DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan; Youm e Shahadat day held at the Mausoleum of Sawar Muhammad Hussain Shaheed
سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت پر شہید کے مزار پر تقریب,پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی

دولتالہ,گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نجیب جرال،10دسمبر2021)—سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت پر شہید کے مزار پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، میجر جنرل ندیم اشرف نے آرمی چیف کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی، تفصیلات کے مطابق سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 50واں یوم شہادت کے موقع پر شہید کے مزار ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں قرب وجوار سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، شرکاء میں شہید کے بیٹے منوراورمیجر جنرل ندیم اشرف کے علاوہ راجہ شبیر آف دیوی بریگیڈئر کاشف بریگیڈئر غلام مصطفی مرکزی پریس کلب دولتالہ کے صدر راجہ صدیق کیانی اور سینکڑوں معززین نے شرکت کی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، آرمی چیف کی طرف سے میجر جنرل ندیم اشرف نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،
Daultala, Gujar Khan: ( Pothwar.com, Mohammad Najeeb Jarral, 10 December 2021) * A ceremony was organized at the mausoleum of Martyr Muhammad Hussain on the day of martyrdom of the martyr. Major Nadeem Ashraf laid a wreath of flowers and offered Fateha on behalf of the Army Chief. Apart from Munawar and Major General Nadeem Ashraf, son of the martyr, Raja Shabbir of Devi, Brigadier Kashif, Brigadier Ghulam Mustafa, President of Central Press Club Daultala, Raja Siddique Kayani and hundreds of dignitaries participated in the event. Major General Nadeem Ashraf on behalf of the Army Chief laid a wreath of flowers and offered Fateha.
حلقے کے پٹواری دفتروں سے غائب سائلین کا کوئی پُرسان حال نہیں
There is no information about the missing Patwari from their offices
دولتالہ,گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نجیب جرال،10دسمبر2021)—حلقے کے پٹواری دفتروں سے غائب سائلین کا کوئی پُرسان حال نہیں، پٹواریوں کے غیر تربیت یافتہ مُنشی کام بنانے کے بجائے بگاڑ دیتے ہیں، پٹواری ویسے ہی سال کے اکثر دن ہڑتال پر ہوتے ہیں اگر ہڑتال نہ ہوتو حکومت انہیں فیلڈ میں بھیج دیتی ہے ہم کہاں جائیں سائلین کا دُہائی، تفصیلات کے مطابق تحصیل گوجرخان میں آج کل پٹواری گرداوریوں میں مصروف ہیں اور اپنے دفاتر پرائیویٹ مُنشیوں کے حوالے کررکھے ہیں، یہ سلسلہ پچھلے دو ماہ سے جاری ہے، ضمانت کے لیے فرد کی ضرورت ہو یا کسی کسان و کاشتکار کا حلقہ پٹواری سے کام وہ اپنے دفتروں سے غائب ہوتے ہیں، سرکار نے گرداوریوں کے لیے کوئی مدت مقرر کی نہ ہی اس کی میڈیا پر کوئی تشہیر، سائلین کے مطابق پٹواریوں کے رکھے ہوئے پرائیویٹ غیر تربیت یافتہ مُنشی کام کرنے کے بجائے بگاڑ دیتے ہیں جس کا علم سالوں بعد ہوتا ہے، ہم روزانہ کئی کلو میٹر کا سفر طے کرکے گوجرخان پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ پٹواری صاحب حلقے میں گئے ہوئے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں کے علاوہ کسانوں اور کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لیں اور عوام کی سہولت کے لیے پٹواریوں کو اپنے حلقے کے دفاتر میں منتقل کریں
ایس ایچ او تھانہ جاتلی کی خصوصی ہدائیت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن
Crackdown against the accused on the special instructions of SHO Jatli police station
