DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Rawalpindi CPO Sajid Kayani laid the foundation stone for construction of new building of police station.
سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے جمعہ کے روز تھانہ کلر سیداں کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی25دسمبر2021)— سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے جمعہ کے روز تھانہ کلر سیداں کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا۔30 مرلے کے رقبے پر مشتمل ڈبل سٹوری بلڈنگ کی تعمیر پر 86ملین کی لاگت آئے گی جسے 18 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔تھانہ کلر سیداں کے احاطے میں انسپکٹر راجہ ثقلین شہید کے نام پر منسوب کئے گئے پارک پر نئی بلڈنگ تعمیر کی جا رہی ہے۔اس موقع پر سی پی او نے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں جرائم کی شرح کے بارے میں ایس ایچ او سے پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ ”سکون”ہے جس پر سی پی او نے کہا کہ اگر سکون ہے تو پھر نئی بلڈنگ کیوں بنوا رہے ہیں۔ایس ڈی او بلڈنگز ذیشان علی،گورنمنٹ کنٹریکٹر چوہدری جاوید اور سب انجینئر محمد منیر نے اس موقع پر بلڈنگ کے حوالے سے سی پی او کو بریفینگ دی جس پر سی پی ا و نے ایس ڈی او پر واضح کیا کہ بلڈنگ مقررہ مدت میں ہی مکمل ہونی چاہئے اور کہا کہ بلڈنگ کی تعمیر میں کسی قسم کے ناقص میٹریل کے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔سی پی او نے بعد ازں پرانی بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا جس پر ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی نے بتایا کہ تھانے کو 1861 میں تعمیر کروایا گیا تھا جس کی چھتیں خستہ حال ہو چکی ہیں تا ہم دیواریں اب بھی مضبوط ہیں۔سی پی او نے تھانے کے اندر بند کئے گئے سینکڑوں کی تعداد میں لاوارث موٹر سائیکلوں کی فوری نیلامی کروانے کی ہدایت جاری کی۔ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر، ڈی ایس پی ٹریفک ابرار سرور قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 25 December 2021) – CPO Rawalpindi Sajid Kayani on Friday laid the foundation stone for the construction of the new building of Kallar Syedan Police Station. It will cost Rs. 86 million and will be completed in 18 months. The new building is being constructed on the park named after Inspector Raja Saqlain Shaheed in the premises of Kallar Syedan Police Station. Buildings Zeeshan Ali, Government Contractor Chaudhry Javed and Sub Engineer Muhammad Munir briefed the CPO regarding the building on which the CPO clarified to the SDO that the building should be completed within the stipulated time and He said that the use of any defective material in the construction of the building would not be tolerated. The police station was built in 1861 and its roofs are dilapidated but the walls are still strong. SDPO Kahuta Circle Mirza Tahir Sikandar, DSP Traffic Abrar Sarwar Qureshi were also present on the occasion.
پنجاب حکومت نے ضلع راولپنڈی کے 33 مدارس کی اپگریڈیشن کی منظوری دے دی
The Punjab government has approved the upgradation of 33 schools in Rawalpindi district
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی25دسمبر2021)—پنجاب حکومت نے ضلع راولپنڈی کے 33 مدارس کی اپگریڈیشن کی منظوری دے دی جن میں تحصیل کلرسیداں کے 6تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں۔ تحصیل مری کے14،تحصیل کوٹلی ستیاں کے 5،تحصیل کہوٹہ کے 5،راولپنڈی کے 2مدارس شامل ہیں،تحصیل کلر سیداں میں جن چھ مدارس کو اپگریڈ کیا گیا ان تمام کا تعلق قانون گو مرکز کلر سیداں سے ہے مرکز چوآخالصہ کا کوئی تعلیمی ادارہ اپگریڈ نہ کیا جا سکا۔تحصیل کلر سیداں میں اپگریڈ ہونے والے مدارس میں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول سروہا،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول ڈیرہ خالصہ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دودھلی،گورنمنٹ گرلز پرائمری مدارس مہیرہ سنگال اور غزن اباد شامل ہیں۔
ایم سی کلر سیداں نے ایم او فنانس جلالپور جٹاں علی حسن کو بوگس بلوں پر دستخط کرنے سے انکار پرچیئرمین کی ایماء پر انہیں کمرے میں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے کیخلاف بطور احتجاج
MC Kallar Syedan protested against the abuse of MO Finance Jalalpur Jattan, Ali Hassan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی25دسمبر2021)—ایم سی کلر سیداں نے ایم او فنانس جلالپور جٹاں علی حسن کو بوگس بلوں پر دستخط کرنے سے انکار پرچیئرمین کی ایماء پر انہیں کمرے میں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے کیخلاف بطور احتجاج سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی ہڑتال کی۔ ملازمین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیاتھا۔اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر نامزد ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو پھرقلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی جو ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گی۔
یوسی کنوہا کا تنظیمی اجلاس گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا
UC Kanoha’s organizational meeting was held at a local hotel yesterday
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی25دسمبر2021)— یوسی کنوہا کا تنظیمی اجلاس گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں سابق ناظم یوسی کنوہا حاجی غلام ظہیر بھٹی،وائس چیئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر، ماسٹر پرویز قادری، راجہ عاشق حسین،شہزاد منگرال،شہزاد مغل،مولوی شوکت،آصف نورانی،صوبیدار طارق محمود،یاسر محمود،مرزا شمریز،راجہ قاسم،چوہدری طارق محمود المعروف منی،ناصر بھٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کی منطوری کے بعد راجہ عاصم صدیق کو یو سی کنوہا کا صدر،شہزاد مغل کو جنرل سیکرٹری، شاہد منگرال کو سینئر نائب صدر اور صوبیدار میجر چوہدری نثار احمد کو نائب صدارت کے عہدے پر نامزد کر دیا گیا ہے۔نامزد امیدوار آمدہ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کو بھی چناؤ کریں گے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے ایمبولینس ڈرائیور امجد حسین وفات پاگئے
Amjad Hussain, an ambulance driver of Al-Khidmat Foundation, has passed away in Maira Sangal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی25دسمبر2021)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے ایمبولینس ڈرائیور امجد حسین وفات پاگئے،نماز جنازہ گاؤں مہیرہ سنگال میں ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی کلر سیداں جاوید اقبال، صدر جے آئی یوتھ تحصیل کلرسیداں عبدالودودعامر،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کلر سیداں قاری قاسم الحق، حفظ الرحمن، حاجی عبد القیوم، حاجی مشکور حسین، محمد توقیر جمیل اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔