DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration of Kahuta Law College in a very simple and dignified ceremony

کہوٹہ لاء کالج کے افتتاح کی انتہائی سادہ اور پر وقار تقریب میں ملک کے مشائخ عظام بڑی درگاہوں کے سجادہ نشین قانونی علمی ادبی و عسکری ماہرین کی بھر پور شرکت

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،19دسمبر2021)— کہوٹہ لاء کالج کے افتتاح کی انتہائی سادہ اور پر وقار تقریب میں ملک کے مشائخ عظام بڑی درگاہوں کے سجادہ نشین قانونی علمی ادبی و عسکری ماہرین کی بھر پور شرکت۔جنرل سیکرٹری موتمر عالم اسلامی و چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق نے تقریب کی صدارت کی جبکہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبل ایار سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر منظور حسن گیلانی، پیر گولڑہ شریف نجم الدین گیلانی،جنرل (ر) خالد نواز جنجوعہ، پیر نیاریاں شریف سلطان لعارفین، پیرہ چورا شریف شبیر علی شاہ، ڈاکٹر ضیاء الحق اور دیگر ممبران بورڈز آد گورنرز سمیت بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم نے اپنے خطاب میں کہوٹہ لاء کالج کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کیئے جبکہ سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے تما م مہمانوں اور شرکاء شکریہ ادا کیا۔ کہوٹہ لاء کالج نہ صرف کہوٹہ اور گردونواح بلکہ آزاد کشمیر و دیگر علاقوں کے عوام کے لیے بھی ایک جدید خوبصورت درسگاہ ہے جہاں نہ صرف قانون کا علم سکھایا جائیگا بلکہ ایک تربیت گاہ بھی ہوگا۔ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف نے پہلے بگہار شریف میں بچوں اور بچیوں کے لیے دینی اور دنیاوی تعلیم کے حوالے سے جو ادارہ بنایا اور پھر علاقے کا درد رکھتے ہوئے لاء کالج کہوٹہ کا قیام عمل میں لایا آج ہمارے بزرگوں کی روح کو تسکین ملی ہو گی پہلے اللہ کا خوبصورت گھر تیار ہوا اور پھر تین سال کے عرصے میں تعمیراتی اور تعلیمی کام مکمل ہوا جس لاء کالج کا وزٹ کر کے پنجاب یونیورسٹی نے نہ صرف اسکو اپنے ساتھ الحاق کیا بلکہ خوش آئند بات ہے کہ انھوں نے کہوٹہ لاء کالج کو ماڈل کالج قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین مسلم لیگ ن و صدر تقریب راجہ محمد ظفر الحق نے کہوٹہ لاء کالج کی افتتاح تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے مشائخ عظام، سجادگان نشین، وکلاء برادری، صحافی برادری، ججز صاحبان،سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلا م پاک سے کیا گیا بزرگ شاہ الخیری نے تلاوت کی جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے قاری محمد یونس نے نعت مقبول ﷺ پیش کی کہوٹہ لاء کالج کے چیف ایگزیکٹیو صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈووکیٹ نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک جدید سہولیات سے آراستہ خوبصورت لاء کالج کا افتتاح ہو رہا ہے مجھے خوشی ہے کہ میرے والد محترم کا خواب پورا ہوا انھوں نے کہا تین سال میں کام مکمل ہوا 6ہزار کتب پر جدید لائبریری، خوبصورت مسجد،جدید کمپیوٹر لیب کے علاوہ دیگر تمام سہولیات موجود ہیں ایک سو طلبا و طالبات قانون کی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی حاصل کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر منظور الحسن شاہ گیلانی ممبر بورڈ کہوٹہ لاء کالج چیئر مین نظریاتی کونسل قبلہ ایاز اور دیگر نے کہوٹہ لاء کالج کے قیام کی تعریف کی اور کہا کہ صاحبزادہ ساجد الرحمٰن کی مذہبی تعلیمی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہوٹہ لاء کالج مین علی گڑھ یونیورسٹی کی جھلک نظر آتی ہے یہ ایک عظیم درسگاہ ثابت ہو گی چیئر مین کہوٹہ لاء کالج و سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب میں اہل علم، مشائخ عظما وکلاء برادری علمائے کرام سیاسی سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور ہمارے حوصلے بلند کیے آج میر اخواب حقیقت بن گیا مہمان خصوصی راجہ محمد ظفر الحق اور دیگر مہمانان گرامی نے لاء کالج کہوٹہ کا افتتاح کیا اور دعا کی جبکہ تقریب میں سجادہ نشین چورہ شریف، سجادہ
نشین نیریاں شریف،پیر آف گولڑہ شریف کے علاوہ دیگر خانقاہوں کے گدی نشین، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان، ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی راولپنڈی، بار ایسو سی ایشن اسلام آباد بار ہائیکورٹ بار کے عہدیداران اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 19 December 2021) — The very simple and dignified ceremony of the inauguration of Kahuta Law College was attended by the country’s leading majestic legal scholars and military experts.

The function was presided over by Chairman PML-N Raja Muhammad Zaffar-ul-Haq. A large number of dignitaries including Pir Nyariyan Sharif, Pira Choora Sharif Shabbir Ali Shah, Dr. Zia-ul-Haq and other members of the board and governors attended the meeting.

Chief Executive Officer Kahuta Law College Sahibzada Uzair Hashim The aims and objectives of the stay were explained while Sajjada Nasheen Darbar Alia Baghar Sharif former member Islamic Ideological Council renowned religious scholar Dr Sahibzada Sajid-ur-Rehman thanked all the guests and participants.

Kahuta Law College is a beautiful modern school not only for Kahuta and its environs but also for the people of Azad Kashmir and other areas where not only knowledge of law will be taught but also a training ground.

Sahibzada Dr. Sajid-ur-Rehman Sajjada Nasheen Darbar-e-Alia Baghar Sharif first established an institution for religious and secular education for boys and girls in Baghar Sharif and then established Law College Kahuta keeping in view the pain of the area.

First the beautiful house of Allah was ready and then the construction and educational work was completed in a period of three years. He termed Kahuta Law College as a model college. These views were expressed by Chairman PML-N and President Raja Muhammad Zaffar-ul-Haq while addressing the inaugural function of Kahuta Law College.

 The inaugural ceremony began with the recitation of the Holy Quran by the Elder Shah Al-Khairi while the Naat was recited by Muhammad Younis of the Islamic Ideological Council.

A beautiful law college with modern facilities is being inaugurated. I am happy that my father’s dream has come true. He said that the work was completed in three years. One hundred students will be trained along with law education. Addressing the function, former Chief Justice of Azad Kashmir Manzoor Al Hassan Shah Gilani Member Board Kahuta Law College Chairman Ideological Council Qibla Ayaz and others established Kahuta Law College. He praised the religious educational services of Sahibzada Sajid-ur-Rehman and said that Kahuta Law College has a glimpse of Aligarh University. It will be a great seminary.

Dr. Sajid-ur-Rehman was happy on this occasion Expressing that today’s event was attended by scholars, great leaders, lawyers, community of scholars, political and social personalities and raised our spirits. Today, my dream has become a reality. He inaugurated Kahuta and prayed while Sajjada Nasheen Chora Sharif, Sajjada
Nasheen Nariyan Sharif, Gaddi Nasheen of other monasteries besides Pir of Golra Sharif, former MPA Raja Muhammad Ali, former MPA Col (retd) Shabbir Awan, Director Colleges Sher Ahmad Satti Rawalpindi, Bar Association Islamabad Bar High Court Bar officials and others attended.

Show More

Related Articles

Back to top button