DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Over 50 Lakh Rps burglary committed in Doberan Kallan

دوبیرن کلاں میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور پچاس لاکھ روپے کی کیش اور چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیٹ کر فرار ہو گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11دسمبر2021)—تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور پچاس لاکھ روپے کی کیش اور چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات سمیٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مسماۃ (ش پ) نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں دوبیرن کلاں کی رہائشی ہوں اور تین ماہ قبل کلر سیداں شہر میں شفٹ ہو گئی ہوں اور اب ایک کرائے کے مکان میں رہ رہی ہوں۔دو ہفتے بعد گزشتہ روز جب میں اپنے آبائی گھر گئی تودیکھا گیٹ پر میرے تالے کی جگہ ایک دوسرا تالا لگا ہوا تھا۔ اندر جا کر دیکھا تو سامان بکھرا پڑا تھا اورپڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ میرے گھر سے پچاس لاکھ روپے کی نقدی اور ایک عدد طلائی ہار سیٹ وزنی چار تولے مالیتی چار لاکھ روپے غائب ہیں جنہیں نامعلوم ملزمان میری غیر موجودگی کا فاہدہ اٹھا کر چوری کر کے لے گئے ہیں۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 11 December 2021) * In the incident of theft within the limits of Kallar Syedan police station, an unknown thief escaped after committing burglary of Rs 50 lakh and gold jewelry worth Rs 4 lakh. After registering the case, the Lady owner said that I am a resident of Doberan Kallan and moved here three months ago, I am living in a rented house. Last week, when I went to my ancestral home, there was another lock in place of my lock at Gate. When I went inside, my luggage was scattered and when I checked, I found out that cash and jewelry was taken.

عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے,مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی رہنما سردار محمد اخلاق

International community should take notice of human rights violations in Occupied Kashmir: PML-N central leader Sardar Muhammad Akhlaq

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11دسمبر2021)—مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی رہنما سردار محمد اخلاق نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمدﷺ نے انسانیت کیلیے انسانی حقوق کا ابدی پیغام دیا ہے اور دین اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے۔ انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے والے معاشرے اخلاقی لحاظ سے تباہ ہوجاتے ہیں اور مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بنیادی حقوق کیلئے برسوں سے جدوجہد کررہے ہیں، نہتے کشمیری عوام اپنے بنیادی انسانی حقوق کیلیے ترس رہے ہیں۔عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے، بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔

کلرسیداں شہر اور گردونواح میں ہوائی فائرنگ معمول بن گیا

Aerial firing has become commonplace

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11دسمبر2021)—کلرسیداں شہر اور گردونواح میں ہوائی فائرنگ معمول بن گیا جس کے جی میں اتا ہے گھر سے باہر نکل کر جدید آتشیں اسلحے سے فائرنگ شروع کر دیتا ہے اس کے علاوہ شادیوں پر بھی بے پناہ فائرنگ کی جاتی یے جو رات گئے جاری رہتی ہے شادی کی تقریبات میں فائرنگ کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر لگا کر میوزک بھی چلایا جاتا ہے اور اردگرد کی آبادیوں کا سکون غارت کر دیا جاتا ہے مگر اس کھلی لاقانونیت پر کلرسیداں پولیس محو تماشہ رہتی ہے جس سے اس شبہ کو بھی تقویت ملتی ہے کہ یہ قانسن۔شکنوں کو قابو کرنے کی بجائے ان کی مددگار اور سہولت کار ہے جس کی وجہ سے مختلف جرائم میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت

Strong condemnation of Sialkot incident

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11دسمبر2021)—کلرسیداں اور گردونواح کے آئمہ کرام نے سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاست کی کمزوری قرار دیا نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ذی شعور سیالکوٹ واقعہ کا کوئی جواز پیش نہیں کر سکتا مگر ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہمارا عدالتی نظام ہماری ضروریات پوری کرنے اور قانون کی عملدارای میں مکمل طور پر کمزور رھا ریاست اپنی ذمہ دارہاں پوری کرنے میں ناکام رہی جس سے مایوس ہوکر لوگ قانون کو ہاتھ میں لے لیتے ہیں ان کا یہ عمل ہمارے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے ہمارے ادارے آج انتہائی کمزور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے سیالکوٹ جیسے واقعات رونما ہو رہے ہیں تو اس کی وجہ ریاست کی کمزوری ہے۔

یوسی بھلاکھر کے کونسلر حق نواز آرائیں کی والدہ انتقال کر گئیں

The mother of UC Bhalakhar councillor Haq Nawaz Arain has passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11دسمبر2021)—یوسی بھلاکھر کے کونسلر حق نواز آرائیں کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں الخدمت فاونڈیشن کے سرپرست چوہدری ابرار حسین، چوہدری محمد نزیر،چوہدری محمد یونس،چوہدری کامران عزیز،جبران صفدر کیانی،سردار محمد آصف، نمبردار اسد عزیز،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری محمد شیراز اور دیگر نے شرکت کی۔

شفیق احمد قریشی انتقال کر گے، نماز جنازہ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان صاحب کی امامت میں گاؤں سہر میں ادا کی گئی

Shafiq Ahmed Qureshi passed away in Sehar village

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11دسمبر2021)—دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین قاضی عتیق احمد قریشی اورمسعود انجم قریشی کے بھاٸی شفیق احمد قریشی انتقال کر گٸے۔ نماز جنازہ صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان صاحب کی امامت میں گاؤں سہر میں ادا کی گٸی۔ جس میں جسٹس (ر) سجاد حسین شاہ، سابق ڈی سی قاضی رشید ،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، مولانا اقبال قریشی، ڈپٹی کونسلیٹ احسان الحق قریشی، سردار اکرم، سردار ظہور، ڈاکٹر مختار، سردار عمران، ناظم قمر، منیرجنجوعہ، ڈاکٹر قاسم، ڈاکٹر طاہر نصیر قریشی، بابو انجم حفیظ قریشی، بابو عمران، راجہ احسان الحق ایڈووکيٹ، طیب محمود قریشی ایڈووکيٹ، عابد حسین زیدی، راجہ مختار کیانی، حاجی غلام فرید ، حاجی غلام ظہير، محمد زرین بھٹی یوکے، ارشد محمود بھٹی، سجاد حیدر شاہ، راجہ محمد نواز اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،11دسمبر2021)— کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد عزیز ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز میجر جنرل شمریز کیانی،سول جج کلر سیداں محمد عابد، سول جج محمد اسلام چوہدری،کرنل آصف منیر،پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان،وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد ضیارب منہاس، ممبر پنجاب بار کونسل اسد عباسی،گرداور جابر عباس،مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری خضر،ایم ڈی جی فائیو و دیگر نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکی۔

Show More

Related Articles

Back to top button