DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Girl abducted in village Takal, Choa Khalsa, after refusal of marriage proposal
ٹکال , چوآ خالصہ ،رشتہ دینے سے انکار پر 18 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی24دسمبر2021)—رشتہ دینے سے انکار پر 18 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔والد کی رپورٹ میں ایک خاتون سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مسمی محمد فاروق سکنہ ٹکال نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز قریب ساڑھے پانچ بجے شام،میری بیٹی (ن) جس کی عمر 18برس ہے اپنے گھر کے گیٹ سے باہر کسی کام کیلئے نکلی تو میرے پڑوسی راشد،محمد شیراز اور مسماۃ (س) نے اسے زنا حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا۔پہلے وہ میری بیٹی کو اپنے گھر لے گئے بعد میں کہیں غائب کر دیا۔ملزمان نے ایک ماہ قبل میری بیٹی کا رشتہ راشد کیلئے مانگا تھا جو میرے انکار پر میری بیٹی کو اغواء کر لیا گیا۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 24 December 2021) * An 18-year-old girl was allegedly abducted after refusal of marrige proposal. A case has been registered against three persons including a woman in the father’s report. Farooq, a resident of Takal, while filing a case with the police, stated that at around 5.30 pm yesterday, when my daughter (N), who is 18 years old, went out of the gate of her house for some work, my neighbours Rashid, Mohammad Shiraz and Mismat. (S) kidnapped her. First they took my daughter to their house and later she disappeared somewhere.
بلدیہ کلرسیداں کا ممکنہ آخری اجلاس دوسرے روز بھی جاری
The last possible meeting of MC Kallar Syedan continues on the second day as well
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی24دسمبر2021)—بلدیہ کلرسیداں کا ممکنہ آخری اجلاس دوسرے روز بھی جاری رھا،چوہدری نثار علی خان کا تزکرہ،باہر سے انے والے ریڑھی بان سیکورٹی رسک قرار،کلرمیں پراپرٹی ٹیکس شہریوں پر ظلم ر،اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین چوہدری ضیارب منہاس نے کی چیئرمین شیخ عبدالقدوس کل کی طرح آج بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے، میونسپل آفیسر سہیل اشرف نے بتایا کہ بلدیہ سترہ سو سے زاھد گھروں کو پانی مہیا کر رہی ہے،شیخ حسن ریاض نے کہا کہ دیگر صوبوں کے برعکس پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو معطل اور غیر فعال کرکے پنجاب کے کروڑوں لوگوں سے ذیادتی کی گئی جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے ہم نے مختصر سی اپوزیشن کو ترقیاتی منصوبوں کے لیئے مساوی فنڈز دیئے،چیف افیسر صاحبزادہ عمران اختر نے کہا کہ اج کا اجلاس اخری اجلاس ہے نئے بلدیاتی نظام میں میونسپل کیمٹی یوسیز تحصیل کو ہی ختم کردیا گیا عابد زاہدی نے کہا کہ کلرسیداں کے مین چوک اور شہر کو غیر مقامی لوگوں ریڑھی بانوں نے یرغمال بنا رکھا ہے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی ان غیر مقامی افراد کی وجہ سے شہر میں دن ہی نہیں شام اور رات تک ٹریفک جام رہتی ہے۔انہوں نے کلر کی ترقی میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی درخواست پر چوہدری نثارعلی نے آبنوشی اسکیم کے لیئے پانچ کروڑ دیئے تھے تین کروز سابق سی او خالد خان کی وجہ سے ضائع ہوئے انہوں نے کہا کہ منتخب ایوان کو اعتماد میں لیئے بغیر شہریوں پر پراپرٹی ٹیکس مسلط کیا گیا،راجہ ظفر محمود نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوامی مفاد کے سراسر منافی ہے اس میں یوسیز ایم سیز تحصیل کونسل کو ختم کرکے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا گیا انہوں میں کلر میں غیر مقامی افراد کو سیکورٹی رسک بھی قرار دیا،ملک زبیر احمد نے کہا کہ ایم سی نے دیہی علاقوں کو کبھی کوئی سہولت ہی نہ دی۔اس موقع پر حاجی اخلاق حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر بابائے اساتذہ راجہ فضل الحق کی عظیم خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش
Punjab Teachers Union pays homage to Late Raja Fazal ul Haq, former president of Rawalpindi District
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی24دسمبر2021)—پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر بابائے اساتذہ راجہ فضل الحق کی رحلت پر ان کے تنظیمی اور تحریکی رفقا کار ڈاکٹر چوہدری صغیر عالم،سید ظہور حسین شاہ،راجہ ظفیر احمد ستی،ڈاکٹر مخدوم علی سید،احسان الحق قریشی،حاجی ضابر حسین،ملک محمد صابر،چوہدری صابر حسین،چوہدری عطا ربانی،تصور حسین چوہدری اور راجہ عبدالرحمان نے ایک مشترکہ بیان میں مرحوم کی اساتذہ کے حقوق کے حصول اور تحفظ کے لیئے ان کی طویل اور عظیم خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فضل الحق نے پنجاب ٹیچرز یونین کو استاتذہ کی سواداعظم کا درجہ دلانے اور اسے اساتذہ کی مؤثر ترین آواز بنانے میں صدر مرکزیہ مولانا غفاری مرحوم کے شانہ بشانہ کلیدی کردار ادا کیا،مرحوم نے ساری زندگی بدعنوانی کے خلاف جہاد کیا یہ پنجاب بھر میں جرآت اور استقامت کا استعارہ سمجھے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج صرف اساتذہ ہی نہیں پنجاب بھر میں دیگر سرکاری ملازمین کو حاصل مراعات اور منصبی وقار اسی جدوجہد کا ننتیجہ ہے۔مولانا غفاری مرحوم اور راجہ فضل الحق مرحوم جیسے درویش صفت اور دلیر رہنماؤں نے پنجاب کے اساتذہ کی قیادت کی اور ان کے بے مثال اتحاد اور یونین سے وابستگی کے بل بوتے پر اج ان گنت ثمرات سمیٹ رہے ہیں تو اس کا سارا کریڈٹ بھی مولانا غفاری اور راجہ فضل الحق کو جاتا ہے۔
حکمران اقتدار چھوڑ کر عام انتخابات کا اعلان کریں۔مولانا احسان اللہ چکیالوی
Let the rulers leave power and announce general elections. Maulana Ehsanullah Chakialvi
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی24دسمبر2021)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی مشینری اور وسائل کے استعمال کے باوجود جے یو آئی کی بھاری کامیابی گزشتہ عام انتخابات میں کی گئی دھاندلی کا ردعمل ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کسی نادیدہ ہاتھ کی سرپرستی کے بغیر پی ٹی آئی کا کوئی بھی الیکشن جیتنا ممکن ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے عوام نے مولانا فضل الرحمان کے بیانیئے پر مہر ثبت کردی ہے حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور ملک کو مزید تباہ کرنے کی بجائے اقتدار چھوڑ کر عام انتخابات کا اعلان کریں۔
ڈی ایس پی ٹریفک سرکل رورل ابرار سرور قریشی نے جمعرات کے روز اچانک چوکپنڈوری اور کلر سیداں کا دورہ کیا
DSP Traffic Circle Rural Abrar Sarwar Qureshi paid a surprise visit to Chauk Pindori and Kallar Syedan on Thursday
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی24دسمبر2021)—ڈی ایس پی ٹریفک سرکل رورل ابرار سرور قریشی نے جمعرات کے روز اچانک چوکپنڈوری اور کلر سیداں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے بازاروں میں غیرقانونی تجاوزات اور گاڑیوں کی غلط پارکنگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو تھانے بند کروا دیا جبکہ بغیر نمبر پلیٹس رکشہ اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور انسپکٹر عبدالمجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی کارکن تیاری شروع کردیں, راجہ قمر مسعود
PPP will take full part in Punjab local body elections. Workers should start preparations, Raja Qamar Masood
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی24دسمبر2021)—پیپلز پارٹی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی کارکن تیاری شروع کردیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل چوآخالصہ کے سابق ناظم ر اجہ محمد ریاست شہید کے فرزند اور پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ قمر مسعود نے پارٹی کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کیا انہوں مے کہا کہ اس دفعہ نوجوانوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے کیونکہ نوجوان ملک اور پارٹی کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ پیپلز پارٹی یہ الیکشن جیت کر سرپرائز دے گی۔انہوں نے نوجوان پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں فوری متحرک ہوکر انتخابی مہم شروع کردیں اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور پارٹی کے خلاف سازشوں کو نا کام بنا دیں انہوں نے کہا کہ یونین چوآخالصہ میں ایک مضبوط اور عوام دوست پینل کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے اور ماضی کی طرح اس بار بھی فتح کارکنوں اور عوام کی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی بہت جلد وطن واپس آکر کارکنوں کے شانہ بشانہ ہوں گے۔