لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،08 دسمبر2021ء)—پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو لندن کے دورے کے دوران ٹریفک قوانین توڑنے پر جرمانہ جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے حالیہ دورہ لندن کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، وہ سنٹرل لندن میں اپنے صاحبزادے کے فاسٹ فوڈریسٹورنٹ میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے قوانین کی خلاف وزری کرتے ہوئیاپنی گاڑی ڈبل یلو لائن پر پارک کر دی، جس پر ٹریفک وارڈن نے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانے کا ٹکٹ گاڑی کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کر دیا،گورنر پنجاب کو تقریب سے واپس آنے پر جرمانے کا علم ہوا۔واضح رہے کہ برطانوی ٹریفک قانون کے مطابق ڈبل یلو لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جا سکتی۔ ڈبل یلو لائن پر گاڑی پارک کرنے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جرمانے کی رقم 70 پونڈ ہوتی ہے جو 14 دن کے اندر ادا کرنا ہوتی ہے یہ رقم 140 پونڈ تک ہو سکتی ہے۔
London; In London, Punjab Governor Chaudhry Muhammad Sarwar’s car was issued a ticket for violating traffic rules.
The Governor of Punjab was in Central London to attend a function at his son’s fast food restaurant.
Governor Chaudhry Sarwar’s car was parked on the double yellow line in violation of traffic rules.
The traffic warden issued a penalty ticket for violating the rules and pasted it on the front screen.
Punjab Governor Chaudhry Sarwar came to know about the ticket of fine on his return after attending the function.
According to British traffic rules, a car cannot be parked on a double yellow line, a fine must be paid within 14 days.