روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20دسمبر2021)—سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی کے احکامات پر رتہ امرال پولیس کی طوطی گینگ کے خلاف کاروائی ، رابری،سٹریٹ کرائم اور سینچنگ کی وارداتوں میں ملوث طوطی گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزمان سےچھینی گئی رقم 51 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ سمیع اللہ اورساتھی ملزمان قدرت اور اسد شامل ہے، تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیاگیا،شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی کا تحرک کیاجائے گا، سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کی جانب سے رتہ امرال پولیس کو شاباش ,شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی ,منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
Rawat: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 20, 2021) * On the orders of City Police Officer Rawalpindi Sajid Kayani, Ratta Amral police took action against the Toti gang. The arrested suspects include Samiullah, a gang leader, and his accomplices Qudrat and Asad. Jail transferred, further investigation will be initiated after identity parade, CPO and Rawalpindi Sajid Kayani applauds Rata Amral police.