DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Two accused in fraud sending people abroad sentenced to 60 years imprisonment and fined Rs 90 lakh

بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے کے مقدمات میں نامزد دو ملزمان کو 60سال قید اور 90 لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08دسمبر2021)—سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی ڈویژن سجاد حسین سندھڑ نے بیرون ملک بجھوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے کے مقدمات میں نامزد دو ملزمان کو مجموعی طور پر 60سال قید اور 90 لاکھ روپے کے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ایف آئی اے نے تنویر حسین کے خلاف 2009 میں مقدمہ نمبر 285 اور دوہزار گیارہ میں مقدمہ نمبر 161 درج کیا گیا تھا۔ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور لیئے تھے۔عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد دفعہ اٹھارہ اور بارہ میں دس دس سال قید سخت اور 15,15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ تیسرے مقدمہ میں ملزم ناصر اقبال پر الزام تھا کہ اس نے رضوان شہزاد اور تصور محمود کو اسپین بھجوانے کا جھانسہ دے کر تیس لاکھ روپے ہتھیا لیئے۔عدالت نے ناصر اقبال کو بھی دونوں دفعات میں دس دس سال کی قید اور پندرہ پندرہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزید چار چار سال قید بھگتنا ہو گی۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 08, 2021) * Special Judge Central Rawalpindi Division Sajjad Hussain Sindhar sentenced the two accused in cases of embezzlement by sending them abroad to a total of 60 years imprisonment and Rs 90 Lakh. The FIA ​​had registered a case No. 285 against Tanveer Hussain in 2009 and Case No. 161 in 2011. The accused were accused of deceiving innocent citizens by sending them abroad. The court had sentenced him to 10 years of rigorous imprisonment and fined him Rs 15.15 lakh in sections 18 and 12 after the completion of the hearing of the case. The court also sentenced Nasir Iqbal to 10 years imprisonment and a fine of Rs 15.50 lakh in both cases. If the fine is not paid they will have to serve another four years in prison.

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،08دسمبر2021)—مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کلرسیداں میں مصروف دن گزارا، انہوں نے کلرسیداں میں چوہدری ارشد،چوہدری اشرف اور طارق تاج سے ملاقات کی اور چوہدری روشن دین کی وفات پر تعزیت کی۔انہوں نے سہوٹ حیال جا کر نمبردار اسد عزیز،سفیر مغل سے ملاقات کی اور شبیر احمد مغل اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے دوبیرن کلاں جا کر برطانیہ کے معروف کاروباری گل زرین بھٹی کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے کلرسیداں میں چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر چوہدری توقیر اسلم،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button