مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20دسمبر2021) کہوٹہ شہر کا رہائشی نوجوان گیس لیکج کی وجہ سے ہلاک ہو گیا کہوٹہ کے رہائشی حاجی غلام حسین کا جوان بیٹا، وسیم ہیٹر لگا کر سو گیا تھا گیس لیکج کی وجہ سے ہلاک تفصیلات کے مطابق کہوٹہ تھانہ کے قریب حاجی غلام حسین کا بیٹا ملک مدثر،ملک فرحان اور ملک منیب کا بھائی ملک وسیم ہیٹر لگا کر سویا ہوا تھا گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گیس لیک ہوئی گیس لیکج کی وجہ سے وسیم ہلاک ہوگیا وسیم کی نماز جنازہ گزشتہ روز گرلز سکول کے سامنے گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ مین سیاسی سماجی مذہبی شخصیات عوام علاقہ کی کثیر تعدادمیں شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 20 December 2021) A young resident of Kahuta city died due to gas leakage. Young son of Haji Ghulam Hussain, a resident of Kahuta, Wasim had fallen asleep with heater installed. , Malik Farhan and Malik Muneeb’s brother Malik Wasim was sleeping with heater on. Wasim was killed due to gas leakage. The funeral was attended by a large number of political, social and religious personalities of the area and prayers for forgiveness of the deceased.
کھاد ڈیلرز کو مقرر کردہ نرخوں پر کھاد فروخت کرنے کی ہدایت
Instructions to fertilizer dealers to sell fertilizers at fixed rates
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20دسمبر2021) کھاد ڈیلرز کو مقرر کردہ نرخوں پر کھاد فروخت کرنے کی ہدایت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کہوٹہ ڈاکٹر ضمیر کیانی نے بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مقرر کردہ نرخوں پر کھادوں کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے کہا کہ دوکانوں میں کھادوں کے نرخنامے نمایاں جگہ پر اویزاں نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ کھاد ڈیلر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈاکٹر ضمیر کیانی نے مزید کہا کہ اس عمل کو یقینی بنانے کے لیے محکمانہ عملے کے ذریعے نگرانی شروع کر دی گئی ہے اور کھاد ڈیلر ز کو مقر کردہ نرخوں پر کھاد فروخت کرنے کی ہدایت کی۔
ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی سے چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی کی طویل ملاقات
Prominent social figure Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi had a meeting with Chairman Zakat Ushr Committee Inayatullah Satti
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20دسمبر2021) ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی سے چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی کی طویل ملاقات۔علاقے میں سماجی کا م کرانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ ٖروز ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق حسین نقوی سے تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی نے ملاقات کی اور علاقے میں بلا تفریق بے لوث سماجی کام کرانے پر خراج تحسین پیش کی انہوں نے آغا سید مشتاق حسین کو ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں پوسٹ آفس کی منظوری، اے ٹی ایم مشین کی تنصیب، دو عد د سر کاری سکولوں میں اپنی جیب سے لاکھوں روپے لگا کر بچیوں کے لیے واش رومز اورکلاس رومزبنوانے،عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی سڑ ک لیے لاکھوں روپے اپنی جیب سے دے کر اس کو تعمیر کرانے پران کو خراج تحسین پیش کیا نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی نے کہا کہ آغا سید مشتاق حسین نقوی اپنے علاقے کی عوام اور علاقے کے لیے اپنے دل میں درد رکھنے والے عظیم انسان ہیں عوام علاقہ کو چاہے کہ ایسے عظیم لوگوں کا ساتھ دیں تاکہ یہ لوگ ملک و عوام کے لیے کچھ کریں۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20دسمبر2021) ممتاز مذہبی شخصیت حاجی زرین بھٹی آف ٹیالہ اور چیئرمین راجہ ندیم احمد کا شفیق احمد قریشی کی وفات پر فاتحہ خوانی۔یونین کونسل لہڑی کے علاقہ سہر کی معروف سماجی ومذہبی شخصیات قاضی عتیق احمد قریشی اور مسعود احمد قریشی کے بھائی شفیق احمد قریشی گذشتہ دنوں وفات پا گئے تھے گذشتہ روزیونین کونسل دوبیرن کلاں کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمد زرین بھٹی آف ٹیالہ اور چیئرمین یونین کونسل دوبیر ن کلاں راجہ ندیم احمد نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے درجات بلندی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔