DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Tehreek Labbaik Constituency PP-7 announces to participate in local body elections from Tehsils Kallar Syedan and Kahuta

تحریک لبیک حلقہ پی پی سات نے تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15دسمبر2021)—تحریک لبیک حلقہ پی پی سات نے تحصیل ہائے کلرسیداں اور کہوٹہ سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں دونوں تحصیلوں کے رہنماوں کا ایک مشترکہ اجلاس بھی ہوا۔امیر تحریک حافظ ظہور منصور لنگڑیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات میں مقابلے کے لیے کمر کس لی ہے۔ہر وارڈ سے امیدوار اتاریں گے ہم نے ایک ماہ کے دوران اس معاملے بھی پانچ اجلاس منعقد کر چکے ہیں جس کے بہت جلد مثبت نتائج بھی برآمد ہوں گے۔سیاسی وسماجی شخصیات سے رابطے جاری ہیں لیکن اپنے قربانی دینے والے کارکنان کو نظر انداز نہیں کریں گے مشکل وقت میں جماعت کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کو اہمیت دیں گے۔چیرمین یوسز اور تحصیل ناظم کے لیے بھی مشاورت جاری ہے۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 15 December 2021) * Tehreek Labbaik Constituency PP-7 has announced to participate in the local body elections from Kallar Syedan and Kahuta tehsils. Addressing the function, Ameer Tehreek Hafiz Zahoor Mansoor Langarial said that we are ready to contest in the local body elections. We will field candidates from each ward. Positive results will be revealed soon. Contacts are being made with political and social personalities but they will not ignore the workers who have sacrificed their lives. We will give importance to those who stand with the party in difficult times. Consultations are also ongoing.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ماہر امراض چشم کی عدم دستیابی کے باعث امراض چشم کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا

Ophthalmologists face difficulties due to unavailability of ophthalmologist at THQ Hospital Kallar Syedan

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15دسمبر2021)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ماہر امراض چشم کی عدم دستیابی کے باعث امراض چشم کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈاکٹر علی سجاد قریشی کا تبادلہ ملتان ریجن ہو گیا جبکہ ڈاکٹر تہمینہ اشفاق کا تین ماہ کی رخصت پر چلے جانے کے باعث اس وقت ہسپتال میں کوئی بھی ماہر امراض چشم موجود نہیں۔جبکہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہو کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں آنے والے افراد کی ٹانگوں اور بازؤں کیلئے پلستر تک دستیاب نہیں جس کی وجہ سے انہیں پلستر خریدنے کیلئے میڈیکل سٹورز پر روانہ کر دیا جاتا ہے، ضروری ادویات تک میسر نہیں۔

کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی مزید سخت کر دی

The crackdown on vehicles with tinted windows has intensified

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15دسمبر2021)—چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان اور ڈی ایس پی صدر رورل ابرار سرور قریشی کی ہدایت پر انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور عمران نواب خان نے کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی مزید سخت کر دی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کالے شیشے والے گاڑیوں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔اس موقع پر متعدد گاڑیوں کو روک کر شیشوں پر لگے کالے پیپرز اتروا دئیے اور واضح کیا کہ اس سلسلہ میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا۔ انہوں نے اس دوران غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے مالکان کیخلاف بھی کارروائی کر کے انہیں چالان ٹکٹس جاری کئیے۔انسپکٹر قاضی سعید رسول نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی اب روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔

صحافی اکرام الحق قریشی کی بھتیجی اور پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی کی دختر ایمن احسان قریشی نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر لی

Ayman Ehsan Qureshi, niece of journalist Ikram-ul-Haq Qureshi and daughter of Ehsan-ul-Haq Qureshi, former president of Punjab Teachers Union, Rawalpindi District, has obtained MBBS degree

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15دسمبر2021)—کلرسیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی کی بھتیجی اور پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی کی دختر ایمن احسان قریشی نے ا لنفیس میڈیکل کالج اسلام آباد سے نمایاں نمبروں سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر لی۔سابق رکن اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی،چوہدری توقیر اسلم،مسعود بھٹی،شیخ حسن سرائیکی، ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے اس کامیابی پر والدین کو دلی مبارکباد دی ہے۔

حاجی انصر گرداورکے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے منعقدہ تقریب

Asisal aswab dua observed for parents of Haji Ansar in Nambal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15دسمبر2021)—دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کہاہے کہ اب بھی وقت ہے انسان توبہ کے لیئے اللہ تعالی سے رجوع کر کے اپنی دنیا و اخرت کو بہتر بنا لے۔انہوں نے گاؤں نمبل میں حاجی انصر گرداورکے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے منعقدہ تقریب سے خاب کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان کسی فکری اور ذہنی بوجھ تلے آجائے تو انسان کی اپنی بنائی ہوئی ادویات اس کا علاج نہیں بن سکتیں لیکن اللہ رب العزت فرماتا ہے کہ خبردار ایسی بیماریوں کا کوئی اور علاج نہیں۔ اس بیماری کی شفاء کا دروازہ صرف اور صرف ایک ہی دروازہ ہے اور وہ ہمارے خالق و مالک کا دروازہ ہے،اللہ کا ورد کرتے رہیں۔اپنی زندگی کے ہر لمحے کو اس کی رضاکے مطابق بنانے کی کوشش کریں اور یہی فکر اللہ ہے۔

حمزہ اصغر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Hamza Asghar celebrated in Saroha

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15دسمبر2021)—گاوں سروہاکے حاجی علی اصغر کے فرزند حمزہ اصغر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،حافظ سہیل اشرف ملک،محسن نوید سیٹھی،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،ملک زبیر احمد،عاطف اعجاز،سردار آصف،طارق تاج،راجہ نوید قیصر،چوہدری نازک،جہانگیر منہاس،صوبیدار غلام ربانی اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15دسمبر2021)—معروف عالم دین قاضی عتیق احمد قریشی کے بھائی شفیق احمد قریشی کی تقریب قل گاؤں سہر میں ادا کر دی گئی ادہر ریٹائرڈ جسٹس سید سجاد حسین شاہ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی،ریٹائرڈ ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی،خورشید ہاشمی،ہارون کمال ہاشمی،راجہ ندیم احمد،محمد زرین بھٹی،اکرم ندیم،راجہ محمد فیاض،کرنل افتاب احمد صدیقی،ڈاکٹر سفقات قریشی،طیب محمود احسن ایڈووکیٹ، راجہ صابر ایڈووکیٹ،بیرسٹر محمد اسلم،قاضی زاھد نعیم،احسان الحق قریشی،چوہدری ظہیر محمود،اکرام الحق قریشی،ملک اظہر،شیخ جاوید نارہ اور دیگر نے گاؤں سہر جا کر قاضی عتیق احمد قریشی اور دیگر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button