DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Abdul Jabbar Bhatti, father of Azhar Mehmood Bhatti, Information Secretary of PPP Tehsil Kallar Syedan, passed away.
یپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی کے والد محترم عبدالجبار بھٹی انتقال کر گئے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی20دسمبر2021)—پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات اظہر محمود بھٹی کے والد محترم عبدالجبار بھٹی انتقال کر گئے نمازجنازہ کلر سیداں کے قریب ڈھوک بھٹیاں میں ادا کی گئی جس میں ہارون کمال ہاشمی، قمر ایاز، آصف شفیق ستی، چوہدری ظہیر محمود، محمد اعجاز بٹ، ملک عبدالباسط، شیخ حسن ریاض،چوہدری توقیر اسلم، حاجی ریاست حسین، چوہدری محمد ضیارب منہاس، حاجی محمد اسحاق، چوہدری طارق تاج، محسن نوید سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 20 December 2021) * Abdul Jabbar Bhatti, father of Azhar Mehmood Bhatti, Information Secretary of PPP Tehsil Kallar Syedan passed away. Funeral prayers were offered at Dhok Bhattian near Kallar Syedan in which Haroon Kamal Hashmi, Qamar Ayaz, Asif Shafiq Satti, Chaudhry Zaheer Mahmood, Muhammad Ijaz Butt, Malik Abdul Basit, Sheikh Hassan Riaz, Chaudhry Tauqeer Aslam, Haji Riyasat Hussain, Chaudhry Muhammad Ziarb Minhas, Haji Muhammad Ishaq, Chaudhry Tariq Taj, Mohsin Naveed Sethi and others attended namaz e janaza.
Kallar Syedan; Opening Ceremony of Kahuta Law College, It will be the modern and standard institution of the country, Raja Muhammad Zafarul Haq
کہوٹہ لاکالج کی افتتاحی تقریب,کہوٹہ لا کالج ملک کا جدید اور معیاری ادارہ ثابت ہو گا۔ راجہ محمد ظفرالحق
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی20دسمبر2021)—مؤتمر عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ کہوٹہ لا کالج ملک کا جدید اور معیاری ادارہ ثابت ہو گا۔ آج ترقی کے لیئے جدید اور معیاری علوم سے آگاہی اشد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کہوٹہ لاکالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نظامت کے فرائض محمدجاوید چشتی ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔ تلاوت کلام پاک قاری بزرگ شاہ الازہری اور نعت قاری محمد یونس نے پڑھی۔تقریب میں نامور اسکالرز، قانون دانوں،علمائے اکرام کے علاوہ سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی،راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ عامر مظہر،علامہ محمد اقبال قریشی،مسعود قریشی،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس اور دیگر نے شرکت کی۔راجہ محمد ظفرالحق نے کہوٹہ کے دو نامور قانون دانوں سردار محمد اسلم اور راجہ محمد انور کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی محنتی اور دیانتدار لوگ تھے جو نہ صرف اپنے پیشے سے مخلص تھے بلکہ انتہائی دیانتدار اور اخلاص والے لوگ تھے۔ انہوں نے معروف قانون دان اے کے بروہی کا بھی تزکرہ کرتے ہوئے انہیں صوفی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو رشتے اخلاص پر مبنی ہوں وہ ہمیشہ قائم رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کہوٹہ لا کالج کے قیام سے آج بزرگان دین بگھار شریف کی روحیں بھی زیادہ راحت اور مسرت محسوس کر رہی ہوں گی اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب یہ ادارہ ملک کی ایک مثالی درسگاہ ثابت ہو گا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں نجی شعبہ میں تعلیم کا تصور پیسہ کمانا سمجھا جاتا ہے ڈربے بنا کر طلبہ سے تعلیم کے نام پر پیسے بٹورے جاتے ہیں مگر کہوٹہ لآ کالج ان سے بالکل مختلف ہے اس کی پرشکوہ عمارت جدید لیبارٹری لائبریری پر مبنی یہ حصول علم کا بہترین مرکز ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اس ادارے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا الحاق نہ صرف پنجاب یونیورسٹی سے ہوا ہے بلکہ یونیورسٹی نے اس کے لیئے سو نشستیں بھی مختص کر دی ہیں جو اس ادارے کا منفرد اعزاز ہے۔آزاد کشمیر کے ریٹائرڈ جسٹس منظور الحسن گیلانی نے کہا کہ کہوٹہ لا کالج ہمارے روشن مستقبل کا ضامن ثابت ہو گا۔صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان نے کہا کہ ہمارا مقصد وفاقی دارالحکومت سے دور درازعلاقے میں لا کالج قائم کرکے ان لوگوں کو قانون کی علم سے روشناس کرانا ہے جو شہروں میں جانے کی طاقت نہیں رکھتے۔ہم یہاں اسلامی ماحول کے ساتھ ساتھ انہیں قانون کی جدید اور معیاری تعلیم بھی دیں گے۔ادارہ کے چیف ایگزیکٹو صاحبزادہ عزیر ہاشم نے کہا کہ ہم طلبہ کو معیاری تعلیم دیں گے اور ملکی اقدار کی پامالی،اخلاقی بدحالی اور لاقانونیت کے خاتمے کے لیئے ایسے لوگ تیار کریں گے جو ہمارے ملک کی نظریاتی سرحدوں کے ساتھ ساتھ قانون کے بھی محافظ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ عالیشان عمارت اور مسجد کے ساتھ ساتھ پانچ ہزار سے زائد کتب پر مشتمل لائبریری اور پچاس کمپیوٹرز کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عنصر محمود سکنہ چنام اور محمد اشفاق سکنہ موہڑہ کرپال کے قبضے سے پانچ پانچ کپی دیسی شراب برآمد
Police find liquor from the possession of Ansar Mahmood, resident of Chanam and Muhammad Ashfaq, resident of Mohra Karpal.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی20دسمبر2021)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے عنصر محمود سکنہ چنام اور محمد اشفاق سکنہ موہڑہ کرپال کے قبضے سے پانچ پانچ کپی دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔