کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،22دسمبر2021)— ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر کی منشیات فروشوں ِچوروں، ڈکیتوں کے خلاف کاروائی سیاسی و سماجی شخصیات ایس ایچ او کہوٹہ کی حمایت میں میدان میں آگے۔ جھوٹی اور من گھڑت درخواستیں سی پی او کو دیکر انکو تبدیل کرانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایس ایچ او کہوٹہ کے خلاف درخواست دینے والے منشیات فروشی، لکڑی چوری، چوری،ڈکیتی اور دیگر کئی مقدمات میں ملوث ہیں۔ کہوٹہ میں منشیات فروشی،چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار تھے۔ ایس ایچ او کہوٹہ عمر صدیق گجر نے جس جرات اور بہادری سے جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائی کی ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انکے آنے کے بعد وارداتوں میں کمی آئی ہے۔ وہ ایک فرض شناس اور ایماندار آفیسر ہیں۔ اگر کسی سیاسی چپلقش کی وجہ انکو تبدیل کیا گیا۔ تو جماعت اسلامی اور دیگر شہری احتجاج کریں گے۔ ا ن خیا لات کا اظہار جماعت اسلامی کی طرف سے منعقد ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ابرا ر حسین عباسی، امیر کہوٹہ سٹی راجہ غلام حیدرایڈووکیٹ،مبشر حسین، ملک عبدالرؤف رہنما جماعت اسلامی، چیئر مین ایم سی راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، راجہ رومان سعید،،کونسلر قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،زکوۃٰ کمیٹی ر تحصیل کہوٹہ راجہ عنائت اللہ ستی اور دیگر نے کیا۔ عنائت اللہ ستی نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو ہم نے ووٹیں دے کر بھیجا وہ عوام کے مفاد میں کام کرنے والے ایس ایچ او کو تبدیل کرانے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں سود کا کاروبار کرنے والوں، فحاشی کے اڈے چلانے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او کہوٹہ نے مسجد کے ممبر پر کھڑے ہو کر کہا کہ میں ر شوت نہیں لونگا۔ ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے ماتحت افسران او ر پولیس سے حلف لیں۔ اور منشیات فروشوں،چوروں، ڈکیتوں کے خلاف بھر پور کاروائی کریں۔ تمام سیاسی جماعتیں اور شہری آپ کے ساتھ ہیں۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 22 December 2021) – SHO Kahuta Police Station Omar Siddique Gujjar’s action against drug dealers, thieves, robbers. Political and social figures have given full support of SHO Kahuta.
The petitioners against SHO Kahuta are involved in drug trafficking, timber theft, theft, robbery and many other cases. Citizens in Kahuta were insecure due to drug trafficking, theft and robbery. We pay tribute to SHO Kahuta Omar Siddique Gujjar for his courage and bravery in taking action against the criminals.
Incidents have decreased since his arrival. He is a conscientious and honest officer. If they were changed due to some political squabble. So Jamaat-e-Islami and other citizens will protest. Speaking at a press conference organized by Jamaat-e-Islami, Ibrahim Hussain Abbasi, Ameer of Kahuta City, Raja Ghulam Haider Advocate, Mubashir Hussain, Malik Abdul Rauf, Leader of Jamaat-e-Islami, Chairman MC Raja Zahoor Akbar expressed these views.
Vice Chairman Malik Ghulam Murtaza, Raja Roman Saeed, Councillor Qazi Abdul Qayyum, Qazi Akhlaq Ahmed Khattar, Zakat Committee of Kahuta Tehsil Raja Inayatullah Satti and others were also present.
Inayatullah Satti said that we sent the elected representatives by voting to refrain from changing the SHO working in the interest of the people. He said that action should also be taken against those who trade in usury and run brothels in Kahuta. He said that SHO Kahuta stood in the mosque and said that he would not take bribe.