کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی19دسمبر2021)—کلر سیداں پولیس نے دو ماہ قبل کلرسیداں شہر میں واقع موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل روانہ کر دیا۔ملزم ارسلان نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ 23 اکتوبر کے روزکلر سیداں چوآ روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں 17 عدد موبائل فونز مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے،پونے دو لاکھ روپے کی نقدی اور دکان پر موجود زین نامی گاہک سے پچاس ہزار روپے کی کیش چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے موبائل فونز ڈیٹا کی مدد سے دس یوم قبل ملزم فیصل رفیق بھٹی کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل روانہ کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 19 December 2021) * Kallar Syedan police arrested another accused involved in a robbery at a mobile shop located in Kallar Syedan city two months ago and sent him to Adiala Jail for an identification parade. Arsalan, along with three other accomplices, robbed 17 mobile phones worth Rs. 3.5 million, Rs. 2.5 million in cash. They snatched the cash and fled. Police had arrested the accused Faisal Rafiq Bhatti ten days ago with the help of mobile phone data and sent him to Adiala Jail for an identity parade, after which the police also arrested another accused.
حاجی برکت حسین انتقال کر گئے۔نمازجنازہ ٹکال میں ادا کی گئی
Haji Barkat Hussain passed away in village Takal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی19دسمبر2021)—تیرہ برس تک حرمین شریفین میں بطور خادم فرائض سرانجام دینے والے حاجی برکت حسین انتقال کر گئے۔نمازجنازہ چوآ خالصہ کے قریب گاؤں ٹکال میں ادا کی گئی جس میں عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ، صوبیدار میجر محمد رزاق،مسعود بھٹی،ماسٹر ساجد، راجہ محمود الحسن،اسحاق حیددی،مولانا محمد سلیمان نقشبندی،شیخ سعید احمد،راجہ اعجاز مصطفی،حافظ محمد یاسین لنگڑیال،ملک ظہور اور دیگر نے شرکت کی۔
پنجاب کل کی طرح آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہے۔ شیخ حسن سرائیکی
Punjab stands with Nawaz Sharif today as it did in past, Sheikh Hassan Seraiki
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی19دسمبر2021)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ خانیوال کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی نمایاں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود میاں نوازشریف اور ان کا بیانیہ آج بھی ملک بھر میں مقبول ہے۔نوازشریف کے بیانیئے کا جادو سر چڑھ کر بول رھا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں تمام جماعتوں نے مل کر ن لیگ کے خلاف الیکشن لڑا مگر فاتح ن لیگ رہی۔خانیوال میں بھی ن لیگ نے میدان مار کر ثابت کردیا کہ پنجاب کل کی طرح آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں شیر کا نشان کی کامیابی کی ضمانت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تین ماہ میں پٹرول کے نرخوں میں 45 روپے کا اضافہ کرکے پانچ روپے کی کمی کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے
راجہ فضل الحق مرحوم کی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی
The services of the late Raja Fazal ul Haq will be remembered for centuries
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی19دسمبر2021)—جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ راجہ فضل الحق مرحوم کی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی وہ ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے تقریباً 20 سال تک صدر رہے انھوں نے 1993 کے الیکشن میں جماعت اسلامی کی طرف سے پی پی 6 کا الیکشن لڑا،وہ ایک دلیر لیڈر تھے۔