DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Speeding Suzuki pickup overturned near Shah Khaki, injuring seven

تیز رفتار سوزوکی پک آپ شاہ خاکی میں موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی , سات افراد زخمی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09دسمبر2021)—آزاد کشمیر سے آنے والی تیز رفتار سوزوکی پک آپ شاہ خاکی میں موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والوں میں بیشتر مسافروں کی ٹانگیں اور بازوفریکچر ہو گئے جبکہ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر بھی شدید قسم کی چوٹیں آئی ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دوایمبولنس گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد شفیق کی ایک ٹانگ اور بازو فریکچر،نظام الدین کا ایک بازو فریکچر اور منہ پر چوٹیں،علم دین کاایک بازو اور کمر،غفور احمد کا ایک بازو اور ٹانگ فریکچر،محمد شوکت،مشتاق اور رحمت بی بی کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں تا ہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔زخمی مسافروں کے مطابق وہ کشمیر سے واپس آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث شاہ خاکی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 09 December 2021) * A speeding Suzuki pickup coming from Azad Kashmir overturned uncontrollably while turning in Shah Khaki, injuring seven people including a woman. Most of the injured passengers sustained leg and arm fractures while severe injuries were also inflicted on different parts of their bodies. According to rescue sources, one leg and arm fracture of Mohammad Shafiq, one arm fracture of Nizamuddin and injuries to the face, one arm and back of Alam Din, one arm and leg fracture of Ghafoor Ahmed, Mohammad Shaukat, Mushtaq. Rehmat Bibi has sustained injuries on various parts of her body but the condition of all the injured is being described as out of danger. According to the injured passengers, they were returning from Kashmir. The vehicle overturned uncontrollably while rescuing the oncoming vehicle.

سیلولر کمپنی کے ٹاور سے تین عدد بیٹریاں چوری کر لی گئیں

Three batteries were stolen from the mobile company’s tower

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09دسمبر2021)— سیلولر کمپنی کے ٹاور سے تین عدد بیٹریاں چوری کر لی گئیں، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔حمزہ اعوان سکنہ موہڑہ گنگال نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ ایک سیلولر کمپنی کے ٹاور میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے۔گزشتہ روز صبح چار بجے کے قریب اپنے گھر میں وضو کرنے کیلئے گیا اور وضو سے فارغ ہو کر جونہی ہی باہر نکلا تو مجھے کال آئی کے سائیڈ ڈاؤن ہو گئی ہے،چیک کرنے کیلئے ٹاور پر گیا تو گیٹ کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور تین عدد بیٹریاں جو کہ ویلڈ کی ہوئی تھیں اپنی جگہ سے غائب تھیں۔میں نے فوری طور پر ٹاور میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا تو چار نامعلوم افراد بیٹریاں چوری کر کے اپنی گاڑی میں رکھ کر فرار ہو گئے تھے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شازیہ ممتاز نے گزشتہ روز تحصیل کلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا

Assistant Director Local Government Shazia Mumtaz visited various union councils of Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09دسمبر2021)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شازیہ ممتاز نے گزشتہ روز تحصیل کلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے یکم دسمبر تا 10 دسمبر،بچوں کی پیدائش کے بروقت اندراج اور ان کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے جاری مہم کے حوالے سے لوگوں کو اگاہی فراہم کی۔انہوں نے بنیادی مرکز صحت دوبیرن کلاں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کا بھی دورہ کیا جہاں پر سکول کی خواتین اساتذہ، طالبات اور ہسپتال کے عملہ کو بھی اس حوالے سے آگاہی فراہم کی۔سیکرٹری یوسی غزن آباد عمران کیانی اور سیکرٹری مظفر بیگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button