DailyNews

Dadyal, AJK; Chairperson Women Commission Tehmina Sadiq Khan strongly condemned the murder of Kanwal

چیئرپرسن ویمن کمیشن آزاد جموں وکشمیر تہمینہ صادق خان نے ڈڈیال کی یتیم اور معصوم کلی کنول مطلوب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,09 دسمبر2021ء)— چیئرپرسن ویمن کمیشن آزاد جموں وکشمیر تہمینہ صادق خان نے ڈڈیال کی یتیم اور معصوم کلی کنول مطلوب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کر دیا انھوں نے کہا کہ کنول مطلوب کی غیر ریاستی شخص کے ہاتھوں بیہمانہ قتل سفاکیت کی انتہاء ہے۔
جن ملکوں اور معاشروں میں آئین وقانون کی پاسداری نہیں ہوتی وہاں جنگل کا قانون غالب آ جاتا ہے جس کے بعد تباہی ہوتی ہے۔ڈڈیال اور سیالکوٹ میں معصوم انسانی جانوں کے قتل پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ کسی کو نشانہ نہ بنا سکے۔
ڈڈیال اور سیالکوٹ کا واقعہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے تمام مسائل کا حل آئین اور قانون کی مکمل پاسداری میں ہی مضمر ہے لیکن ہمارے ہاں آئین اور قانون چند طاقتوروں کے گھر کی لونڈی بنا کر رکھ دیا گیا ہے جب تک عوام ہر طرح کی عقیدت پرستی سے نکل کر شعوری طور پر اپنے حقوق کی جدوجہد نہیں کرتے اس وقت تک مسائل کا حل ممکن نہیں۔انھوں نے ڈڈیال اور سیالکوٹ میں معصوم انسانی جانوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
بعد ازاں انھوں نے فیصل آباد میں خواتین کو دوکان میں بند کر کے تشدد اور برہنہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے۔ریاست مدینہ میں اب عورتوں پر آئے روز تشدد اور ظلم وجبر کا بازار گرم ہے خواتین پر دن دہاڑے تشدد کیا جا رہا ہے ہم اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں قانون کو چاہیے کہ وہ حرکت میں آئے اور سخت سے سخت سزا ملزمان کو دی جائے تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ رونماء نہ ہو۔

Show More

Related Articles

Back to top button