاکستان کی طرح تحصیل کہوٹہ میں بھی تمام تنطمیں ختم ہوگئی ہیں۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لیے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے سر جوڑ لیے تو پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کا گراف گر گیا مگر تحصیل کہوٹہ میں ایم این اے صداقت عباسی کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے عوام علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ پرانی قیادت بھی شہریوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور ناکام ہو گے۔ نئی تنظیم سازی کیسے ہو گی نظریاتی ورکروں کی شکایات کا ازالا ہو گا۔ ایک سال میں منتخب نمائندے عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اداروں میں کرپشن اور سیاسی مداخلت سے عوام تنگ ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن)بھی متحرک ہو گئی ہے۔ فوری طور پر اعلی قیادت نے تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت دے دی امید ہے کہوٹہ سٹی میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے سابقہ عہدے بحال رکھے جائیں گے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے بلدیاتی الیکشن میں دیگر جماعتوں کو ٹف ٹائم دینے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی فروخت جاری

Sales of adulterated milk yogurt continue in and around Kahuta city

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25دسمبر2021)
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی فروخت جاری ہے جتنی کہوٹہ میں دودھ دہی کی دوکانیں ہیں انکا ایک فیصد بھی ڈیری فارم میں نہیں روزانہ باہر سے بڑی پٹرول نما ٹنکیاں رات کے اندھیرے میں کھاد کمیکل اور پوڈر ملا دودھ نیشنل بنک کے ساتھ مرکزی جامع مسجد روڈ پر درجنوں دوکانوں لاری اڈہ کے قریب مٹور چوک اور دیگر بازار میں ڈرموں کے حساب سے60سے70روپے کلو فروخت کرتے ہیں اکثریت دوکانداروں نے زہر فروخت کر کے پیسہ کمانے کے لیے بڑے خوبصورت نام کے پینا فلیکس بنوا کر لگائے ہیں جن پر بھینسوں کے فوٹو اور اسلامی پاک نام سے منسوب دوکانیں کی ہوئی ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ صحت کا عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ایسے لگتا ہے کہ ان لوگوں سے منتھلی لیتے ہیں کمشنر راولپنڈی ای ڈی او ہیلتھ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ایس ایچ او کہوٹہ عمر صدیق ان ایکشن منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری بھاری مقدار میں شراب بر آمد دو ملزمان گرفتار

SHO Kahuta Umar Siddique continues operations against drug dealers in these operations, Two arrested

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25دسمبر2021)
ایس ایچ او کہوٹہ عمر صدیق ان ایکشن منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری بھاری مقدار میں شراب بر آمد دو ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ایک کاروائی کے دوران راجہ منصور احمد سکنہ مٹور سے 1پ لیٹر شراب بر آمد کی جبکہ دوسری کاروائی کرتے ہوئے ظاہر محمود سکنہ بھلوٹ سے 5 لیٹر شراب بر آمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے اسی طرح ایک اور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نعمان طارق سکنہ سہالی سے 1کلو 80گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروشوں کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے گی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا کہوٹہ کو منشیات سے پاک تحصیل بنائیں گے عوام تعاون کریں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button