DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta City PTI President Raja Waheed Ahmed fled the scene after pushing and abusing police personnel.

صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمدپولیس کے اہلکاروں کو دھکے اور گالی گلوچ کے بعدگاڑی دباتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،09دسمبر2021)— صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد گاڑی دباتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے کارسرکار میں مداخلت پررا جہ وحید احمد اور ان کے بھانجے سمیت 14ملزمان کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کر کے تین ملزمان گرفتار کر لیئے۔ کہوٹہ پولیس کے اہلکاروں کو دھکے اور گالی گلوچ کے بعد صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد نے گاڑی بھگاتے ہوئے پولیس تھانہ کہوٹہ کے کانسٹیبل اسرار کو ٹکر دے ماری۔ ہماری گاڑی کون تھانہ میں بند کر سکتا ہے۔ ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہوتے ہوئے ان کی وردی پھاڑ دی۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے ڈرائیور سے گاڑی کے کا غذات طلب کیئے۔ مگر گاڑی کی ثبوت ملکیت ڈرائیور پیش نہ کر سکا۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق نے ایم این اے صداقت عباسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کی سفارش کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد، علی زیب ولد راجہ اورنگ زیب، عمران زائد ولد زائد توفیق، قادر الطاف ولد محمد الطاف سکنہ کہوٹہ کے خلاف زیر دفعہ 341ت پ،353ت پ، 186ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تین ملزمان علی زیب ولد راجہ اورنگ زیب، عمران زائد ولد زائد توفیق، قادر الطاف ولد محمد الطاف سکنہ کہوٹہ کو موقع پر سے گرفتار کر لیا۔ جبکہ صدر تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ وحید احمد گاڑی دباتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ جبکہ اس دوران سٹی صدر تحریک انصا ف راجہ وحید احمد نے پولیس کانسٹیبل اسرار پر گاڑی تیز رفتاری سے چڑھاتے ہوئے اسے گاڑی کی ٹکر دے ماری اور گاڑی سے گھسیٹ ڈالا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, December 09, 2021) — President PTI Kahuta City Raja Waheed Ahmed fled the scene after abusing police. A case was registered in Kahuta and three accused were arrested. After pushing and abusing Kahuta police personnel, PTI Kahuta City President Raja Waheed Ahmed, while running away, hit Constable Israr of Kahuta police station. The assailants attacked the policemen and tore their uniforms. SHO Kahuta Police Station Omar Siddique refused to accept the recommendation of MNA Sadaqat Abbasi and Provincial Parliamentary Secretary Prisons Raja Saghir Ahmed. Ali Zaib son of Raja Aurangzeb, Imran Zaid son of Zaid Tawfiq, Qadir Altaf son of Mohammad Altaf resident Kahuta were arrested on the spot. Meanwhile, PTI President Raja Waheed Ahmed of Kahuta City fled the scene. The city president of PTI Raja Waheed Ahmed hit the police constable Israr at high speed and hit him and dragged him out of the vehicle.

کہوٹہ لہتراڑ سے 10دن قبل لاپتہ ہونے والے20سالہ نوجوان کی نعش بر آمد۔

The body of a 20-year-old man who went missing 10 days ago has been recovered from Lehtar

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،09دسمبر2021)— کہوٹہ لہتراڑ سے 10دن قبل لاپتہ ہونے والے20سالہ نوجوان کی نعش بر آمد۔ نوجوان رضوان ولد عابد دس دن سے لاپتہ تھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ لہتراڑ سے 10روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان رضوان ولد عابد کی نعش موہڑہ بیرو کھائی سے بر آمد ہوئی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق پولیس اور ریسکیو1122ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو کھائی سے نکال کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ واضع رہے کہ مذکورہ نوجوان دس دن قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا۔

 

معروف سیاسی و کاروباری شخصیت سردار منیب کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں رمادہ ہوٹل اسلام آباد میں پرتکلف دعوت۔

 Sardar Muneeb’s special invitation in honor of MPA Raja Saghir Ahmed at Ramada Hotel Islamabad

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9دسمبر2021)
معروف سیاسی و کاروباری شخصیت سردار منیب کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں رمادہ ہوٹل اسلام آباد میں پرتکلف دعوت۔ پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ آف ٹٹھی سیداں، سید نعیم اکبر شاہ آف بنڈھیا سیداں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل اسلام آباد کے معروف ہوٹل رمادہ میں معروف سیاسی و کاروباری شخصیت سردار منیب کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ آف ٹٹھی سیداں، سید نعیم اکبر شاہ آف بنڈھیا سیداں، نعمان عباسی، عدنان عباسی، بلال عباسی آف بارہ کہو، سید سبطین شاہ، قاسم چشتی، ٹھکیدار خورشید، راجہ ثقلین، راجہ رازق علیوٹ، راجہ ندیم آف جباں سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر میزبان معروف سیاسی و کاروباری شخصیت سردار منیب نے اپنے معزز مہمانوں کی پرتکلف کھانوں کے ساتھ تواضع کی ایم پی اے راجہ صغیر احمد، پیر سید مظاہر حسین شاہ،سید نذابت حسین شاہ سمیت تمام مہمانوں نے اپنے میزبان سردار منیب کا شکریہ ادا کیا۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم کی ملاقات

Former PM Shahid Khaqan Abbasi meets Chairman Union Council Doberan Kallan Raja Nadeem

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9دسمبر2021)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم کی ملاقات۔ ضمنی الیکشن میں حلقہ این اے 133سے پاکستان مسلم لیگ ن کی کی امیدوارکی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء وسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے ملکی و حلقے کی سیاست پر گفتگو کی اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم نے این اے 133میں سے مسلم لیگ ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کی شاندار کار کر دگی پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

گورنمنٹ پرائمری سکول کینتھل میں شاندار تقریب

Function held at Government Primary School Kainthil

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9دسمبر2021)
گورنمنٹ پرائمری سکول کینتھل میں شاندار تقریب۔ سکول کے ننھے منھے طلباء و طالبات نے حمد،نعتیں، تقاریر،ملی نغمیں، ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے خوب داد دصول کی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی کا سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اختر اور دیگر سٹاف کی کوششوں کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل دوبیر ن خورد کے علاقہ کینتھل میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی،محکمہ ایجوکیشن کے افسر سہیل احمد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے شر کت کی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر معروف مائر تعلیم راجہ تیمور اختر جنجوعہ،محترمہ حافظہ شاہد ہ پروین اور سکول ہذاکے دیگر سٹاف کی شب و روز محنتوں کا نتیجہ ہے کہ اس جنگل میں منگل بنا ہو جو رزلٹ اور قابلیت میں اس دور دراز دشوار گزار علاقے میں موجود اس سکول کے بچے بچیوں میں دیکھ رہا ہوں اس کی اور کہیں بھی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر معروف مائر تعلیم راجہ تیمور اختر جنجوعہ،محترمہ حافظہ شاہد ہ پروین اور سکول ہذاکے دیگر سٹاف کو میں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تا ہوں کہ انہوں نے اس علاقے میں تعلیم کی شمع روشن کی ہوئی ہے اور بچوں کی اتنی زیادہ تعداد دیکھ اس بات کا اچھی طرع اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر معروف مائر تعلیم راجہ تیمور اختر جنجوعہ،محترمہ حافظہ شاہد ہ پروین اور سکول ہذاکا دیگر سٹاف نے اہل علاقہ کو بہترین رزلٹ دیا ہے اور ان کو تعلیم کے حوالے سے بہترین شعور دیا ہے جس کی بدولت عوام اتنے دور دارز علاقے میں اپنے بچوں اور بچیوں کو بھیج رہے ہیں اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی
نے ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان لوگوں کو ان کا حق دیں کینتھل سکول کی روڈ جلد از جلد تعمیر کی جائے تاکہ معصوم بچوں، بچیوں اور سکول ہذا کے طلباو طالبات کو آنے جانے میں آسانی ہو۔

Show More

Related Articles

Back to top button