DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat; Official prices of Daal and Rice increased in District Rawalpindi
ضلع راولپنڈی میں دالوں اور چاول کی سرکاری قیمت میں اضافہ کردیا گیا
روات:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11دسمبر2021)—ضلع راولپنڈی میں دالوں اور چاول کی سرکاری قیمت میں اضافہ کردیا گیا ۔دالوں میں دس سے تیس روپے جبکہ چاول کی قیمت میں پانچ روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس کے بعد ضلع راولپنڈی میں ماہ رواں کیلئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن کیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چکی کا آٹا 58روپے کلو،جبکہ ملوں کا آٹا(تھیلے) حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر فروخت ہوگا۔ ویجیٹیبل آئل پیکٹ پر پرنٹٹڈ قیمت پر بیچا جائے گا۔ دال چنا موٹی 155 سے 157روپے کلو،دال چنا باریک 140 سے 142روپے ،سفید چنا میڈیم 200سے 202، سفید چنا باریک 186سے 187روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 155سے157،دال مسور موٹی 200سے 202روپے، دال مسور باریک 220سے222، دال ماش باریک 260سے 262،دال ماش دھلی ہوئی 2860سے 282، سپرباسمتی چاول 140 سے 142روپے، اری چاول 70سے 72روپے فی کلو کے حساب سے مقرر کئے گئے۔ کھلا دودھ 110سے 130 روپے لٹر،دہی 140،چھوٹا گوشت 1200 روپے کلو،بڑا گوشت 600روپے کلو، تندوری روٹی 100 گرام 10 روپے اور نان 120گرام 13 روپے ہو گا ۔راولپنڈی اور گوجرخان کے لئے ایک نرخ رکھے گئے ہیں۔کلر سیداں،کہوٹہ اور ٹیکسلا کو دوسری کیٹگری جبکہ مری ، کوٹلی ستیاں کو تیسری کیٹگری میں رکھا گیا ہے اور ایک ایک روپے کا نرخوں میں فرق ڈالا گیا ہے۔
Rawat: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 11 December 2021) * In Rawalpindi district, the official price of daal and rice has been increased. Following the control committee meeting, prices of food items were notified for the current month in Rawalpindi district.
Vegetable oil will be sold at the price printed on the packet. Dal gram thick 155 to 157 rupees per kg, dal gram fine 140 to 142 rupees, white gram medium 200 to 202, white gram fine 186 to 187 rupees, washed peanuts 155 to 157, dal masur thick 200 to 202 rupees, dal masur barik 220 to 222, dal mash barik 260 to 262 Pulses were washed at Rs 2860 to Rs 282, super basmati rice at Rs 140 to 142, and rice at Rs 70 to 72 per kg. Open milk will be Rs 110 to 130 per liter, yogurt Rs 140, small meat Rs 1200 per kg, Mota meat Rs 600 per kg, tandoori bread Rs 100 per 10 grams and bread 120 grams Rs 13. Kallar Syedan, Kahuta and Taxila has been placed in the second category while Murree, Kotli Sattian have been placed in the third category and a difference of one rupee has been added in the rates.