Azad Kashmir; Due to closure of financial payments in post offices, crores of rupees in the savings accounts of thousands of account holders of Azad Kashmir could not be transferred to the owners despite promises.
ڈاکخانوں میں مالی ادائیگیوں کے بند ہونے سے آزاد کشمیر کے ہزاروں کھاتہ داروں کے ڈاکخانوں کے سیونگ اکاؤنٹس میں پڑے کروڑوں روپے کی رقم وعدوں کے باوجود مالکان کو منتقل نہ ہو سکی
آزاد کشمیر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,19دسمبر2021)— ڈاکخانوں میں مالی ادائیگیوں کے بند ہونے سے آزاد کشمیر کے ہزاروں کھاتہ داروں کے ڈاکخانوں کے سیونگ اکاؤنٹس میں پڑے کروڑوں روپے کی رقم وعدوں کے باوجود مالکان کو منتقل نہ ہو سکی۔متاثرین کی بڑی تعداد نے جمع پونجی بچانے کیلئے صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کو خطوط لکھ دیئے۔ متاثرین کے مطابق بڑی تعداد میں پنشنرز اور دوسرے لوگوں نے اولادوں کی شادیوں اور گھروں کی تعمیر جیسی اہم ضرورتوں کیلئے اپنی جمع پونجی ڈاکخانہ میں جمع کر ارکھی تھی اب جب کہ بعض ڈاکخانوں میں پوسٹل سروس کو بند کیا جا رہا ہے تو کھاتوں میں پڑی رقم مالکان کے حوالے نہیں کی جا رہی۔ پنشنرز اور دوسرے کھاتہ دار روزانہ ڈاکخانہ کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں اور انہیں کیش نہ ہونے کا بہانہ بنا کر واپس کیا جارہا ہے ۔ پنشنرز اور دوسرے متاثرین نے حکومت ،عدلیہ اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔