دولتالہ,گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نجیب جرال،19دسمبر2021)— پولیس کا جوئے کی بازی پر چھاپہ چار گرفتار جوئے پر لگی بازی کی رقم بھی قبضے میں لے لی، سماج دشمن عناصر کے لیے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ایس ایچ او تھانہ جاتلی کا عزم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پرکہ موہڑہ ماہیا داخلی کونتریلہ میں بذریعہ مرغ لڑائی جوا کھیلا جارہا ہے،ایس ایچ او تھانہ جاتلی ملک محمد نعیم کی ہدائیت پر اے ایس آئیز محمد ارسلان اور شبیر حسین نے کانسٹیبلان خرم بشیر شفقت محمود اور اعظم کے ہمراہ چھاپہ مارا 6,7افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے چار افراد خرم شہزاد ولد بشارت علی حمزہ علی ولد اخمت دین حامد حسین ولد عبدالعزیز اور انیس اختر ولد علی اختر ساکنان موہڑہ ماہیا کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی ہوئی بازی کی رقم مبلغ 8000روپے دو اصیل مرغ چار عدد موٹر سائیکل دو عدد موبائل فون قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ پنجاب تدارک جوا بازی آرڈیننس 1978-5,7مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او تھانہ جاتلی ملک محمد نعیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سماج دشمن عناصر کی ہماری حدود میں کوئی گنجائش نہیں ہے، ہمارے پاس جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی رو رعائیت نہیں ہے۔
Daultala, Gujar Khan: (Pothwar.com, Mohammad Najeeb Jarral, 19 December 2021) – Police raid on gambling, arrested four arrested gamblers also seized money, no leniency will be shown for anti-social elements said police. According to the details of the determination of SHO Jatli police station, on the information of an informant yesterday that gambling is being played through cockfighting in Mohra Mahiya, Kontrila, ASI Muhammad Arsalan and Shabir Hussain on the instructions of SHO Jatli Police Station Police along with Khurram Bashir Shafqat Mahmood and Azam arrested four persons Khurram Shehzad son of Basharat Ali Hamza Ali son of Akhmat Din Hamid Hussain son of Abdul Aziz and Anis Akhtar son of Ali Akhtar residents of Mohra Mahiya, while 6, 7 persons managed to escape while police.
خطیب مرکزی جامع مسجد نڑالی مولانا عبدالماجد سیالوی کا نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب
Maulana Abdul Majeed Sialvi, Khatib of Central Jamia Masjid Narali, addressed the Friday prayer gathering
دولتالہ,گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نجیب جرال،19دسمبر2021)—قرآن کتاب ہدائیت ہے، ہم نے قرآن کو ترک کر کے ذلت کا راستہ اختیار کیا، میں نوجوانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اب بھی وقت ہے سنبھل جاؤ، موبائل نے ہمیں نماز تک بھلا دی ہے، والدین اپنی اولاد کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم اور تربیت کی فکر کریں ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر خطیب مرکزی جامع مسجد نڑالی مولانا عبدالماجد سیالوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ موبائل اور انٹر نیٹ نے نوجوانوں کو قرآن سے دور کردیا ہے، آج کا نوجوان ٹک ٹاک میں مشغول ہے لیکن پانچ وقت نماز کے لیے اللہ کا بلاوا آتا ہے وہ اس پر کان نہیں دھرتا،عالم کفر تو چاہتا ہی یہی ہے کہ ہم دین سے دور ہوجائیں، والدین کا فرض ہے کہ اپنے بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت کا بھی اہتمام کریں اب بھی وقت ہے نوجوان سنبھل جائیں اور قرآن کی طرف رجوع کریں، ہم نے قرآن کو ترک کیا دنیا نے ہمیں پستی میں دھکیل دیا۔