مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6دسمبر2021) چیئرمین آرڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی سے سردار ارشد مجید،ماسٹر راجہ اخلاق،کرنل محمد آصف،فیصل جرال،سردار الفت حسین، سردار فیضان خانزادہ کی ملاقات مختلف معملات پر گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے ایک وفد نے کرنل محمد آصف، پی ٹی آئی کہوٹہ سردار ارشد مجید، فیصل جرال، ماسٹرراجہ اخلاق، سردار الفت حسین، سردار فیضان خانزادہ اور دیگر کے قابل ذکر قائدین شامل ہیں جہنوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضیٰ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی ملاقات کا مقصد آئین قلعہ کو ٹوریزم ہائی وے میں شامل کرنے کا پلان تھا، آ ئین قعلہ ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے جہاں پر جموں سے راجہ اور رانی قیام کیا کرتے تھے،اور یہی ایک واحد لنک تھا جو کہ برٹش انڈیا کے ساتھ ڈوگرہ راج نے قائم کیا ہوا تھا، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کو دریائے جہلم کے پہاڑی چوٹی پر واقع آئین قلعہ کی سیاحت کی صلاحیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس کا تعلق بانڈلا راج گڑھ کے راستے دریا کے اس پار سے گزرتا ہوا ٹورسم ہائی وے کے ساتھ ہے۔ اور اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ آئین فورٹ کو ایک جیپبل پل کے ذریعے جوڑنے سے کشمیر کے ڈوگرہ راج کے دور سے تعلق رکھنے والے تاریخی اور ثقافتی مقام کے طور پر اہم سیاحتی کشش کے طور پر کام کیا جائے گا۔وادی آئین کے دونوں اطراف دریائے جہلم کے کنارے آباد سدھن قبیلے اب زیادہ تر کہوٹہ شہر کے رہائشی ہیں اور بڑی تعداد میں عمران خان کے وژن کی حمایت کی ہے اور گزشتہ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی فعال حمایت کی ہے۔چیئرمین آر ڈی اے کو کرنل آصف خان کی زیر صدارت سدھن قبیلے کے سیاسی جلسے کی یاد دلائی گئی جس میں 2018 کی انتخابی مہم کے دوران سدھن قبیلے کے قابل ذکر رہنما ڈاکٹر ابراہیم خان، پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری رہنما پی ٹی آئی سردار ارشد مجید، پانہ یوتھ فورم کے نائب صدر و پی ٹی آئی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ کہوٹہ سردار فیضان خانزادہ اور دیگر شامل ہیں چیئر مین آر ڈی اے کو مدعو کیا گیا کہ وہ آ ئین فورٹ اور جنرل ایریا کی سیاحت کی صلاحیت اپنے لئے دیکھیں چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے علاقے کو وسعت دینے کی دعوت کو احسن طریقے سے قبول کیاجس پر کرنل آصف، پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری سردار ارشد مجید، پانہ یوتھ فورم کے نائب صدر و پی ٹی آئی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ کہوٹہ سردار فیضان خانزادہ اور سردارالفت نے چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضی کا شکریہ ادا کیا اور ہم ان کے وہاں ویسٹ کے منتظر ہیں امید ہے آر ڈی اے چیئرمین راجہ طارق محمود مرتضیٰ وہاں کا وزٹ کریں گے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 6 December 2021) A Delegation from Kahuta held a meeting with Chairman RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza Sardar Arshad Majeed, Master Raja Akhlaq, Col. Muhammad Asif, Faisal Jarral, Sardar Ulfat Hussain, Sardar Faizan Khanzada discussed various issues. According to the details, a delegation from Kahuta Tehsil yesterday included Colonel Muhammad Asif, PTI Kahuta Sardar Arshad Majeed, Faisal Jral, Master Raja Akhlaq, Sardar Ulfat Hussain, Sardar Faizan Khanzada and other notable leaders who visited Rawalpindi yesterday. The purpose of the meeting with him in the office of Chairman RDA Raja Tariq Murtaza was to plan for inclusion of Ain Qila in the Tourism Highway.
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6دسمبر2021) راجہ ندیم احمد کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پرایم پی اے راجہ صغیر احمد،پیر سیدمظاہر حسین شاہ،سید نذابت شاہ کا اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ گاؤں جباں کے رہائشی راجہ ندیم احمدکی ہمشیرہ محترمہ گذشتہ ہفتے فوت ہو گئی تھیں گذشتہ روزایم پی اے راجہ صغیر احمد،معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سیدمظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت شاہ آف ٹٹھی سیداں نے ان کی رہاہش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی انہوں نے مرحومہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سردار منیب،ملک قاسم چشتی آف بھون، راجہ علی، سردار ظفر، سید نذابت شاہ، راجہ ممتاز، سردار تصور، راجہ مدثر، چوہدری مہان،ھکیدار خورشید،راجہ فیاض، سردار صبور، راجہ جاوید، راجہ ہارون، ارفاق ستی اور دیگر اہل علاقہ موجود تھے۔