DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; MPA Raja Saghir Ahmed arrives at the residence of General Secretary PTI Kahuta Raja Altaf Hussain
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین کی رہائشگاہ آمد
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 11دسمبر2021)
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین کی رہائشگاہ آمدراجہ صغیر احمد نے راجہ الطاف سے پارٹی امور اور دیگر ترقیاتی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی راجہ الطاف نے کہا کہ میں عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہوں اور ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں علاقے کی خدمت دل و جان سے کر رہا ہوں سیاسی مداری پراپیگنڈا کرتے رہیں میں عوامی خدمت کرتا رہوں گا اور اپنے اس مشن کو جاری رکھوں گا کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے راجہ الطاف حسین پارٹی کو منظم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں انکے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس موقع پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، سردار ایم رضا،راجہ ظفر،راجہ طاہر ایوب سمیت دیگر نے شرکت کی راجہ صغیر احمد نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ترقیاتی کاموں کے حوالے سے یوسی مواڑہ میں آپ کی مشاورت سے فنڈز جاری ہونگے جبکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور شرکاء کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیا گیااس موقع پر راجہ الطاف حسین نے راجہ صغیر احمد اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 11 December 2021)
MPA Raja Saghir Ahmed’s came to see General Secretary PTI Kahuta Tehsil Raja Altaf Hussain’s at his residence and had a detailed discussion with Raja Altaf on party affairs and other development issues Raja Altaf said that I am with Imran Khan’s vision and MNA Sadaqat Ali Abbasi, MPA Raja Saghir Ahmed and Chairman RDA Raja Tariq Mahmood express full confidence. I will continue to serve the people and I will continue my mission. Raja Saghir Ahmed said no one should have any doubt. Raja Altaf Hussain is playing his full role in organizing the party. His services are not hidden from anyone. Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan, Sardar M Raza, Raja Zafar, Raja Tahir Ayub and others participated. There was also a detailed discussion and confidence was expressed by the participants on the occasion Raja Altaf Hussain thanked Raja Saghir Ahmed and other guests.
ڈی آئی جی ساجد کیانی کو سی پی او راولپنڈی تعینات ہونے پر مبارکباد
DIG Sajid Kayan congratulated on his appointment as CPO Rawalpindi
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 11دسمبر2021)
ڈی آئی جی ساجد کیانی کو سی پی او راولپنڈی تعینات ہونے پر راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی کی طرف سے مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے محکمہ پولیس کے فرض شناس آفیسر ڈی آئی جی ساجد کیانی کو سی پی او راولپنڈی تعینات کر دیا۔ڈی آئی جی ساجد کیانی کو سی پی او راولپنڈی تعینات ہونے پرحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی نے مبارکباد پیش کی اوران کی مزید ترقی کے لیے دعا کی ہے۔
ملک محمد منیر کو وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی منتخب ہونے پر مبارکباد
Malik Muhammad Munir congratulated on being elected Vice President Cantonment Board Rawalpindi
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 11دسمبر2021)
چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کاملک محمد منیر کو وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی منتخب ہونے پر مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژنل کے صدر ملک ابرار احمد بہنوئی ملک محمد منیر کو وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، وائس چیئرمین ن لیگی رہنماء راجہ طلال خلیل، محمد ظریف راجا، چوہدری خضران سمیت دیگر افراد موجود تھے۔
تعزیت
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 11دسمبر2021)
ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت حاجی زرین بھٹی کی والدہ محترمہ کی وفات پرفاتحہ خوانی۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل دوبیرن کلاں کے گاؤں ٹیالہ کی معروف مذہبی و سماجی شخصیت حاجی زرین بھٹی کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں وفا ت پا گیں تھیں گذشتہ روزنوجوان عالم دین مولانا حافظ صغیر احمد چشتی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ مائی صاحبہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمنبلاہ میں یوم والدین کے موقع پر سالانہ تقریب تقسیم انعامات
Annual Prize Giving Ceremony on the Occasion of Parents’ Day at Government Boys High School Sambalah
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر، 11دسمبر2021) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات و ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ہر چیز ادھوری ہے۔جہاں تعلیم نہیں وہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا ہے۔ موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ حلقہ میں اس وقت اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ جس سے علاقہ میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔تعلیم اور صحت میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔وہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سمنبلاہ میں یوم والدین کے موقع پر سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن ضلع راولپنڈی اعظم کاشف نے خطاب کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچے سرکاری سکولوں میں داخل کرائیں۔ ہمارے پاس نہایت محنتی، تجربہ کار اور کوالیفائیڈ اساتذہ کے علاوہ خوبصورت و کشادہ عمارتیں،طلباء و طالبات کے لئے جدید ترین کمپیوٹر لیبز اور سائنس لیبارٹریز بھی موجود ہیں۔ اور ہم معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔ موجودہ حکومت نے تمام سکولوں میں قران پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ تقریب سے ڈی ای او امجداقبال جنجوعہ، ہیڈماسٹر خالدپرویزسمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر طلباء نے شاندارٹیبلوز بھی پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔