DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; construction work of the broken road near Batoa stop starts after 3 years.
آغا سید مشتاق حسین نقوی نےذاتی جیب سے لاکھوں روپے کی رقم لگا کر بٹو ہاسٹا پ کے قریبی ٹوٹی ہوئی سڑک کی تعمیر کا کا م3سال بعد شروع ہو کرادیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21دسمبر2021)—عوام علاقہ کی دعاہیں قبول،جو کام حکومتی نمائندئے ناں کر سکیں وہ کام ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے کر دیا۔ذاتی جیب سے لاکھوں روپے کی رقم لگا کر بٹو ہاسٹا پ کے قریبی ٹوٹی ہوئی سڑک کی تعمیر کا کا م3سال بعد شروع ہو کرادیا۔عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق مین بازار ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب بٹوہا سٹا پ کے قریب 3سال قبل شدید بارشوں کی وجہ سے سٹرک کی دیوار کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے تھے عوام علاقہ نے منتخب ممبران اسمبلی کو بار بار کہا مگر انہوں نے کوئی توجہ ناں دی جس پر عوام شدید مایوس ہو گے تھے اہلیان علاقہ کے بڑھے مسلے کو دیکھتے ہوئے علاقے کی ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنی ذاتی جیب سے لاکھوں روپے دیے اور کے آئی ٹی کالج کے پرنسپل چنگیز حسین کے تعاون سے اس دیوار کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے کے آئی ٹی کالج کے پرنسپل چنگیز حسین نے کام کی دیکھ بھال کے لیے ایک کمیٹی بنائی ہوئی ہے جو سامان لاتے ہیں اور اپنی قیادت میں کام کرارہے ہیں۔سٹرک کاکام شروع کرانے پرکے آئی ٹی کالج کے پرنسپل چنگیز حسین، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی، ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ راجگان،سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی، مولاناقاری صغیر احمد،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر اہل علاقہ نے آغا سید مشتاق حسین نقوی کا شکر یہ ادا کیا ہے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, December 21, 2021) — The work which could not be done by the government representatives was done by the prominent social figure Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi. Large sum of money was spent from his own personal pocket. The construction work of the broken road near Bato stop started after 3 years. According to the details, due to heavy rains 3 years ago near Batoa stop near Main Bazaar Dera Mushtaq Shah City, a large part of the road wall was broken due to which accidents used to happen on a daily basis. In view of the growing problem of the residents of the area, the prominent social figure of the area Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi gave millions of rupees from his own pocket to construct the road.