DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Home in Chauk Pindori burns down due to short circuit

چوکپنڈوری کہوٹہ روڈ پر واقع ماسٹر نیئر جمال کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا تمام قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی22دسمبر2021)— شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا تمام قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔چوکپنڈوری کہوٹہ روڈ پر واقع ماسٹر نیئر جمال کے گھر کے بالائی پورشن میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ لگنے سے کمرے میں موجود تمام فرنیچر،لکڑی کی الماریاں،اس میں موجود قیمتی کپڑے،دو عدد بڑے بیڈز،کھڑیاں دروازے،چھت کے پنکھے جل گئے جبکہ زور دار دھماکے کے باعث سنگ مرمر کا فرش بھی اکھڑ گیا۔حادثے کے وقت ماسٹر نیئر جمال کی اہلیہ اپنی بچی کیلئے کچن میں فیڈر تیار کر رہی تھی جس نے فوری طور پر شوہر کو اطلاع کر دی جس کے فورا بعد ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈگاڑی موقع پر پہنچ گئی اور بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا تا ہم اس وقت تک گھر میں موجود تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا تھا۔دھماکے کے باعث کمرے کی چھت اور دیواروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔مجموعی طور پر نقصان کا اندازہ چھ لاکھ روپے کے قریب بتایا جاتا

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 22 December 2021) – A fire broke out in the house due to a short circuit, as a result of which all the valuables in the house worth lakhs of rupees were burnt to ashes. A fire broke out in the upper portion of Jamal’s house after a short circuit. The marble floor also collapsed. At the time of the accident, Master Nayyar Jamal’s wife was preparing a feeder for her daughter in the kitchen. She immediately informed her husband. The fire was brought under control with great difficulty but by that time all the furniture in the house had been reduced to ashes. The roof and walls of the room were also severely damaged due to the explosion.

سماجی کارکن حاجی جاوید اختر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Social activist Haji Javed Akhtar passed away in Jaswala

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی22دسمبر2021)—پریس کلب کلرسیداں کے خازن اور معروف شاعر حافظ کامران حشر کے والد محترم معروف سماجی کارکن حاجی جاوید اختر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے وہ منگل کے روز ناشتہ کے بعد گھر میں موجود تھے کہ اچانک دل نے کام کرنا چھوڑ دیا انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی، نماز جنازہ گاؤں جسوالہ میں ان کے فرزند حافظ کامران حشر نے پڑھائی جس میں چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ شیر بہادر،راجہ ندیم احمد،سید سجاد حسین شاہ،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز،چوہدری توقیر اسلم،راجہ جاوید اشرف،چوہدری طارق تاج،راجہ محمد ثقلین، شیخ قمرالسلام،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال،رحمان بٹ،ماسٹر حسن اختر،تنویر شیرازی،ماسٹر محمد ظہیر،شیخ شعور،صغیر بھولا،ملک ندیم،مسعود بھٹی،انیس اکرام کے علاوہ معززین علاقہ اور شعرا کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں کے کلرک بابوطارق کے والد محبوب خان انتقال کر گئے

Mehboob Khan, father of Babu Tariq, clerk of Government Girls Secondary School Kallar Syedan passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی22دسمبر2021)—گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں کے کلرک بابوطارق کے والد محبوب خان انتقال کر گئے نماز جنازہ میں محمد اعجاز بٹ،عابد زاھدی،احسان الحق قرہشی، بابو تنویر،شیخ ظفر جاوید،شفیق بھٹی،طارق تاج،راجہ ازرم حمید سیالوی،چوہدری توقیراسلم،شیخ خورشید احمد کے علاوہ محکمہ تعلیم۔کے افسران ملازمین اور اساتذہ نے شرکت کی۔

معروف زمیندار راجہ حسن اختر کے بھائی کو کلرسیداں میں سپردخاک کردیا گیا

The brother of renowned landowner Raja Hassan Akhtar passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی22دسمبر2021)—مڑ بلوچاں کے معروف زمیندار راجہ حسن اختر کے بھائی کو کلرسیداں میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن رہاض،شیخ خورشید احمد،شیخ حسن سرائیکی،شہزاد اکبر بٹ،عابد زاھدی،راجہ ظفر محمود،بابو راجہ محمد حنیف،شیخ قمراسلام،شیخ ظفر جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button