DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Allied Chauk at Kallar bypass in Kallar Syedan is named after Mehar Nabouwat
کلرسیداں شہر کے بائی پاس پر واقع الائیڈ چوک میں مہر نبوت نصب کردی گئی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی21دسمبر2021)—کلرسیداں شہر کے بائی پاس پر واقع الائیڈ چوک میں مہر نبوت نصب کردی گئی جس کا باضابطہ افتتاح پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان نے کیا۔تمام تعمیراتی اخراجات پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد اکبر بٹ نے ادا کیئے۔افتتاحی تقریب میں اے سی ٹرینی مس ماہ جبین،شہزاد احمدبٹ،چوہدری محمد ظہیر،فرخ شاہ،چوہدری ناصر حسین،سردار وسیم،شیخ قمرالسلام،شیخ ثاقب شبیر ثانی،پرویز اقبال وکی،سید غیور حسین شاہ،اصغر عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔الائیڈ سکول کی پرنسپل ساجدہ سید نے اے سی کلر کو بتایا کہ سکول انتظامیہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیئے مدرسہ کے باہر بھی پنجاب ہائی وے کے اس چوک کو برسوں سے خوبصورت بنانے میں مصروف ہے ہمارے ادارے مدرسہ کے باہر ہائی وے کی اراضی پر شجرکاری کے علاوہ وہاں نہ صرف پھول لگا رکھے ہیں بلکہ ادارے نے ان کی حفاظت کی ذمہ داری بھی خود اٹھا رکھی ہے۔




