DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Residents of village Soon protested demanding immediate repair of the road by blocking the road and causing severe traffic jam.

اہلیان سون کا احتجاج سون تا بڑوہی سڑک کی فل فوری مرمتی کا مطالبہ 5گھنٹے تک سڑک بند کر کے احتجاج کیا ٹریفک شدید جام مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14دسمبر2021)
اہلیان سون کا احتجاج سون تا بڑوہی سڑک کی فل فوری مرمتی کا مطالبہ 5گھنٹے تک سڑک بند کر کے احتجاج کیا ٹریفک شدید جام مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا۔جنرل کونسلر یوسی نڑھ شوکت علی ستی آف سون سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کی یونین کونسل نڑڑ کے علاقہ سون میں اہلیان سون کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ سون تا بڑوہی سڑک کو مرمت کیا جائے جب بھی آزاد پتن روڈ کو بند کیا جاتا ہے سون تا بڑوہی سڑک کا استعمال کیا جاتا ہے یہ سڑک تنگ اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے اس کھنڈر نما سڑک کی وجہ سے نہ صرف اہلیان سون بلکہ آزاد کشمیر کے عوام بھی متاثر ہیں اس سے قبل کئی مرتبہ احتجاج کر چکے ہیں انتظامیہ، منتحب نمائندگان کو اس حوالے سے آگاہ کیا درخواستیں بھی کیں مگر ٹس سے مس نہ ہوئی سون سڑک اتنی خستہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہے ہلکی سی بارش میں گاڑیوں کا گزرنا نا ممکن ہو جاتا ہے جبکہ لینڈ سلائڈنگ کا بھی خطرہ ہے آزاد پتن ہائیڈر پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ کو بھی بارہا ہ بتایا گیا مگر اب تک کوئی سنوائی نہ ہو سکی کہا جاتا ہے کہ جس علاقہ میں میگا پراجیکٹ ہوں وہاں کی تقدیر بدل جاتی ہے مگر سون کے چند کلو میٹر فاصلے پر آزاد پتن پراجیکٹ کے باوجود سڑک کی تعمیر نہ ہو سکی ان خیالات کا اظہار کونسلر شوکت ستی آف سون دیگر نے کیا احتجاج11بجے سے لیکر 4بجے تک جاری رہا جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی مسافروں بیماروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب، ایم این اے، ایم پی اے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کو فل فور تعمیر کیا جائے وگرنہ بھرپور احتجاجی مطاہرہ کیا جائیگا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 14 December 2021)
Residents of village Soon protested demanding immediate repair of the road from Soon to Barohi. They blocked the road for 5 hours and protested. Traffic jams faced severe difficulties. In Soon area of ​​Kahuta Union Council Nahr, residents of Soon staged a protest. The Soon-to-Barohi road should be repaired. Not only the people of Soon but also the people of Azad Kashmir have been affected due to this dilapidated road. light rain makes it impossible for vehicles to pass through while there is a danger of landslides. These views were expressed by Councillor Shaukat Satti of Soon and others. The protest continued from 11 a.m. to 4 p.m. The protesters on the occasion demanded from the Punjab Chief Minister, MNAs, MPAs and the administration that this road should be constructed in full or else a full scale protest would be staged.

الیکشن میں ہر صورت میں حصہ لوں گا۔راجہ ندیم احمد

I will participate in the election in any case. Raja Nadeem Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14دسمبر2021)
راجہ ندیم احمد چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے حاضر ہوں اپنی عوام کی خوشی،غمی،دکھ، درد میں برابر کا شریک ہوں سیاسی مخالفین کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑوں گا الیکشن میں ہر صورت میں حصہ لوں گا۔ضلعی الیکشن ہو، پی پی سیون کا الیکشن ہویا تحصیل کا الیکشن جو بھی الیکشن پہلے ہو گا اپنی عوام کے مشاورت کے ساتھ اس میں حصہ لوں گا اپنے حلقے سے بھی اچھی طرع واقف ہوں اور عوام کے مسائل سے بھی بخوبی واقف ہوں انشاء اللہ خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنی یونین کونسل کی عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر دو مرتبہ اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے منتخب کیا انہوں نے کہاکہ ابھی جو موجودہ بلدیاتی نظام جا رہا ہے اس میں جب میں نے حصہ لیا تو میرے مد مقابل بہت بڑھی سیاسی شخصیات تھیں مگر مجھے اپنے مالک پر کامل یقین تھا اور تمام شخصیات نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا مگر میرے رب مجھے سر خرو کیا انہوں نے کہا کہ اب میری خواہش ہے کہ میں اپنی عوام کی خدمت مزید اچھے طریقے اور بڑھے پیمانے پرکروں تو اس سلسلے میں آئندہ ضلعی،صوبائی یا تحصیل الیکشن کے الیکشن میں حصہ لوں گا اور اللہ پاک کے کرم سے کامیاب ہو کر حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جھال بچھا دوں گا۔

عمران اختر نوشاہی کے اعزاز میں دعوت

Reception held in honour of Imran Akhtar Noshahi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14دسمبر2021)
عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی طرف سے پیر طریقت رہبر شریعت عمران اختر نوشاہی کے اعزاز میں دعوت۔تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی بھی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نے اپنی رہائش گاہ(مغل ہاؤس) میں پیر طریقت رہبر شریعت عمران اختر نوشاہی کے اعزاز میں دعوت کیا جس میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی تقریب کی نظامت کے فرائض جمیل بنگیال نے ادا کیے تلاوت کلام پاک کی سعادت خلیل بونیری اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت محمد علی قادری نے حاصل کی عشائیے میں افتخار جنرل سیکریٹری پاکستان سوشل سینٹر شارجہ،عزیز سائیں شہزاد بٹ،ملک نوید، راجہ ثاقب،شوکت محمود بٹ، خلیل بونیری،ذاہد خان، راجہ عدنان، فیصل ستی، ایاز ستی،راجہ ظفر الحق، ملک زیشان، سیفان مجید مغل، سرفراز حسین مغل، خرم رشید،حاجی فضل،نقیب مغل،حاجی طارق رضا،طارق معراج،شاہد سراج مغل، بابر مغل،راجہ مہران،طاہر منیر،طاہر انصر،اکرم ارشد،انجم،امجد قاسمی، مرتضی مغل،خالد گوندل،حاجی محمد نواز نے شرکت کی مقررین نے پیر عمران نوشاہی کوخوش آمدید کہا اور متحدہ عرب امارات کے پچاس سالہ جشن اتحاد کے حوالے سے مبارکباد پیش کی پیر عمران اختر نوشاہی نے اپنے آستانہ عالیہ کے حوالے سے تعارف پیش کیا اور اولیاء اللہ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی پنجاب حلقہ این اے ستاون کا اس خوبصورت محفل کے انعقاد کے حوالے سے خصوصی شکریہ ادا کیا آخر میں عبد المجید مغل نے اپنے خطاب میں پیر عمران اختر نوشاہی کا اس محفل میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا متحدہ عرب امارات کے پچاسویں یوم الوطنی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا عبد المجید مغل کی طرف سے پیر عمران اختر نوشاہی صاحب کو خصوصی تحائف سے نوازا کیا اور مہمانوں نے خوبصورت گلدستے پیش کیے تقریب کے آخر میں چوہدری ظفر اقبال جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے بھائی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور عبید تنولی کی صحت یابی کے کیے خصوصی دعا کی گئی اس کے بعد پرتکلف کھانے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

کہوٹہ اور گردونواح میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

The gas crisis intensified in and around Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14دسمبر2021)
کہوٹہ اور گردونواح میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا شام چھ بجے سے صبح نو بجے تک گیس غائب بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور محلہ گریڈ اسٹیشن، فاروق کالونی، ادوالہ،دھپری،بلوہا دیگر علاقوں میں گیس صرف رات کو دو تین گھنٹے ملتی ہے جسکی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ایک سال ہونے کو ہے گیس کنکشن نہیں مل رہے جن لوگوں کی سروس لگی ہے انکے میٹر نہیں لگ رہے جن لوگوں نے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرائے ہیں اُنکی سروس نہیں لگتی کہوٹہ شہرمیں جہاں ہر ادارے میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے اسی طرح محکمہ سوئی گیس کے دفتر میں بھی ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے پیسے دیے بغیر سروس لگنا یا میٹر لگنا انتہائی مشکل ہے عوام علاقہ نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے از معاملے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button