سلاؤ۔؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ09 دسمبر2021ء)— چوہدری عبدالرزاق 72 برس کی عمر میں سلاؤ میں وفات پا گئے۔ چوہدری افتخار کلیال کے والد محترم چوہدری عبدالرزاق صاحب جن کا 4 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ کو رضائے الٰہی سے سلاؤ، انگلینڈ میں انتقال ہو گیا تھا۔وہ انتہائی شریف النفس اور ملنسار طبیعت کے مالک تھے۔ طویل عرصہ سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ چوہدری عبدالرزاق مرحوم کی نماز جنازہ 6 ستمبر کو بعد از نمازِ عشاء 7 بجے جامع غوثیہ مسجد (ڈائمنڈ روڈ والی) اینڈ اسلامک سینٹر ”سلاؤ اسلامک ٹرسٹ“ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہر مکتبہئ فکر سے تعلق رکھنے والے عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کا جسدِ خاکی آزاد کشمیر روانہ کر دیا گیا۔ ان کے اکلوتے صاحبزادے چوہدری افتخار کلیال میت کے ہمراہ برطانیہ سے پاکستان گئے ہیں۔ جبکہ بھانجے چوہدری مشتاق حسین کلیال اور بھتیجے چوہدری شہزاد کلیال اور خاندان کے دیگر عزیز و اقارب بھی برطانیہ سے آزاد کشمیر ساتھ روانہ ہوئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بروز جمعرات کو آبائی علاقہ موضع کوٹلہ، سہنسہ، ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں ادا کی گئی۔ اور مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے چوہدری عبدالرزاق کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Slough, UK (RPothwar.com, Mohammad Naseer Raja 09 December 2021) – Chaudhry Abdul Razzaq has passed away at the age of 72 in Slough, He was father of Chaudhry Iftikhar Kalial’s.
Chaudhry Abdul Razzaq Sahib, who passed away on Saturday, December 4, 2021 in Slough. Funeral prayers of the late Chaudhry Abdul Razzaq were offered at Jamia Ghousia Masjid (Diamond Road) and Islamic Center “Slough Islamic Trust” on September 6 at 7 o’clock after Isha prayers.
After the funeral prayers, the body of the deceased was sent to Azad Kashmir. His only son Chaudhry Iftikhar has gone to Pakistan from UK with the deceased. Meanwhile, nephew Chaudhry Mushtaq Hussain Kalial and nephew Chaudhry Shehzad Kalial and other relatives of the family also left for Azad Kashmir from UK.
Funeral prayers of the deceased were offered on Thursday in his native area of Mouza Kotla, Sahansa, Kotli District, Azad Kashmir. And was buried in the local cemetery. The Kashmiri and Pakistani community in the UK have expressed their condolences over the death of Chaudhry Abdul Razzaq.
پاکستان تحریک انصاف (یوکے) کی کراؤلی میں معقدہ تقریب
Pakistan Tehreek-e-Insaf (UK) hold a meeting in Crawley
کراؤلی۔یوکے؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ09 دسمبر2021ء)—پاکستان تحریک انصاف (یوکے) کی کراؤلی میں معقدہ تقریب میں آئندہ کا لائحہئ عمل زیر بحث۔ پاکستان تحریک انصاف یوکے PTI UK کی ساحلی شہر برائٹن کے نواح میں واقع خوبصورت قصبہ کراؤلی Crawley میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کراؤلی برطانیہ کے مشہور ائرپورٹ گیٹ ویک Gatwick Airport (LGW) کے پاس ہے۔ جس کے پاس سے موٹروے M23 گزرتا ہے۔ یہیں پر پہاڑی مضافات میں پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں تاجدار برطانیہ کے لئے اپنی جانیں پیش کرنے والے ہندوستانی فوجیوں کی یادگار ”چھتری“ بھی ہے۔ پی ٹی آئی ساؤتھ ایسٹ ریجن کی جانب سے منعقدہ کی جانے والی اس خوبصورت شام کی تقریب میں معزز مہمانان گرامی میں جناب محمد زاہد راجہ سابق چیف آرگنائزر PTI کشمیر UK ساؤتھ زون، رُومی مَلک سابق صدر، محمد وقا ص سابق سنیئر نائب صدر، ریڈیو پریزنیٹر رِکی لُوبو، شہباز ملک سابق صدر پی ٹی آئی ساؤتھ ایسٹ زون، محترمہ شہناز پروین سابق انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی ساؤتھ ایسٹ زون، رازق راجہ، زاہد راجہ، اسد مسعود سَتی اور انصر خان کے علاوہ دیگر شریک تھے۔ اس اہم اجلاس میں پارٹی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ آئندہ کے لائحہ ِ عمل کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اس عہد کی تجدید کی گئی کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، مضبوطی اور سلامتی کیلئے اپنی جانب سے دعاؤں کے ساتھ بھرپور محنت کی جائے گی۔ سیاسی پارٹی PTI کی کامیابی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جایا گا۔ مسئلہ کشمیر سر فہرست رہے گا۔ برطانیہ میں ڈسپلن اور جدوجہد کے ساتھ جماعت کی مضبوطی کیلئے کام جاری رکھا جائے گا۔ آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہونگے۔
فلاحی تنظیم نذر فاطمہ میموریل فاؤنڈیشن کے فنڈ ریزنگ کیلئے محفل قوالی کا انعقاد
Welfare Organization Nazar Fatima Memorial Foundation’s Fundraising successful function of Qawwali held in Slough
سلاؤ۔یوکے ؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ09 دسمبر2021ء)— فلاحی تنظیم نذر فاطمہ میموریل فاؤنڈیشن کے فنڈ ریزنگ کیلئے محفل قوالی کا انعقاد۔ ہائی اسٹریٹ سلاؤ، برکشائر، انگلینڈ (یوکے) کی ولیم اسٹریٹ پر واقع دی کروّو کے ہال میں 4 دسمبر 2021 ء بروز ہفتہ کی شام کو سماجی و فلاحی تنظیم نذر فاطمہ میموریل فاؤنڈیشن (یوکے) کی طرف سے چندہ مہم کے سلسلہ میں محفل قوالی کا اہتمام کیا گیا۔ شام سات بجے شروع ہونے والا پروگرام رات گئے تک جاری رہا۔ نذر فاطمہ میموریل فاؤنڈیشن نے فنڈ ریزنگ کیلئے صوفیانہ طرز کی قوالیاں گانے کیلئے راگ قوالی گروپ (یوکے) کی خدمات حاصل کیں۔ جنہیں سامعین نے پسند کی اور کھل کر داد دی۔ تقریب کے میزبان ذیشان افسر تھے۔ جبکہ محترمہ یاسمین بی بی نے نئی رجسٹرڈ چیئریٹی نذر فاطمہ میموریل فاؤنڈیشن کی غرض و غایت بیان کی۔ جو انکی والدہ محترمہ کے نام پر ہے۔ دکھی انسانیت کی بھلائی اور فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھیں گے۔ نوجوان ذیشان نے اپنی نانی جان محترمہ نذر فاطمہ (مرحومہ) کے حالات زندگی بیان کیے۔ جنہوں نے ایک سو برس کی عمر پائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے خطہئ پوٹھوار کے ضلع راولپنڈی کی تحصیل کلر سیّداں کے دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں صحت و تعلیم کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ منگلا ڈیم کی طرف بہنے والے دریائے جہلم کا پانی جو نشیب میں جھیل کی صورت جمع ہو جاتا ہے۔ وہاں کے طالب علموں سمیت مکینوں کیلئے مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔ اس کے باوجود عوام علاقہ کی بھرپور مدد کی۔ لوگوں کی آنکھوں کے آپریشن کروائے۔ بچوں کی فلاح و بہبود، صحت و تعلیم کیلئے تعاون کیا۔ چوآ خالصہ روڈ پر لنگر خانہ کھولا۔ جہاں پر ہر ہفتہ کو سموار کے دن ضرورت مند، نادار، بھوکے اور مستحق افراد کو اللہ کی رضا کی خاطر فی سبیل اللہ کھانا کھلایا جاتا ہے۔ جس میں مخیر حضرات کا بھی تعاون حاصل ہے۔ نذر فاطمہ میموریل فاؤنڈیشن کے تحت اس پروگرام میں شریک افراد ٹکٹ خرید کر آئے تھے۔ جس کی آمدنی چندہ کی صورت میں ٹرسٹ کو گئی۔ محفل قوالی میں سلاؤ ٹاؤن کے پہلے مسلمان مئیر، سابق مئیر سلاؤ بارو کونسل جناب راجہ لطیف خان نے بھی شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں راجہ مصطفی اور خادم شاہ و دیگر موجود تھے۔ راگ قوالی گروپ میں پرفارمنس دینے والے تمام قوال نوجوان تھے۔ جن کا قوالی اور موسیقی کے گھرانوں سے تعلق ہے۔ انہوں نے اللہ ھُو اللہ ھُو سے قوالی کا آغاز کیا اور مشہور قوالیاں گائیں۔ جنہیں سامعین نے سنا اور خوب داد دی۔ راگ قوالی گروپ کے لیڈر منیز حیدر خان تھے۔ جبکہ ان کے ساتھ دیگر قوالوں میں حاجی غلام فرید صابری قوال کے نواسے محمد طہٰ فرید صابری (ہارمونیم)، اشاز احمد (باجا)،استاد لطافت علی خان کے پوتے ذوالقرنین خان (طبلہ نواز) رامپور گھرانہ)، عادل خان، محمد عارفین، شہ روز خان، عبدالصبور احمد نیازی، اویس میاں، حماد اور ولی احمد کے علاوہ کوہن بجانے والا نِکل پرمار بھی تھا۔ نذر فاطمہ میموریل فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے اس ایونٹ کیلئے بہت محنت کی۔ جس کا مقصد فنڈریزنگ کرنا تھا۔ تقریباً 200 کے قریب شرکاء نے محفل قوالی میں شرکت کی۔ اور چندہ مہم میں بھرپور تعاون کیا۔
سلاؤ کے حاجی ایم خورشید کےبہنوئی پاکستان میں انتقال کر گئے۔
Brother in law of Haji M Khurshid of Slough passed away in Mahnder, Gujar Khan
سلاؤ۔یوکے ؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ09 دسمبر2021ء)— سلاؤ کے حاجی ایم خورشید کےبہنوئی پاکستان میں انتقال کر گئے۔سلاؤ اور چوآ خالصہ کی سماجی شخصیت حاجی محمد خورشید کے بہنوئی حاجی محمد افضل ماہندر، گوجر خان میں انتقال کر گئے، حاجی خورشید نماز جنازہ کے لیے پاکستان گئے تھے اور اب واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔